MPS Adezai Campus
Minhaj public school Adezai campus
we are providing quality of education and boarding facility of students of Adezai district peshawar
20/12/2024
محترم والدین،
السلام علیکم!
سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے منہاج پبلک سکول سسٹم ادیزئی پشاور کیمپس 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہے گا۔ ان شاء اللہ سکول یکم جنوری بروز بدھ دوبارہ کھلے گا۔
گزارش ہے کہ آپ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں گرم کپڑے پہنائیں اور متوازن غذائیں دیں۔ ساتھ ہی بچوں کو نماز کی پابندی اور قرآن کی تلاوت کی عادت ڈالنے کی ترغیب دیں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ!
والسلام،
ایڈمن منہاج پبلک سکول سسٹم ادیزئی کیمپس پشاور
17/12/2024
بروز بدھ بمطابق 18/12/024
"منہاج پبلک سکول سسٹم آدیزئی کیمپس پشاور میں آج 16 دسمبر کو سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پُراثر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے آغاز میں کلاس تھری کے ہونہار طالبعلم ولید نے تلاوتِ قرآن پاک پیش کی، جس کے بعد ڈائریکٹرقاری نبی امین امینی صاحب نے اس سانحے کی تفصیلات بیان کیں اور شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا۔
آخر میں شہداء کی بلند درجات کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔
ہم سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔"
15/12/2024
Prepare yourself for the exam 📚💻🎯
13/12/2024
تمام والدین اور طلبہ و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل 14 دسمبر بروز ہفتہ منہاج سکول سسٹم ادیزئی کیمپس میں ناظرہ قرآن اور جنرل نالج کے پیپرز ہوں گے۔
تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ بروقت سکول پہنچیں۔
آپ کا تعاون ہمارے طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
منجانب : ایڈمن منہاج پبلک سکول سسٹم ادیزئی کیمپس
۔
12/12/2024
اعلان برائے والدین
کل منہاج پبلک سکول سسٹم ادیزئی کیمپس میں درج ذیل کلاسز کا ناظرہ قرآن مجید ہوگا:
پلے گروپ ، نرسری ، پریپ ، سیکنڈ تھرڈ
جبکہ کلاس فرسٹ چھٹی پر ہوگی۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ کلاس فرسٹ کے علاوہ دیگر تمام بچوں کو وقت پر اسکول بھیجنے کا اہتمام کریں۔ شکریہ۔
11/12/2024
اعلان برائے والدین
تمام والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل 12 دسمبر بروز جمعرات ,Nursery،PlayGroup اور Prep کی کلاسز کی چھٹی ہوگی۔
جبکہ , Second، First اور Third کلاس کے طلبہ و طالبات کا نورِ اسلام کا پیپر ہوگا۔
لہٰذا، تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو بروقت اسکول بھیجیں تاکہ وہ اپنا پیپر وقت پر دے سکیں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
منجانب ۔ ایڈمن منہاج سکول سسٹم ادیزئی کیمپس
منہاج پبلک سکول سسٹم ادیزئی پشاور کیمپس میں بچوں کے امتحانات اعلیٰ معیار کے مطابق اور منظم طریقے سے لیے جاتے ہیں تاکہ ان کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔📝🎉👍
10/12/2024
کل 11 دسمبر 2024 کو منہاج پبلک سکول سسٹم ادیزئی کیمپس میں تیسرا پیپر (انگلش) ہوگا۔ تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وقت پر پہنچیں اور اپنی تیاری مکمل کریں۔ والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کی تیاری میں تعاون کریں اور انہیں وقت پر اسکول پہنچائیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Peshawar