24/05/2026
ان گنت لوگ۔۔۔ ان گنت زبانیں۔۔۔
اور ان لوگوں کے دلوں میں ان گنت تمنائیں۔۔۔۔
اور سننے والا ، سن کر سمیٹ لینے والا صرف اور صرف ایک رب !!
اللہ کو پہچانیں ۔۔اللہ کی عظمت پہچانیں اس ایک منظر سے ہی باقی پیروں کی کمزوری اور ایک اللہ کی پاور اور قوۃ سمجھ آتی ہے
شرک سے توحید کی طرف لانے والامنظر
قبروں پہ سر ٹیکنے کے بجاے اللہ کے آگے سررکھنے کا منظر ۔۔۔۔قربان اس نظارے میں میرے والدین میرے شوہر میراخاندان ۔۔۔
الحمدللہ الذی ھدانا لھذا وماکنا لنھتدی لولا ھدانا اللہ
الحمدللہ نعمت توحید پہ
الحمدللہ دین کے مکمل ہونے پہ قرآن وحدیث کی نعمت پہ
وہی سچا معبود برحق کہ جس کی جانب تم گناہوں کی سیاہیوں میں ڈوبا اور مکمل لتھڑا ہوا دل لیکر جاؤ اور جا کر محض اتنا کہہ دو
الٰہی ! مجھے بخش
محض ایک آنسو ٹپکا دو
تو وہ پچھلا سب معاف کر دے گا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ