01/04/2026
پشاور مسلم اسکول سسٹم میں سالانہ نتائج کے موقع پر ایک نہایت بابرکت اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 14 طلبہ نے صرف ایک سال کے عرصے میں قرآن پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اس عظیم کامیابی پر قاری اسد صاحب کی زیر نگرانی طلبہ نے خوبصورت انداز میں تلاوتِ قرآن پیش کی، جس نے محفل کو نورِ قرآن سے منور کر دیا۔ یہ لمحہ والدین، اساتذہ اور ادارے کے لیے باعثِ فخر اور خوشی تھا۔
یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پشاور مسلم اسکول سسٹم دینی اور دنیاوی تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے اور دینِ اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین