FATA Students Organization

FATA Students Organization

Share

...Fight For The Right...
The main objectives/Aim of TYM is to bring awareness. All the FATA People,Youth and Students are strongly welcome to join TYM

Photos from FATA Students Organization's post 18/10/2025

محترم وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا
جناب محمد سہیل آفریدی صاحب

موضوع:

قبائلی اضلاع کی محرومیوں کے خاتمے اور نوجوانوں کی تعلیم و ہنرمندی کے فروغ کے حوالے سے

محترم جناب،

امید ہے کہ آپ صحت و عافیت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہوں گے۔
جنابِ عالی، آپ بخوبی واقف ہیں کہ قبائلی اضلاع کو پاکستان کی آزادی سے لے کر آج تک ایک منظم منصوبے کے تحت پسماندہ رکھا گیا۔ 2018 میں انضمام کے عمل نے قبائلی عوام کے دلوں میں نئی امیدیں پیدا کیں۔ اس انضمام کے پیچھے سیاسی، سماجی اور قبائلی رہنماؤں کی طویل جدوجہد شامل تھی، جنہوں نے ایک روشن، پرامن اور مساوی مستقبل کا خواب دیکھا تھا۔
جب 2018 میں پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت قائم ہوئی، تو قائد عمران خان نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں۔ اس کے نتیجے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا آغاز ہوا، مختلف محکمے قائم کیے گئے، اور امن و روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ عوام نے بڑی تعداد میں واپس آ کر آبادیاں شروع کیں، جس سے ایک مثبت فضا قائم ہوئی۔

تاہم، بدقسمتی سے سابق وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے دور میں ترقیاتی فنڈز اور سرکاری بھرتیوں میں ناانصافیاں سامنے آئیں، جن میں بعض مقامی نمائندوں کی حمایت بھی شامل تھی۔ اس رویے نے قبائلی عوام میں مایوسی اور بےاعتمادی کو جنم دیا۔

اس کے باوجود، یہ دور قبائلی اضلاع کی تاریخ میں ترقی کا ایک سنہرا باب ثابت ہوا۔ لیکن اپریل 2022 میں جب پی ٹی آئی کی حکومت کا خاتمہ ہوا، تو نہ صرف ترقیاتی منصوبے معطل ہوگئے بلکہ انضمام کے عمل پر بھی گویا ایک “فل اسٹاپ” لگ گیا۔
خاص طور پر Accelerated Implementation Programme (AIP) — جو اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے تعاون سے جاری تھا — ختم کر دیا گیا۔ نتیجتاً، ترقی کا پہیہ رک گیا، دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، اور قبائلی اضلاع ایک بار پھر 2008–2009 جیسے حالات سے دوچار ہو گئے۔

قبائلی عوام کی امیدیں دم توڑ رہی تھیں، مگر آپ کے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ایک نئی اُمید اور حوصلہ پیدا ہوا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے سامنے بے شمار چیلنجز ہیں، مگر ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ آپ عمران خان کے وژن کو آگے بڑھائیں گے — وہ وژن جو قبائلی عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور انہیں برابر مواقع دینے پر مبنی ہے۔
جب اشرافیہ اور مفاد پرست عناصر نے آپ کے منصب سنبھالنے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی، تو قبائلی عوام نے بلا تفریقِ زبان و قبیلہ آپ کے حق میں آواز بلند کی۔ آج بھی اگر آپ قبائلی عوام کے حقوق، ترقی اور محرومیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں تو پوری قبائلی پٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

جنابِ عالی، ایک مخلصانہ مشورہ ہے کہ سب سے پہلے Accelerated Implementation Programme (AIP) کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ترقیاتی منصوبے دوبارہ شروع ہو سکیں۔
ساتھ ہی، قبائلی اضلاع کے طلبہ کے لیے تعلیم اور ہنرمندی کے خصوصی منصوبے متعارف کرائے جائیں۔ بہت سے قبائلی نوجوان اعلیٰ تعلیم کے لیے بندوبستی اضلاع کا رخ کرتے ہیں، مگر مالی وسائل کی کمی کے باعث وہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے۔
نتیجتاً، اکثر نوجوان یا تو بیرونِ ملک مزدوری کے لیے جاتے ہیں یا پاکستان کے بڑے شہروں میں روزگار کی تلاش میں نکل جاتے ہیں۔
آج کے ڈیجیٹل دور میں اگر ان نوجوانوں کو جدید ہنر — بالخصوص ڈیجیٹل اسکلز اور آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں — تو وہ نہ صرف اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں گے بلکہ صوبے اور ملک کی معیشت میں بھی مثبت کردار ادا کریں گے۔

ہم، قبائلی اضلاع کے تمام نوجوان ہر اس اقدام میں آپ کے ساتھ ہیں جو قبائلی کی امن ،ترقی اورنوجوانوں کی تعلیم، ہنرمندی، روزگار اور پائیدار ترقی کے لیے اٹھایا جائے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت، بصیرت اور کامیابی عطا فرمائے

خیراندیش،
خیال زمان اورکزئی
صدر، ٹرائبل یوتھ موومنٹ

17/10/2025
Photos from FATA Students Organization's post 23/09/2025

تیراہ میں 20 معصوم جانوں کا بے رحمانہ قتل عام - ہماری روحیں چیخ اٹھی ہیں!
بیس سال کے مسلسل ظلم کے بعد اب بس! ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے - یہ خون آشام نظام ناقابل برداشت ہے!
آج احتجاجی مظاہرہ - گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے جمع ہوں!
وقت: دوپہر 2 بجے
مقام: گورنر ہاؤس پشاور
ہر حساس دل سے فوری اپیل - اس المناک سانحے کے خلاف آج ہی آواز بلند کرنے آئیں! خاموشی اب جرم ہے!
انصاف کا مطالبہ کریں - شہیدوں کا خون رائیگان نہیں جانے دیں گے!
خیال زمان اورکزئی
مرکزی صدر، ٹرائبل یوتھ موومنٹ

Photos from FATA Students Organization's post 22/09/2025

تیرہ میدان میں پیش آنے والے المناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جہاں معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ قبائلی اضلاع کے عوام گزشتہ بیس برسوں سے ظلم و جبر کا شکار ہیں، جس کے نتائج کسی طور بھی اچھے نہیں نکلیں گے۔

ہم حکومت اور ریاست سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اور آئندہ ایسے المناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

خیال زمان اورکزئی
مرکزی صدر، ٹرائبل یوتھ موومنٹ

Photos from Tribal Youth Movement-TYM official's post 22/09/2025
Photos from FATA Students Organization's post 22/09/2025

آج پھر سے قبائلی سرزمین کی مٹی معصوم خون سے رنگ گئی۔ وادی تیراہ آکا خیل شاڈلہ کے مترے درہ میں آسمان سے برسنے والی موت نے خواتین اور بچوں سمیت 20 بے گناہ جانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ ہماری پوری تاریخ کا خون میں بھیگا ہوا باب ہے۔ کئی دہائیوں سے ہمارے پہاڑ چیخ رہے ہیں، ہماری وادیاں آہ و زاری کر رہی ہیں، اور ہماری ماؤں کے سینے درد سے پھٹ رہے ہیں۔ ہر روز ایک نئی قبر کھدتی ہے، ہر دن ایک نیا یتیم پیدا ہوتا ہے، ہر رات ایک اور بیوہ کی آہ بلند ہوتی ہے۔
ریاستی ظلم کی چکی میں پستے ہمارے لوگ اب ٹوٹ چکے ہیں، ہمارے بچے دہشت میں پل رہے ہیں، ہمارے بزرگ ہر سانس کے ساتھ موت کا انتظار کر رہے ہیں۔ پانچ گھروں کی تباہی صرف دیواروں کا گرنا نہیں بلکہ خوابوں، امیدوں اور مستقبل کا بکھر جانا ہے۔ مقامی لوگ جو اپنے ہاتھوں سے اپنے عزیزوں کی لاشیں نکال رہے ہیں، یہ منظر ہماری روح کو چیر رہا ہے۔
اب بس بھی کرو! ہم مزید برداشت نہیں کر سکتے!
ہم کراہ کراہ کر کہتے ہیں کہ ہماری برداشت ختم ہو چکی ہے۔ ہمارے دل میں اب صرف غصہ اور آگ ہے۔ ہم تمام حساس دلوں سے التجا کرتے ہیں کہ اس خون آشام نظام کے خلاف کھڑے ہوں، متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم بنیں، اور اس ظلم کے خلاف اتنی بلند آواز اٹھائیں کہ ظالموں کے دل دہل جائیں

25/08/2025

With Tribal Youth Movement-TYM official – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

19/08/2025

سیلاب متاثرین آپ کی مدد کے منتظر ہیں

خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
گھر تباہ، بچے بے سہارا، کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی کمی ہے۔

🤲 آئیے مل کر ان کی زندگی بچائیں
آپ کے عطیات سے ہم متاثرہ خاندانوں کو فراہم کریں گے:
✔️ کھانا اور صاف پانی
✔️ ادویات اور صحت کی سہولیات
✔️ پناہ گاہ اور فوری ضروریات

📌 عطیات کے لیے رابطہ کریں:
📞 03314343947 – Khiyal Zaman (Easypaisa)

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Peshawar