23/07/2026
الحمدللہ! امیدوں کا ایک اور روشن باب...
رہبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام نیو انٹیک اسکالرشپ ٹیسٹ 2026–27 خیبر پختونخوا کے چھ بڑے اضلاع میں کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
📍 پشاور
📍 مردان
📍 کرک
📍 لکی مروت
📍 بنوں
📍 ڈیرہ اسماعیل خان
سینکڑوں باصلاحیت یتیم طلبہ نے اپنے روشن مستقبل کی امید کے ساتھ اس امتحان میں شرکت کی۔ ہر طالبِ علم کی آنکھوں میں خواب تھے، ہر قدم کامیابی کی طرف ایک نئی امید تھی.
اس موقع پر والدین اور سرپرستوں نے رہبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خدمات کو بے حد سراہا اور اپنے تاثرات میں اس ادارے کو یتیم بچوں کے لیے امید، اعتماد اور روشن مستقبل کی علامت قرار دیا۔
یہ صرف ایک ٹیسٹ نہیں، بلکہ ہزاروں خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔
ہم ان تمام والدین، سرپرستوں، اساتذہ، رضاکاروں، ٹیسٹ سینٹر انچارجز اور ہر اُس فرد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس عظیم مشن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
رہبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن — صرف تعلیم نہیں، بلکہ یتیم بچوں کے لیے باوقار مستقبل کی ضمانت۔
تعلیم • امید • کامیابی