Afridi Students Forum

Afridi Students Forum

Share

" تعلیم سب کیلئے Education For All "

18/01/2026

Huge Congratulations 👏 🎉
​الحمدللہ، آفریدی سٹوڈنٹس فورم کے سنئیر ممبر طیب آفریدی نے ریاضی (Mathematics) میں ایم فل (M.Phil) کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
​طیب کی محنت، لگن اور ریاضی جیسے مشکل مضمون سے ان کی وابستگی ہمیشہ سے قابلِ رشک رہی ہے۔ آج ان کے مقالے (Thesis) کا کامیاب دفاع ہم سب کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔

​ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ طیب کو زندگی کے ہر میدان میں اسی طرح کامیابیوں سے نوازے اور ان کا یہ علمی سفر ملک و قوم کے لیے روشن ستارہ ثابت ہو۔
اس تاریخی کامیابی پر آفریدی سٹوڈنٹس فورم کی طرف سے طیب آفریدی کو تہہ دل سے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کرتے ہیں

30/12/2025

خوشخبری!
73,000 روپے کی گرانٹ کا اعلان
وہ تمام طلباء و طالبات جنہوں نے سال 2023، 2024 یا 2025 میں
ڈی آئی ٹی (DIT) یا کوئی بھی دوسری ٹیکنیکل ڈگری یا سرٹیفکیٹ مکمل کیا ہے، عمر کی حد 18سے 29 سال
وہ اس پروگرام کے لیے اہل ہیں۔
آن لائن اپلائی کرنے کے لیے لنک اوپن کریں https://retp.kptevta.gov.pk

05/10/2025

مسجد سے لیکر مدرسے تک
سکول سے لیکر یونیورسٹی تک

تمام اساتذہ کرام کو ❤️ کی اتھاہ گہرائیوں سے سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں

11/09/2025

ایسوسی ایٹ ڈگری آف انگلش، زوالوجی اور کمسٹری میں 12ستمبر 2025 سے آن لائن ایپلائی جاری ہے
اپلائی کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے
انتظامیہ گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر باڑہ خیبر

01/09/2025

وہ طلباء جو کہ کالج کے آن لائن اپلائی سے رہ چکے ہیں ان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ والدین کے پرزور اصرار پرایڈمیشن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا ہےآن لائن ایپلائی
کی آخری تاریخ 11ستمبر 2025 ہے
کمپیوٹر کے علاوہ آرٹس، پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے لیے اپلائی کی جاسکتی ہے۔

15/08/2025

کوہی کالج داخلہ :
سال اول میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کالج ہذا نے ان لائن داخلے کی تاریخ میں طلبہ کی سہولت کے لئے 30 اگست تک توسیع کر دی ہے۔ میرٹ لسٹ 30 اگست کے بعد ڈسپلے ہوں گے۔
نوٹ: کمپیوٹر سائنس میں صرف 50 سیٹ ہیں جن کے لئے 150 سے زیادہ فارم جمع ہوئے ہیں، اس لئے جن طلبہ کے نمبرز 1000 سے کم ہیں وہ کمپیوٹر سائنس کے ساتھ ساتھ دوسرے فیکلٹیز میں بھی فارم جمع کرے تا کہ آپ کا قیمتی تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔
کالج انتظامیہ و ایڈمیشن کمیٹی

31/07/2025

آفریدی سٹوڈنٹس فورم کے صدر سید عصمت اللہ کا والدین کے نام ایک اہم و ضروری پیغام

31/07/2025

Inform others

25/07/2025

آفریدی سٹوڈنٹس فورم کے صدر سید عصمت اللہ این جی اوز کے مفت شارٹ کورسز کے بارے میں تفصیلات بتا رہے ہیں
فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 025-07-28 ہے

فارم ملنے کا پتہ: گلابت خان فوٹو سٹیٹ سنٹر عمر خیل مارکیٹ کوہی بازار ملک دین خیل

25/05/2025

"نوجوان نسل، تعلیم نششہ اور سوشل میڈیا کا فتنہ – ایک تلخ حقیقت"

آفریدی قوم میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ ہمارے نوجوان غیر معمولی ذہانت، ہنر اور صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ لیکن افسوس، یہی نوجوان آج ضائع ہوتے جا رہے ہیں — کچھ منشیات کی دلدل میں، کچھ غیر قانونی سرگرمیوں میں، اور کچھ سوشل میڈیا کے فتنوں میں۔

حقیقت یہ ہے کہ آج کے فتنہ پرور دور میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں علم کے مراکز کے بجائے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام ریلز کے سٹوڈیوز بن چکے ہیں۔ تعلیم کی جگہ فیشن پرستی، کتابوں کی جگہ موبائل اسکرینز، اور تہذیب کی جگہ بے شرمی نے لے لی ہے۔ نوجوان نسل لائکس، ویوز اور فالوورز کے پیچھے بھاگ رہی ہے، جبکہ اصل مقصد — علم، شعور اور کردار — کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔

اس بگاڑ میں حکومت کی ناکامی، تعلیمی نظام کی تباہی، اور والدین و اساتذہ کی غفلت برابر کی شریک ہے۔ ہمارے اداروں سے وہ نسل نکل رہی ہے جو نہ اپنے والدین کے کام آ رہی ہے، نہ اپنی قوم کے۔

اب اگر ہم خاموش رہے، تو ہم صرف تماشائی نہیں بلکہ مجرم ہوں گے۔
وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی قوم کے نوجوانوں کا ہاتھ تھامیں، ان کی رہنمائی کریں، انہیں علم، ہنر اور کردار کے راستے پر ڈالیں۔ کیونکہ اگر آج ہم نے اصلاح نہ کی، تو کل صرف پچھتاوا رہ جائے گا۔ جی ایس آفریدی سٹوڈنٹس فورم گلابت خان آفریدی

03/04/2025

کلاس 9th & 10th کے طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پشاور بورڈ کے سالانہ امتحانات کے رول نمبر سلپ آچکے ہیں
لہذا اپنے اپنے سکول سے رول نمبر سلپ حاصل کریں

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Bara District Khyber
Peshawar