11/03/2026
گورنمنٹ ھائی اسکول چارپریزہ آج جناب محترم منتاج صاحب نے اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ادارے کی آخری دستخط ثبت کیں۔ آپ کی طویل اور 35 سالہ شاندار خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ حاجی صاحب نے اپنے دورِ خدمت میں نہ صرف طلبہ کی بہترین تربیت اور رہنمائی کی بلکہ اساتذہ اور عملے کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کیا۔ آپ کی محنت، اخلاص اور ایثار اس ادارے کی پہچان بنے رہیں گے۔ آج کا دن اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ آپ کا نام ادارے کی تاریخ میں ہمیشہ روشنی کا مینار بنا رہے گا۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی آئندہ زندگی کو بھی صحت، سکون اور کامیابیوں سے بھر دے تاکہ آپ اسی طرح عزت و وقار کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر سکیں۔