12/05/2026
ضرورت خواتین اساتذہ
To make the new generation True Muslims, Patriotic Pakistanis and successful members of society.
12/05/2026
ضرورت خواتین اساتذہ
علی بابا کلاؤڈ اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پاکستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے علی بابا کلاؤڈ (Alibaba Cloud) اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے درمیان اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت 'بنو قابل' پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں خصوصی علی بابا کلاؤڈ ٹریننگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
علی بابا کلاؤڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہینک شاؤ (Mr. Hank Shao) اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نوید علی بیگ نےمفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
یہ شراکت داری علی بابا کلاؤڈ پرائیوٹ لمٹیڈ سنگاپور اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے درمیان عمل میں آئی ہے، جبکہ پاکستان میں علی بابا کلاؤڈ کے مجاز پارٹنر Cognix Solutions Private Limited نے بھی اس منصوبے میں معاونت فراہم کی۔
معاہدے کے مطابق دو خصوصی علی بابا کلاؤڈ ٹریننگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جن میں ایک کراچی میں بنو قابل انکیوبیشن سینٹر جبکہ دوسرا لاہور میں بنو قابل انوویشن سینٹر میں قائم کیا جائے گا۔ ان مراکز میں نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے جدید کورسز کرائے جائیں گے، جبکہ شرکاء کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پروفیشنل سرٹیفکیشن پروگرامز تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔
اس اشتراک کے تحت فیکلٹی ٹریننگ اور سرٹیفکیشن کا ایک مسلسل پروگرام بھی جاری رکھا جائے گا، جس کے ذریعے انسٹرکٹرز کو عالمی معیار کے مطابق تربیت اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ریفریشر ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔
معاہدے کے تحت 'AI for Pakistan’s Future' کے عنوان سے مشترکہ AI Hackathon بھی باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا، جس میں پاکستانی نوجوان قومی سطح کے مسائل کے حل کے لیے جدید اور عملی ٹیکنالوجیکل آئیڈیاز پیش کریں گے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو خصوصی پذیرائی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔
الخدمت فاؤنڈیشن کا بنو قابل پروگرام ملک بھر میں نوجوانوں کو تیز رفتار اور معیاری تعلیم فراہم کرنے والا ایک نمایاں پلیٹ فارم بن چکا ہے، جہاں اب تک 11 لاکھ 50 ہزار سے زائد طلبہ رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ 90 ہزار سے زائد نوجوان مختلف پروگرامز میں کامیابی سے سرٹیفائیڈ ہو چکے ہیں۔ یہ اشتراک غیر تجارتی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا، روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔
یہ معاہدہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
25/04/2026
نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی ٹریننگ اور روزگار کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے پراجیکٹ “بنو قابل” کی العلم سکول جھاری کس میں تعارفی تقریب
علاقے کے مرد و خواتین کی شرکت
ڈائریکٹر بنو قابل راوالپنڈی عثمان آکاش کی پریزینٹیشن اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب اقبال خان اور نعمان قریشی چیف ایگزیکٹو سلور سٹون پرائیویٹ لیمیٹڈ کا پروگرام کے حوالے سے اظہار خیال
22/04/2026
العلم سکول جھاری کس کےطلبہ اوران کےوالدین کومطلع کیاجاتاہےکہ حکومت کےفیصلےکےمطابق 17اور18اپریل کوطلبہ کوچھٹی ہوگی۔
20اپریل سےماہانہ ٹیسٹ ہوں گے۔
ملتے جلتے الفاظ
27/03/2026
اگر پاقستان کے صقولوں میں اصی ترح مصلصل چھٹیاں رہیں تو تالیم کا یحی ہال حو جائے گا۔
بص عاپ چھٹیاں قرطے جائیں۔۔۔۔🤭
😝😳😁😂🤩😅🤔🤔🤗
اسے علامہ اقبال کا کلام سمجھا جاتا ہے
العلم سکول جھاری کس کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عیدالفطر مبارک ہو
06/03/2026
Tableau
پھر ماہِ رمضاں آیا
Phir Mah e Ramzan Aya | Performance by Al ILM School students|AL-ILM school Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.
| Monday | 08:00 - 13:00 |
| Tuesday | 08:00 - 13:00 |
| Wednesday | 08:00 - 13:00 |
| Thursday | 08:00 - 13:00 |
| Friday | 08:00 - 11:30 |
| Saturday | 08:00 - 13:00 |