RT News

RT News

Share

News Updates, News Alerts, Programmes and Informations and Public Relations

27/04/2026

📅 27 اپریل
📌 بروز سوموار
⏰ وقت دوپہر 12 بجے
🍱 لنچ باکس پروجیکٹ سانگلہ ہل
لنچ باکس پروجیکٹ سانگلہ ہل کے زیرِ اہتمام روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مستحق، محنت کش اور نادار افراد کو باقاعدگی کے ساتھ لنچ باکس فراہم کیا جاتا ہے۔
یہ ایک مسلسل جاری خدمتِ خلق کا عمل ہے جس کا مقصد ضرورت مند افراد کی مدد کرنا اور معاشرے میں ہمدردی، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔
الحمدللہ مخیر حضرات کے تعاون سے روزانہ سینکڑوں افراد تک کھانا پہنچایا جا رہا ہے۔
🤲 اللہ تعالیٰ تمام معاونین کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اسے ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے آمین

Photos from RT News's post 27/04/2026

Nursing graduates ceremony 1

26/04/2026

https://youtu.be/58rbEfQ5LRM?si=wbo6HWT7s0x1QENHQENH

Share, Like and Follow for more updates

نرسنگ گریجویٹس کے اعزاز میں پروقار تقریب

پشاور: گورنمنٹ نرسنگ کالج، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک مقامی نجی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گریجویٹ ہونے والے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر میِنا شمس اور شیر بانو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ مہمانانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں طلبہ کی محنت، لگن اور نرسنگ کے شعبے میں ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ اس پروگرام کا تمام خرچہ طلبہ نے خود اپنی مدد آپ کے تحت نجی طور پر برداشت کیا اور تقریب کو اپنی ذاتی کاوشوں سے منظم کیا۔

اس بیچ میں مجموعی طور پر 21 طلبہ و طالبات گریجویٹ ہوئے، جن میں 18 طالبات اور 3 طلبہ شامل تھے۔ یہ پی ایچ ایس اے نیٹ ورک کے تحت بی ایس نرسنگ کا دوسرا بیچ تھا جو خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) سے منسلک ہے۔

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں محمد مجاہد نے 3.86 CGPA، آفاق عالم نے 3.78 CGPA، رحمینہ بی بی نے 3.76 CGPA، ماریہ شاہ نے 3.74 CGPA، اور نادیا کلثوم 3.71 CGPA حاصل کیا۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔

25/04/2026

Nursing Graduation Ceremony

23/04/2026

منکی پاکس وائرس کا پھیلائو تیز،لاہورمیں ایک اور مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔

وزارت صحت کےمطابق 18 سالہ شہری میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے،لاہور میں کنفرم مریضوں کی تعدداد 33 ہو گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میو اسپتال میں 7 مریض زیرعلاج ہیں ،4 مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق کی گئی ہے،3 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔

23/04/2026

*پشاور میں تاریخی تقرری: خواجہ سرا کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی صوبیہ خان “بیبو” اہم عہدے پر فائز*

پشاور میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں خواجہ سرا کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی صوبیہ خان، جو “بیبو” کے نام سے معروف ہیں، کو خیبر پختونخوا کے محکمہ جیل خانہ جات میں بطور وارڈن تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس تقرری کے ساتھ وہ صوبے کے اس حساس اور نظم و ضبط کے حامل ادارے میں خدمات انجام دینے والی پہلی خواجہ سرا بن گئی ہیں۔

یہ تقرری نہ صرف ایک انتظامی فیصلہ ہے بلکہ اس بات کی واضح عکاسی بھی کرتی ہے کہ ریاستی ادارے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

21/04/2026

🔴پاکستان متحدہ عرب امارات کو ایک ارب ڈالر آئندہ دو روز میں ادا کرے گا.
جس کے بعد ہو اے سی کو ساڑھے تین ڈالر کی ادائیگی مکمل ہو جائے گی ۔ ذرائع وزارت خزانہ

21/04/2026

Breaking News:

پاکستان کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل 'تیمور' کا کامیاب تجربہ، میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

پاکستان زندہ باد

21/04/2026

جمرود سپورٹس کمپلیکس میں مرج ایریاز گیمز کے دوران بعض کھلاڑی بغیر شوز کے دکھائی دیے، جس سے سپورٹس کٹس کی تقسیم کے دعوؤں پر سوالات اٹھنے لگے

21/04/2026

‏اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی
محکمہ صحت میں گریڈ 19 کے اعلی آفیسر کو گرفتار کرلیا

ٹائپ ڈی ہسپتال کرک کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حلیم الرحمن کو مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا
ملزم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب عدالت نے ان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ملزم نے جولائی 2023 سے مئی 2024 کے دوران سرکاری خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا ہے جبکہ ریکارڈبھی غائب کردیا گیا

21/04/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Sardar Colony Budhni Pull Charsadda Road
Peshawar
25000