RT News

RT News News Updates, News Alerts, Programmes and Informations and Public Relations

25/08/2026

پاراچنار
پی ٹی ائی اور ائی ایس ایف اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاراچنار کے راہنماوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان نیازی کی رہائی اور ان کےعلاج کے معاملے میں توہین عدالت کے مرتکب افراد کو سزادینے کا مطالبہ کیا ہے
کرم پریس کلب پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ملک کاشف، آئی ایس ایف کے قائم مقام صدر مزمل حسین طوری، ہوتھ ونگ کے پاراچنار کے صدر کاشف بنگش، اسد طوری،ساجد حسین اور تصور حسین نے کہا کہ عمران خان کی صحت، انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ان کی رہائی کے معاملے پر حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عمران خان کو فوری طور پر قانونی اور آئینی تقاضوں کے مطابق ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان اور طلبہ ملک کے آئینی و جمہوری نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور وہ اپنے سیاسی و جمہوری حقوق کے لیے پُرامن اور آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
آئی ایس ایف رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاراچنار میں روڈز،ہسپتال، تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر سست روی اور اقرباء پروجیکٹس کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اور دیگر شعبوں سیاسی کشیدگی کم کرنے، قانون کی حکمرانی یقینی بنانے اور تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ آئین و قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔
راہنماوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنا ان کی سیاسی سرگرمی کا حصہ ہے اور وہ اس سلسلے میں پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

25/08/2026

24/08/2026

اسلام آباد سرحد یونیورسٹی میں ہنگامہ

آرمڈ فورس کے آفیسر کا سٹک سے نوجوان طالب علم پر تشدد ..

بعد ازاں باقی طلباء مشتعل ہو گئے اور افسر پر حملہ کر دیا
باوردی افسر نے پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کر دی..

واقعہ کے بعد یونیورسٹی کے حالات کشیدہ..
پولیس کی بھاری نفری طلب..

آج شاہسوار کی بیوی کے ہمراہ تصاویر دیکھ کر دل واقع افسردہ ہوگیا۔ کبھی انسان کو اپنی زندگی میں ایسے مواقع ملتے ہیں جب وہ ...
24/08/2026

آج شاہسوار کی بیوی کے ہمراہ تصاویر دیکھ کر دل واقع افسردہ ہوگیا۔ کبھی انسان کو اپنی زندگی میں ایسے مواقع ملتے ہیں جب وہ گناہ اور غلط راستے سے توبہ کرکے دین، سنت اور اچھائی کی طرف واپس آتا ہے۔ ایسے سفر کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، مگر جب وہی شخص دوبارہ شہرت، دولت یا دنیاوی مفادات کی خاطر اپنے ماضی کے راستے کی طرف لوٹتا دکھائی دے تو افسوس ضرور ہوتا ہے۔

میری گزارش صرف اتنی ہے کہ دین اور سنت کو وقتی شہرت یا دنیاوی فائدے کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔ دین کوئی لباس یا کردار نہیں جسے ضرورت کے مطابق پہنا اور اتارا جائے؛ یہ انسان کے عمل، کردار اور زندگی میں نظر آنا چاہیے۔

شاہسوار بھائی! اگر ماضی میں کوئی مشکل، غلطی یا آزمائش گزری ہے تو اسے اللہ کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کا ذریعہ بنائیں۔ دنیا کی واہ واہ چند دن کی ہوتی ہے، مگر انسان کا کردار اور اعمال دیر تک یاد رہتے ہیں۔

ہمیں کسی کی تذلیل، نفرت یا سماجی بائیکاٹ کے بجائے اصلاح، خیرخواہی اور دعا کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص عطا فرمائے، گناہوں سے بچائے اور دین پر ثابت قدم رہنے کی توفیق دے۔ آمین۔

22/08/2026
21/08/2026

تحصیل سانگلا ہل کے نواحی گاؤں چک نمبر 43 کوٹلہ کے رہائشی اور محنت کش رکشہ ڈرائیور طارق نے ڈی پی او ننکانہ صاحب سے گن پوائنٹ پر رکشہ چھینے جانے کے واقعے پر فوری انصاف اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
​مظلوم مدعی طارق نے پولیس حکام کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے سڑک پر اسلحہ کے زور پر اسے یرغمال بنا کر اس کا روزگار (رکشہ) چھین لیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ واقعے کو طویل عرصہ گزرنے کے باوجود متعلقہ تھانہ پولیس تاحال مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے، جس کے باعث نہ صرف وہ شدید مالی و ذہنی مشکلات کا شکار ہے بلکہ ملزمان بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔
محنت کش طارق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ننکانہ صاحب سے اعلیٰ حکام کی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ:
​واقعے کا فوری نوٹس لے کر متعلقہ تھانے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
​اسلحہ کے زور پر رکشہ چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا گیا رکشہ برآمد کروایا جائے۔
​غریب اور محنت کش شہری کو قانون کے مطابق مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

18/08/2026

مشہور ٹک ٹاکر شمشو عرف گلامنہ کو ٹیکسلا حدود میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وہ اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ ہس...
15/08/2026

مشہور ٹک ٹاکر شمشو عرف گلامنہ کو ٹیکسلا حدود میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وہ اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ ہسپتال جا رہی تھی کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔
یاد رہے کہ گلامنہ اسلام آباد کے سیکٹر B-17 میں رہائش پذیر تھی۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے

*ہینڈ اوٹ* *مورخہ 15 اگست،2026**پشاور اور چارسدہ میں ایکسائز کی دو بڑی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد**پشاور م...
15/08/2026

*ہینڈ اوٹ*
*مورخہ 15 اگست،2026*

*پشاور اور چارسدہ میں ایکسائز کی دو بڑی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد*

*پشاور میں 18 کلو چرس اور ڈیڑھ کلو آئس برآمد، ایک ملزم گرفتار*

*چارسدہ میں 18 کلو چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج*

محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے پشاور اور چارسدہ میں دو الگ الگ بڑی کارروائیوں کے دوران منشیات کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے مجموعی طور پر 36 کلوگرام چرس اور ڈیڑھ کلوگرام آئس برآمد کرلی، جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن سکواڈ B-1 نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے ایچ گول چوک کے قریب گاڑی نمبر 2731 کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران 18 ہزار گرام (18 کلوگرام) چرس اور 1500 گرام (ڈیڑھ کلوگرام) آئس برآمد ہوئی۔

کارروائی کے دوران ملزم زبیر ولد جہانزیب ساکن پلوسئی پشاور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کردیا گیا۔

اسی طرح حال ہی میں قائم کیے گئے تھانہ ایکسائز چارسدہ نے خفیہ اطلاع پر پختہ سڑک، پڑانگ قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبر BLC-382 کی تلاشی لی، جس سے 18 ہزار گرام (18 کلوگرام) چرس برآمد ہوئی۔

کارروائی کے دوران دو ملزمان جمال افتخار ولد جمال اور عدیل عبدالقیوم ولد عبدالقیوم، ساکنان اچھرہ بازار رام پورہ لاہور کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ ایکسائز چارسدہ میں مقدمہ درج کردیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

صوبائی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور وزیر ایکسائز سید فخر جہان کے ہدایات کے تحت صوبہ بھر میں محکمہ ایکسائز کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں تاکہ اس کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

Address

Sardar Colony Budhni Pull Charsadda Road
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RT News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to RT News:

Shortcuts

Share