GHSS Spin Dhand Bara District Khyber

GHSS Spin Dhand Bara District Khyber

Share

GHSS Spin Dhand is the only Higher Secondary School of Bara Tehsil.The school offers Science & Arts

03/06/2026

HSSC Practical Roll Number Slips are now available for collection.
Students are requested to collect their slips from the office before the practical examinations begin.

30/04/2026

📢 Important Notice 📢
All regular students of 1st Year and 2nd Year of GHSS Spin Dhand Bara, District Khyber, are hereby informed that their Roll Number Slips for the HSSC Annual-I Examination 2026 have been printed.
Students are requested to collect their Roll Number Slips from the College Section at the earliest convenience.
Director Students Affairs

26/03/2026

جی ایچ ایس ایس سپین ڈھنڈ باڑہ کے 9th اور 10th کےطلباء کو اطلاع دی جاتی ہے کہ رولنمبر سلپ سکول میں موجود ہے لہذہ کل 27 مارچ بروز جمعہ اور ہفتہ وصولی کیلئے سکول ہذا تشریف لائے۔شکریہ

14/03/2026

🎉 Congratulations! 🎉
Heartiest congratulations to Mian Khan Sb of GHSS Spin Dhand Bara, District Khyber on his well-deserved promotion to SST (BPS-16). This achievement is a reflection of his dedication, hard work, and commitment to the noble profession of teaching.
The Principal and all staff members of GHSS Spin Dhand Bara Khyber extend their sincere congratulations and best wishes for his continued success and excellence in the field of education.
May this new position bring more opportunities and accomplishments in your professional journey. 🌟

Photos from GHSS Spin Dhand Bara District Khyber's post 05/02/2026

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🌟
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سپین ڈھنڈ باڑہ خیبر کے معزز اساتذہ جناب رحمان گل صاحب (SS پشتو) اور
جناب محمد علی خان صاحب (SS پاکستان اسٹڈیز)
کو BPS-17 سے BPS-18 میں ترقی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی آپ کی محنت، لگن اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا روشن ثبوت ہے۔ ہمیں آپ پر فخر ہے اور امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ تعلیمی میدان میں خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
نیک تمناؤں کے ساتھ
تمام اسٹاف ممبران GHSS سپین ڈھنڈ باڑہ خیبر
اور AKSSA ضلع خیبر
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲

Photos from GHSS Spin Dhand Bara District Khyber's post 05/02/2026

اے دنیا کے منصفوں! سلامتی کے ضامنوں — کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو!
پاکستانی قوم 1990ء سے ہر سال 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں مناتی آ رہی ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ ناجائز بھارتی تسلط کے خلاف اپنی جدوجہدِ آزادی میں تنہا نہیں، بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کے انصاف پسند اور جمہوریت پسند عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اسی سلسلے میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سپین ڈھنڈ باڑہ، ضلع خیبر میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلباء نے آزادیٔ کشمیر کے موضوع پر تقاریر اور نظمیں پیش کیں اور کشمیریوں کے حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اساتذہ کرام نے بھی تحریکِ آزادی کشمیر کی تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور طلباء میں شعور و آگہی پیدا کی۔
کشمیر بنے گا پاکستان — ان شاء اللہ

Photos from GHSS Spin Dhand Bara District Khyber's post 01/02/2026

کل 31 جنوری 2026 جی ایچ ایس ایس سپین ڈھنڈ باڑہ میں بزم ادب پروگرام کا ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ھوا جس کا آغاز محمد اسحاق کے خوبصورت تلاوت سے ھوا۔حمد،نعت،تقاریر ،ملی نغمے،مزاحیہ نظمیں،اشعار،لطیفے وغیرہ وغیرہ نے پروگرام کو چارچاند لگایا۔سابقہ 9th اور 10th کے پوزیشن ھولڈرز مسعود خان جماعت نہم اور عصمت اللہ و کبیر خان جماعت دہم کو قمبر ٹچرز یونیٹی کی طرف سے تعارفی اسناد اور خوبصورت بیگز پیش کئے گئے۔ساتھ ساتھ سکول کا ایک نہایت ٹیلینٹڈ سٹوڈنٹ یاسر خان جس نے صوبائ سطح پر ڈسکس تھرو میں دوسری پوزیشن لی تھی کیلئے سکول کی طرف ایک عمدہ ایوارڈ دیا گیا۔سکول کے پرنسپل اور قمبر ٹیچرز یونیٹی کی طرف سے سپیشل کیش پرائز دیا گیا۔دوسرے اساتذہ صاحبان نے بھی دل کھول کر موصوف کو کیش انعامات دیئے اور موصوف کے کلاس فیلو نذیر خان نے یاسر کو 500 درھم انعام میں دیئے۔ویلڈن یاسر بہت بہت مبارک

14/01/2026

🗣️*بروز جمعہ سے خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری اور نجی سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز اپنے معمول اوقات کار کے مطابق کھولے رہیں گے تمام والدین سے گزارش ہے کہ 16 جنوری سے اپنے بچوں کی حاضری کو یقینی بنائیں*

03/01/2026

جی ایچ ایس ایس سپین ڈھنڈ باڑہ کے باصلاحیت طالب علم یاسر خان نے صوبائی سطح پر ڈسکس تھرو میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ضلع خیبر کا نام بالعموم اور اپنے سکول کا نام بالخصوص روشن کیا ہے۔
ان شاء اللہ وہ مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔
اس شاندار کامیابی پر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا جناب خالد صاحب سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے۔
ویل ڈن یاسر خان! آپ کو دل کی گہرائیوں سے خصوصی مبارکباد پیش کی جاتی ہے، نیز سکول کے پرنسپل سلطان سعد صاحب، تمام مینجمنٹ اور اساتذہ کرام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ 🌟

01/01/2026

جی ایچ ایس ایس سپین ڈھنڈ باڑہ کے ٹیلینٹڈ طالب علم یاسر خان نےپروینشل لیول پر ڈیسکس تھرو میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے ضلع خیبر کا نام بالعموم اور اپنے سکول کانام بالخصوص روشن کیا ہے۔انشاءاللہ آگے جاکر مزید کامیابیاں بھی سمیٹیں گے۔ویلڈن یاسر آپ کو خصوصی مبارکباد اورسکول کے تمام مینیجمینٹ کو بھی مبارکباد

Want your school to be the top-listed School/college?

Telephone

Opening Hours

09:00 - 17:00