Media Cell Islamia College Peshawar

Media Cell Islamia College Peshawar This page will give you fresh News and announcement about Islamia College Peshawar

Islamia College, Peshawar is a public research university located in midst of Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan.

18/08/2026
18/08/2026
16/08/2026

Established in 1913, Islamia College Peshawar is one of Pakistan’s ...

پریس ریلیزجشنِ آزادی کے موقع پر اسلامیہ کالج پشاور میں دوستانہ ہاکی میچ، قومی کھیل کے فروغ کا عزمپشاور: جشنِ آزادی پاکست...
14/08/2026

پریس ریلیز
جشنِ آزادی کے موقع پر اسلامیہ کالج پشاور میں دوستانہ ہاکی میچ، قومی کھیل کے فروغ کا عزم
پشاور: جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں اسلامیہ کالج پشاور اور صوابی ہاکی کلب کے مابین شاندار دوستانہ ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں اسلامیہ کالج پشاور نے صوابی ہاکی کلب کو 4-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی تھے، جبکہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سینئر صحافیوں، کھیلوں سے وابستہ افراد، طلبہ اور ہاکی شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اسلامیہ کالج پشاور کا تعلق ایک لازوال تاریخی داستان ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسلامیہ کالج پشاور کے تین تاریخی دورے کیے۔ قیامِ پاکستان سے قبل انہوں نے اسلامیہ کالج کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں تحریکِ پاکستان میں بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی، جبکہ قیامِ پاکستان کے بعد انہوں نے اسلامیہ کالج کے طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کی اسلامیہ کالج سے گہری وابستگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنی وصیت میں اپنی جائیداد کا ایک تہائی حصہ اسلامیہ کالج پشاور کے لیے وقف کیا۔ یہ تاریخی تعلق اسلامیہ کالج کے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک بڑی قومی ذمہ داری بھی۔
پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی نے کہا کہ 14 اگست صرف جشن منانے کا دن نہیں بلکہ اپنے وطن کے لیے مثبت سوچ، محنت، اتحاد اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا دن ہے۔ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی بھرپور مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلامیہ کالج پشاور قومی کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس موقع پر ہم نیٹ ورک کے بیورو چیف اور سینئر صحافی طارق وحید نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر اسلامیہ کالج پشاور کے تاریخی میدان میں قومی کھیل ہاکی کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہاکی کو اس تاریخی ادارے میں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ قومی کھیل ایک بار پھر اپنے کھوئے ہوئے مقام کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے اسلامیہ کالج انتظامیہ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر اور میچ منیجر فیضی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی اور ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر دوستانہ ہاکی میچ کا انعقاد ایک بہترین اور مثبت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں کھیلوں کا شوق پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور میں کھیلوں کے لیے سازگار ماحول اور قومی سطح کی سرگرمیوں کا انعقاد قابلِ تحسین ہے، جس سے مستقبل میں مزید باصلاحیت کھلاڑی سامنے آنے کی امید ہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ، نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان زندہ باد — قومی کھیل ہاکی اور اسلامیہ کالج ھاکی ٹیم پائندہ باد

پاکستان زندہ باد — قومی کھیل ہاکی پائندہ باد

16/07/2026

اسلامیہ کالج پشاور

16/07/2026

پریس ریلیز

اسلامیہ کالج پشاور میں سپورٹس بیسڈ داخلے مکمل میرٹ، شفافیت اور منظورہ قواعد کے مطابق جاری ہیں

— ڈائریکٹر ایڈمیشنز اسلامیہ کالج پشاور

ڈائریکٹر ایڈمیشنز اسلامیہ کالج پشاور نے واضح کیا ہے کہ جامعہ میں سپورٹس بیسڈ داخلوں کے لیے تمام ٹرائلز مکمل شفافیت، غیر جانبداری، میرٹ اور منظورہ ایڈمیشن رولز کے مطابق منعقد کیے جا رہے ہیں۔ داخلوں کے ہر مرحلے میں مساوی مواقع، انصاف اور قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین امیدواروں کےسپورٹس ٹرائلز پشاور بورڈ کے گراؤنڈ میں منعقد کیے جاتے ہیں کیونکہ وہاں خواتین کے لیے پردے، رازداری اور دیگر ضروری سہولیات کا مناسب انتظام موجود ہے، جس سے طالبات کو محفوظ اور باوقار ماحول میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے مطابق ہر کھیل کے لیے الگ سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو جامعہ کے منظورہ ایڈمیشن رولز کے مطابق کام کرتی ہے۔ ہر کمیٹی میں ایک سینئر پروفیسر بطور کنوینر، ڈائریکٹر ایڈمیشنز کی جانب سے نامزد ایک لیکچرر یا اسسٹنٹ پروفیسر بطور رکن، متعلقہ کھیل کے تین ایسے ماہرین شامل ہوتے ہیں جو قومی یا بین الاقوامی سطح پر کھیل چکے ہوں، جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ کمیٹی کی سفارشات وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور کی منظوری کے بعد نافذ کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹرائلز کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جا رہی ہے تاکہ پورا عمل مکمل طور پر دستاویزی شکل میں محفوظ رہے اور شفافیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

ڈائریکٹر ایڈمیشنز نے کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور کے اسپورٹس ٹرائلز کی شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو کھیلوں سے وابستہ مختلف حلقوں میں سراہا جاتا ہے۔ مختلف کھیلوں کی فیڈریشنوں کے عہدیدار، ضلعی ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور کھیلوں کے شعبے سے وابستہ ماہرین ٹرائلز کے منظم، شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہیں، جو ادارے کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامیہ کالج پشاور میں کسی بھی امیدوار کے ساتھ امتیازی سلوک کی کوئی گنجائش نہیں اور ہر کھلاڑی کو صرف اس کی صلاحیت، کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور ہر سال مختلف کھیلوں میں ایسے باصلاحیت کھلاڑی تیار کر رہا ہے جو صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے نہ صرف ادارے بلکہ خیبر پختونخوا اور پاکستان کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔

Address

Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919222142

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Cell Islamia College Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Media Cell Islamia College Peshawar:

Shortcuts

Share