20/01/2026
داخلے جاری ہیں
Nurturing the next generation of leaders who are equiped to tackle complex challenges and making a lasting impact.
20/01/2026
داخلے جاری ہیں
15/01/2026
دی ایڈوانس ایکسیلنس سکول سسٹم انزرگے
✨ داخلے برائے تعلیمی سال 2026–27 شروع ہو چکے ہیں
والدینِ کرام!
اگر آپ اپنے بچوں کے لیے معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں تو
دی ایڈوانس ایکسیلنس سکول سسٹم انزرگے آپ کا بہترین انتخاب ہے۔
0341-5780025
08/01/2026
Congratulations to all the position holders of the pre-primary nursery and Kindergarten session 2025/26!
May this achievement be a stepping stone for future successes and a testament to your hard work.
01/01/2026
Happy New year 🎊🕛🎈
29/12/2025
Morning Dua!!
Morning vibes!!
27/12/2025
Second day vibes!!
Annual Examinations 2025/25
25/12/2025
الحمدللہ، دی ایڈوانس ایکسیلنس اسکول سسٹم انزرگے میں تعلیمی سال کے اختتام پر سالانہ امتحانات نہایت منظم، پُرامن اور خوشگوار تعلیمی ماحول میں شروع ہوچکے ہیں۔ یہ امتحانات طلبہ کی سال بھر کی محنت، اساتذہ کی لگن اور ادارے کی تعلیمی منصوبہ بندی کا عملی مظہر ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے امتحانات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ امتحانی ہال میں نظم و ضبط، نگرانی کا مؤثر نظام، وقت کی پابندی اور امتحانی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے تاکہ ہر طالب علم اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔
اساتذہ کرام نے امتحانات سے قبل طلبہ کی بھرپور رہنمائی کی، دہرائی (Revision) کا اہتمام کیا اور نصاب کو مکمل توجہ کے ساتھ کور کیا، جس کے نتیجے میں طلبہ پُراعتماد اور پُرسکون انداز میں امتحانات میں شریک ہورہے ہیں۔
16/12/2025
دی ایڈوانس ایکسیلنس سکول سسٹم انزرگے کے اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے شہدائے اے پی ایس کو خراجِ عقیدت
16 دسمبر ایک ایسی تاریخ جو ہر پاکستانی کے دل پر نقش ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پشاور کے آرمی پبلک سکول میں معصوم کلیاں اور شفیق اساتذہ ظلم و بربریت کا نشانہ بنے۔ یہ سانحہ صرف ایک سکول تک محدود نہیں تھا بلکہ اس نے پوری قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
اسی دکھ اور یاد کے تسلسل میں دی ایڈوانس ایکسیلنس سکول سسٹم انزرگے میں ایک پُرسوز اور بامقصد دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ اور طلبہ نے مل کر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اپنے عزم کی تجدید کی۔
تقریب کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت اور فاتحہ خوانی سے ہوا۔ فضا میں خاموشی، آنکھوں میں نمی اور دلوں میں شہداء کے لیے بے پناہ احترام تھا۔ اس کے بعد اجتماعی دعا کی گئی جس میں دہشت گردی کے خاتمے، ملک کی سلامتی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دستِ دعا بلند کیے گئے۔
شہدائے اے پی ایس ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
12/12/2025
Friday!!
Morning vibes.