Al-Farooq Model School And College Speen Dhand Bara

Al-Farooq Model School And College Speen Dhand Bara

Share

School

02/12/2025

(ورزش کلاس)

ورزش صحت مند زندگی کے لیے ایک ضروری عمل ہے، اور صبح کا وقت اس کے لیے سب سے بہترین وقت سمجھا جاتا ہے۔
*حدیث مبارکہ:*
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
*"طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر اور اللہ کو زیادہ پسند ہے۔"*
(مسلم

08/11/2025

نعت شریف فرسٹ ٹرم امتحان رزلٹ ڈے کے موقع پر

08/11/2025

فرسٹ ٹرم امتحان کے رزلٹ ڈےتقریب تقسیم انعامات
کے موقع پربچہ اپنے خیالات کا اظہار۔۔۔۔۔۔۔https://vt.tiktok.com/ZSyx39aeG/

21/10/2025
19/10/2025

الفاروق ماڈل سکول اینڈ کالج

زبانی امتحان کی جھلکیاں:-
کیونکہ زبانی امتحان سے

طلباء کو اپنی بات مؤثر انداز میں کہنے کی تربیت ملتی ہے

زبانی سوالات سے اندازہ ہوتا ہے کہ طالبعلم نے مضمون کو کتنی گہرائی سے سمجھا ہے۔

زبانی امتحانات سے بچوں کا اعتماد بڑھتا ہے، خاص طور پر عوامی طور پر بولنے میں۔

زبانی امتحان میں
یہ دیکھا جاتا ہے کہ طلباء نے کون سی چیزیں یاد رکھی ہیں اور کس حد تک

29/09/2025

*الفاروق ماڈل سکول اینڈ کالج*
*تاریخ: 29 ستمبر 2025*

*محترم والدین گرامی!*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته
امید ہے آپ بخیر ہوں گے

بندہ مومن کا ہر عمل ایک امتحان ہے، اور ہمارے بچوں کی تعلیم بھی ایک امانت ہے۔ اس حوالے سے آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:

*فرسٹ ٹرم امتحانات* *بروز ہفتہ، 18 اکتوبر 2025* سے شروع ہوں گے۔
اس سلسلے میں *یکم اکتوبر* سے اسکول میں باقاعدہ *امتحانی تیاری کا آغاز* کیا جا رہا ہے، جس میں بچوں کو خصوصی توجہ، رہنمائی اور تیاری کا موقع دیا جائے گا۔ان امتحانات میں بچوں کی تعلیمی قابلیت اور سالانہ تیاری کا ابتدائی اندازہ لگایا جائے گا۔

بچوں کی بہتر تیاری اور کامیاب نتائج کے لیے آپ سے چند اہم گزارشات
1. امتحانات کے دوران اور اس سے پہلے *غیر ضروری چھٹیوں سے مکمل اجتناب* کریں غیر حاضری یا بے جا چھٹی* کی وجہ سے بچوں کی تیاری متاثر ہوگی، جس کا نتیجہ ناقص کارکردگی کی صورت میں سامنے آئے گا۔

2. والدین سے توقع ہے کہ بچوں کے روزمرہ کے سبق، ہوم ورک اور کاپیوں پر خصوصی توجہ دیں۔
3. اسکول میں بچوں کو اضافی وقت، مشق اور رہنمائی دی جا رہی ہے، مگر *گھر کے ماحول اور والدین کی دلچسپی* کے بغیر مکمل کامیابی ممکن نہیں۔
*یاد رکھیں!*
یہ ابتدائی امتحان نہ صرف سالانہ تیاری کی بنیاد رکھتا ہے بلکہ بچوں کی محنت اور آپ کی توجہ کا بھی مظہر ہوتا ہے۔

*اہم تنبیہ:*
اگر کسی طالب علم کی امتحانی کارکردگی اطمینان بخش نہ رہی تو نہ صرف اسے آئندہ کے لیے خصوصی نگرانی میں رکھا جائے گا بلکہ والدین کو اسکول بلایا جا سکتا ہے تاکہ آئندہ تعلیمی نقصان سے بچا جا سکے۔ لہٰذا بروقت تیاری اور پابندی وقت کو یقینی بنائیں۔

آپ کے تعاون کا شکریہ۔

*پرنسپل*
الفاروق ماڈل سکول اینڈ کالج

10/09/2025

*الفاروق ماڈل سکول اینڈ کالج*
*تاریخ: 10 ستمبر 2025*

محترم طلبہ ، والدین، اساتذہ کرام اور معزز وابستگان ادارہ!
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمدللہ! ہمیں یہ خوشی و فخر کے ساتھ اطلاع دینی ہے کہ *ہمارے ادارے الفاروق ماڈل سکول اینڈ کالج سے میٹرک پاس کرنے والے ہونہار طلباء نے گورنمنٹ سپین ڈھنڈ کالج میں / F.Ac میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے*، اور *پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز* اپنے نام کی ہیں۔

یہ کامیابی نہ صرف ان بچوں کی محنت کا ثمر ہے بلکہ الفاروق ماڈل سکول اور گورنمنٹ سپین ڈھنڈ کالج کے اساتذہ کرام کی محنت، والدین کی دعاؤں اور ادارے کی بہترین تربیت کا نتیجہ ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام طلباء کو *مبارک باد پیش کرتے ہیں* اور ان کے *روشن مستقبل، کامیاب زندگی اور دینی و دنیاوی ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔*

یہ کامیابی ہمارے ادارے کے لیے ایک اعزاز ہے اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی ہمارے طلبہ اسی جذبے سے کامیابی کی منازل طے کرتے رہیں گے۔

*والسلام*
*پرنسپل*
الفاروق ماڈل سکول اینڈ کالج

24/08/2025

*الفاروق ماڈل سکول اینڈ کالج*
*تاریخ: 24 اگست 2025*

*محترم والدین کرام، السلام علیکم!*

امید ہے کہ آپ بخیر و عافیت ہوں گے۔

یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ *موسمِ گرما کی تعطیلات 25 اگست 2025* کو اختتام پذیر ہو رہی ہیں۔ اس کے بعد اسکول میں باقاعدہ تدریسی عمل کا آغاز ہو گا۔
لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو *پیر 25 اگست 2025 کو صبح7:15 بجے* اسکول لازمی بھیجیں۔

*اہم گزارشات:*
- بچوں کو مکمل یونیفارم اور مکمل ہوم ورک کے ساتھ بھیجیں۔
- تعلیمی سرگرمیاں پہلے دن سے ہی شروع ہوں گی، اس لیے بچوں کی حاضری نہایت ضروری ہے۔
- کسی بھی قسم کی غیر حاضری کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔

آپ کے بھرپور تعاون کے منتظر ہیں۔

**والسلام،
پرنسپل**
*الفاروق ماڈل سکول اینڈ کالج

14/08/2025

محترم والدین السلام علیکم!

امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ *گرمیوں کی تعطیلات* کا زیادہ تر حصہ مکمل ہو چکا ہے اور *اب صرف چند دن باقی
ہیں۔
* اس لیے ہم آپ کی خدمت میں چند اہم ہدایات عرض

1. *ہوم ورک کی تیاری:*
براہ کرم اپنے بچوں کو دیے گئے *گرمیوں کے ہوم ورک* کی تکمیل کی تلقین کریں تاکہ وہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر تیار ہوں۔

2. *یونیفارم اور دیگر ضروریات:*
براہ کرم بچوں کے لیے *صاف اور مکمل یونیفارم، جوتے، بیگ، کاپیاں اور کتابوں* کا بندوبست کر لیں تاکہ اسکول کھلتے ہی کوئی کمی نہ ہو۔

3. *بچوں کی حاضری:*
تعطیلات کے فوراً بعد *پہلے دن سے ہی باقاعدگی سے اسکول بھیجنا* انتہائی ضروری ہے۔

ہم آپ کے تعاون کے مشکور ہیں۔ آپ کی رہنمائی بچوں کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

والسلام
الفاروق ماڈل سکول اینڈکالج

(14.08.2025

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Khyber District
Peshawar