02/08/2026
The art of saying “No”
ہم میں سے بہت سے لوگ دوسروں کو ناراض کرنے کے خوف سے ہر بات پر “ہاں” کہہ دیتے ہیں، حالانکہ ہمارے پاس وقت، توانائی یا استطاعت نہیں ہوتی۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ نہ ہم اپنا وعدہ پورا کر پاتے ہیں، نہ سامنے والے کی توقعات، اور آخرکار تعلقات میں بھی غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔
یاد رکھیں، ہر جگہ “ہاں” کہنا اچھے اخلاق کی نہیں بلکہ بعض اوقات کمزور حد بندی (Boundaries) کی علامت ہوتا ہے۔ احترام کے ساتھ، نرمی سے اور سچائی کے ساتھ “نہ” کہنا سیکھیں۔ یہ نہ صرف آپ کا وقت اور ذہنی سکون بچاتا ہے بلکہ دوسروں کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات بھی قائم کرتا ہے۔
اس ویڈیو میں جانیے کہ مؤدبانہ انداز میں “نہ” کیسے کہا جائے، تاکہ آپ اپنی زندگی کو زیادہ متوازن، پُرسکون اور مؤثر بنا سکیں۔