07/05/2026
آج افضل پبلک سکول ملازئی میں حضرت مولانا محمد ادریس شہید رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں ایک پُرامن احتجاج اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کو شیخِ محترم کی دینی، علمی اور تربیتی خدمات سے آگاہ کیا گیا اور اُن کی مظلومانہ شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔
تقریب میں خصوصی طور پر مولانا سید حسن علی شاہ حقانی صاحب نے شرکت کی، بچوں سے خطاب فرمایا، حضرت مولانا محمد ادریس شہید رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی، خدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالی، اور آخر میں مرحوم کے درجاتِ بلندی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔
“شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔”
اللہ تعالیٰ حضرت مولانا محمد ادریس شہید رحمۃ اللہ علیہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔