📢 طلبہ اور والدین کیلئے اہم ترین اعلان | KPK نئی تعلیمی پالیسی 2026
🎓 یہ پالیسی خاص طور پر جماعت 5 اور جماعت 8 کے طلبہ کیلئے جاری کی گئی ہے۔
📝 انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ 11-03-2026 مقرر کر دی گئی ہے۔
⚠️ یاد رہے کہ یہ ٹیسٹ پہلے 07-03-2026 کو منعقد ہونے تھے۔
📘 پروموشن، انٹری ٹیسٹ اور گروپنگ سے متعلق مکمل اور مستند تفصیل جاننے کیلئے یہ ویڈیو ضرور ملاحظہ کریں۔
🔔 تمام والدین اور طلبہ سے گزارش ہے کہ ویڈیو آخر تک دیکھیں اور دوسروں تک بھی یہ معلومات پہنچائیں۔
GPS Takwaro Munda
GPS Takwaro updates
بچوں میں ٹائم مینجمنٹ کی اہمیت
وقت کی صحیح تقسیم بچوں کی کامیابی کی بنیاد ہے۔
اگر بچے اپنے وقت کو پڑھائی، کھیل اور آرام میں درست طریقے سے تقسیم کریں تو وہ زیادہ پراعتماد، منظم اور ذمہ دار بنتے ہیں۔
والدین اور اساتذہ کی رہنمائی سے بچے وقت کی قدر سیکھ سکتے ہیں اور مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
آئیں! بچوں کو وقت کی پابندی سکھائیں، کیونکہ وقت ہی اصل کامیابی ہے۔
Failure is the key of success ✨🖤
محترم والدین کی خدمت میں ایک اہم گزارش
امتحانات مکمل ہو چکے ہیں اور رزلٹ کے بعد بچوں کی چھٹیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔
چھٹیاں یقیناً بچوں کا حق ہیں، اس دوران زیادہ دباؤ یا سختی کرنا مناسب نہیں۔
لیکن ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ:
بچوں کو مکمل طور پر فارغ نہ چھوڑا جائے۔
روزانہ تھوڑا سا وقت مطالعہ، یاد کرنے یا لکھائی کے لیے ضرور رکھا جائے۔
جس کلاس میں بچہ پروموٹ ہوا ہے، اس کی کتابوں سے ہلکی پھلکی تیاری شروع کروا دی جائے۔
انگلش اور اردو لکھائی کی روزانہ مختصر پریکٹس کروائی جائے تاکہ ہاتھ کی روانی ختم نہ ہو۔
بچوں کے دن کا ایک سادہ اور نرم ٹائم ٹیبل بنایا جائے، تاکہ وہ کھیل، آرام اور سیکھنے—تینوں میں توازن رکھ سکیں۔
یاد رکھیں! چھٹیاں آرام کے لیے ہوتی ہیں،
مگر مکمل غفلت بچوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
آج کی ہلکی سی توجہ
نئے سیشن میں بچے کے لیے آسانی پیدا کر دیتی ہے۔
شکریہ
Brilliant student of GPS takwaro
22/12/2025
الحمدللہ
آج ہمارے سکول میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔
ہم اپنے تمام طلبہ کی محنت کو سراہتے ہیں، اور خصوصاً ان طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
یہ کامیابی اساتذہ کی انتھک محنت، طلبہ کی لگن کا ثمر ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین 🤲✨
12/12/2025
"ہمارے سکول میں فائنل ٹرم امتحانات نہایت منظم، پُرامن اور بہترین ماحول میں جاری ہیں۔
اساتذہ کرام کی نگرانی، طلبہ کی محنت اور سکول کے مثالی نظم و ضبط نے امتحانات کے پورے عمل کو مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ ہمارے تمام طلبہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور کامیابیوں کے نئے سفر کا آغاز کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کے علم میں اضافہ فرمائے اور انہیں روشن مستقبل عطا کرے۔"
*یکم اکتوبر سے سکولز ٹائمنگ میں تبدیلی*
- *مڈل، ہائی، ہائیر سیکنڈری:* 8:15 تا 2:20
- *پرائمری سکولز:* 8:30 تا 1:35
18/09/2025
ویکسینیشن کے لیے والدین سے اجازت نامہ
تفصیلی روشنی۔۔ یہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔
والدین پریشان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم والدین !
السلام علیکم۔
ہمیں معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویکسینیشن مہم کے بارے میں مختلف خبریں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ جسکی وجہ سے اکثریتی بچے والدین سکول نہیں بھیجتے اور سکول سے غیر حاضر رہتے ہیں جو بچوں کی قیمتی وقت کا ضیاع ہے۔
دوسری جانب والدین مسلسل اساتذہ کرام کو فون کرکے معلومات حاصل کرتے رہتے ہیں اس حوالے سے آپ سب والدین کو مطلع کرنا ضروری ہے کہ
1. اس وقت کسی بھی قسم کا ویکسینیشن پروگرام ہمارے ادارے کے ساتھ طے نہیں ہوا۔
2. نہ ہی حکومت یا کسی سرکاری محکمہ صحت کی طرف سے ہمارے ساتھ کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔
3. سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایسی خبریں محض پروپیگنڈا ہیں، ان کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
4. اگر مستقبل میں حکومت یا محکمہ صحت کی طرف سے کوئی باضابطہ پروگرام طے ہوتا ہے تو والدین کو بروقت اور تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
5. واضح رہے کہ کسی بھی قسم کی ویکسینیشن صرف اور صرف والدین/سرپرست کی تحریری اجازت کے بعد ہی ممکن ہوگی۔
براہ کرم افواہوں پر توجہ نہ دیں بلا خوف و خطر اپنے بچوں کو سکول بھیجا کرو کیونکہ کسی بھی ادارے میں پڑھنے والے ہمارے بچے ہیں ۔
خیبرپختونخوا کے سکولوں میں(طلباء کے لئے)کسی بھی قسم کی ویکسی نیشن کا عمل زیرغور نہیں ہے۔
Semester system in government schools
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Peshawar