احساس نوٹس Ehsas Notes

احساس نوٹس Ehsas Notes Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from احساس نوٹس Ehsas Notes, Education, Swabi, Peshawar.
(5)

خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے بہترین SLOs Based نوٹس حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں۔
فی الحال جماعت نہم اسلامیات اور اردو کے نوٹس دستیاب ہیں۔
نیز مناسب قیمت پر کتاب پبلش کروانے، کتاب کی سٹینگ کروانے کمپوزنگ اور ڈیزائننگ کے لیے رابطہ کریں۔
وٹس ایپ
0345 9747176

ایک اہم وضاحت 👇 عمرِ دراز مانگ کر لائے تھے چار دندو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
26/08/2026

ایک اہم وضاحت 👇
عمرِ دراز مانگ کر لائے تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں

[ تعلیمی اداروں میں ہوس پرستی کے اسباب اور سد باب ]ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم انسان پیدا کیے گئے ہیں اور ہمارے دل اسلام کے...
19/08/2026

[ تعلیمی اداروں میں ہوس پرستی کے اسباب اور سد باب ]
ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم انسان پیدا کیے گئے ہیں اور ہمارے دل اسلام کے نور سے منور کیے گئے ہیں، لیکن بڑی بد نصیبی کی بات ہے کہ ہم انسان اور مسلمان ہونے کے باوجود بھی ایسے ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ جانور لفظ ہمارے لیے کم پڑ جاتا ہے۔

استاذ کا مقام نہایت بلند ہے اس لیے استاذ کو روحانی باپ کہا گیا ہے اور تعلیمی ادارے کو مادر علمی جیسے معزز لقب سے نوازا گیا ہے، لیکن افسوس کہ کئی بار نہ استاذ کو یہ یاد رہتا ہے کہ میں پیغمبری پیشہ سے وابستہ ایک روحانی باپ ہوں اور نہ مادر علمی جیسے مقدس مقام کا کچھ لحاظ کیا جاتا ہے۔

ہمارے تعلیمی اداروں میں ہوس پرستی معمول کی بات بن گئی ہے لیکن اس میں سارا قصور اساتذہ یا اداروں کے دیگر ملازمین کا نہیں ہے۔ کچھ کمی کوتاہی طالبات اور والدین کا بھی ہے ورنہ آئے دن ناخوشگوار واقعات منظر عام پر نہ آتے۔

ہوس پرستی کی سب سے بڑی وجہ مخلوط نظام تعلیم ہے اور یوں تو اس کے علاوہ بھی بہت سارے اسباب ہیں لیکن ذیل میں چند اسباب اجمالاً ذکر کیے گئے ہیں۔
* والدین کا اپنی بچیوں کا اسلامی طرز پر تربیت نہ کرنا اور گھر کا ماحول حد سے زیادہ روشن خیال ہونا۔
* والدین کا اپنی بچیوں کے لباس اور روزانہ کی بنیاد پر حد سے زیادہ بن سنور کر گھر سے نکلنے پر نظر نہ رکھنا یا نظر آنے کے باوجود نظر انداز کرنا۔
* والدین کا اتنا سخت مزاج ہونا کہ بچیاں اپنے مسائل بھی بیان کرنے سے قاصر رہیں۔
* والدین کا اپنی بچیوں کو حد سے زیادہ آزادی دینا اور ان پر کسی قسم کی نظر نہ رکھنا۔
* طالبات کا روشن خیال اور دین بیزار طالبات سے تعلقات رکھنا۔
* طالبات کا یونیورسٹی آتے ہی اپنے اسلامی اور معاشرتی اقدار کو بھول جانا۔
* طالبات کا بے جا فیشن کرکے لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنا۔
* طالبات کا اساتذہ سے تعلقات پر فخر کرنا۔
* طالبات کا ہر ایک سے آزادانہ گفتگو کرنا اور ناز و ادا سے پیش آنا.
* طالبات کا ہر بات کو معمولی سمجھ کر اسے نظر انداز کرنا اور والدین یا کسی اور کے سامنے اسے زیر بحث نہ لانا۔
* طالبات کا ہاسٹل میں قیام کرنا اور وہاں اپنے کام کے بجائے غیر ضروری سرگرمیوں میں شامل ہونا اور بے جا تعلقات بنانا۔
* طالبات کا مختلف ناموں سے منعقد کیے گئے مخلوط پارٹیوں میں شامل ہونا اور سیر و تفریح یا تعلیمی دوروں کے لیے نکلنا۔
* اساتذہ کا ریسرچ وغیرہ کے دوران طالبات کو بے جا تنگ کرنا اور پھر نرمی دکھا کر ان کو رفتہ رفتہ قریب لانا۔
* اساتذہ کا شروع ہی سے بعض طالبات پر مہربان رہنا اور اسائنمنٹ وغیرہ میں کافی حد تک یا پھر مکمل چھوٹ دینا۔
* اساتذہ یا دیگر ملازمین کا محبت کا اظہار کرنا اور طالبات کا اس کو سچ سمجھنا۔
* اساتذہ کا طالبات کو زیادہ نمبرات کا لالچ دے کر تعلقات بڑھانا یا پھر طالبات کا زیادہ نمبرات کی لالچ میں خود ہی اساتذہ سے تعلقات بڑھانا۔
* اساتذہ کی قدر اور عزت کرتے ہوئے طالبات کا نرمی سے پیش آنا اور ادب کرتے ہوئے بے ادبی کو بھی برداشت کرنا۔
* کلرک وغیرہ کا کسی کام میں رکاوٹ بننا اور پھر طالبات کو تعلقات کے لیے مجبور کرنا یا حد سے زیادہ نرمی اور ہمدردی دکھا کر تعلقات بڑھانا۔
* مرد ملازمین کا یونیورسٹیوں میں پہلے سے موجود فی میل سٹاف اور طالبات کے ذریعے دیگر طالبات سے تعلقات بڑھانا۔
* اساتذہ یا دیگر کسی ملازم کا ہر ایک سے شفارس کرکے طالبات کا اعتماد حاصل کرنا اور خود کو خیر خواہ ظاہر کرنا۔
* اساتذہ وغیرہ کا مختلف طریقوں سے طالبات کو قریب لانا اور پھر ایک معمولی غلطی پر ہزار بار بلیک میل کر کے سنگین غلطیاں کروانا۔

ہوس پرستی کا سد باب کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن ہمت کی جائے تو اتنا مشکل بھی نہیں ہے۔ ذیل میں کچھ امور ذکر کیے جا رہے ہیں جو ہوس پرستی کے سدباب میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
* سرکاری اور انفرادی طور پر مخلوط نظام تعلیم سے جہاں تک ممکن ہو، کنارہ کشی اختیار کی جائے۔
* ادارے کے سربراہان خود بھی اپنے کردار کو پاک رکھیں اور اپنے ہر ماتحت پر خصوصی نظر رکھیں کہ کسی کی عزت سے نہ کھیلے۔
* طالبات اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہر پل اپنی اسلامی تشخص کو یاد رکھیں۔
* طالبات سادگی اختیار کریں اور بے جا فیشن کرنے اور نازک لب و لہجہ استعمال کرنے سے گریز کریں۔
* طالبات خوب محنت اور ایمانداری سے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھیں اور کسی کی بے جا حمایت اور ہمدردی حاصل کرنے سے صاف انکار کریں۔
* طالبات خوش اخلاقی سے پیش آئیں لیکن اتنا نرم مزاج ہر گز نہ رکھیں کہ لوگوں کے دلوں میں تعلقات بنانے کی امیدیں پیدا ہو جائیں۔
* طالبات ہر چھوٹی اور بڑی بات اپنے والدین کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر زیر بحث لائیں۔
* طالبات نمبرات اور ڈگریوں سے زیادہ فکر اپنی عزت نفس اور اسلامی اقدار کی کریں۔
* طالبات اپنے اساتذہ یا کسی کے ساتھ بھی ضروری کام کی باتوں کے علاوہ اضافی گپ شپ اور ہنسی مذاق سے گریز کریں۔
* طالبات مرد اساتذہ سے ضروری کام کے سلسلے میں بھی تنہائی میں ملنے سے گریز کریں۔
* طالبات کے بھائی اور والد کو کبھی کبار یونیورسٹی آنا چاہیے تاکہ لوگوں کو احساس ہو کہ یہ طالبات لا وارث نہیں ہیں۔
* بھائی یا والد یونیورسٹی ساتھ چلا جائے یا ویسے کسی وقت ملنے آ جائے تو اس پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یوں ظاہر کریں کہ یہ میرے محافظ ہیں۔
* طالبات کو اساتذہ سے کچھ راہنمائی حاصل کرنا ہو تو ایس ایم ایس اور وٹس ایپ کے بجائے کال پر بات کرتے ہوئے یہ احساس دلائیں کہ آپ کے والدین اور بھائی وغیرہ اس گفتگو کو سن رہے ہیں، اور بہتر رہے گا کہ حقیقتاً بھی وہ سن رہے ہوں۔
* اگر بالفرض کسی طالبہ نے کوئی غلط قدم اٹھا لیا ہو اور اب وہ بلیک میل ہو رہی ہو، تو اب بھی بلیک میل کرنے والے کو دو ٹوک الفاظ میں بتایا جائے کہ میں نے اپنی فیملی ممبرز کو اس معاملے کے بارے میں بتا دیا ہے اور مزید بلیک میل کرنے کی کوشش کی تو میں ایف آئی کرکے آپ کی عزت کو بھی خاک میں ملا دوں گی۔
* طالبات کو کوئی بھی مسئلہ پیش آئے تو والدین، فیملی کے کسی سمجھدار اور مخلص انسان یا پھر کسی اچھی سہیلی سے مشورہ ضرور لیا کریں۔
* ایک بات ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ نمبرات اور ڈگریوں پر سمجھوتا کریں لیکن اپنی عزت پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔
* معاشرے کے مخلص افراد کو باقاعدہ ایک تنظیم بنانا چاہیے جو طلبہ اور طالبات کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ ہوس پرستی کے روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔

امید ہے ہوس پرستی کے مندرجہ بالا اسباب سے دوری اختیار کی جائے اور اور سدباب کے ضمن میں بیان کی گئیں باتوں پر عمل کیا جائے تو ان شاء اللہ عزتیں محفوظ ہو جائیں گی اور ہوس پرستی میں کافی کمی آئے گی۔
اس موضوع پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اور مزید بہت کچھ لکھنے کی گنجائش ہے لیکن میں اپنی اس تحریر کا اختتام مرحومہ پروین شاکر کے اس شعر پر کرتا ہوں۔ ؎
اپنے کردار کو موسم سے بچائے رکھنا
لوٹ کر پھول میں واپس نہیں آتی خوشبو
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عزتوں کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین۔
#احساسات ✍️ عباس علی عباسؔ
روزنامہ قائد پشاور
20 اگست 2026ء

10/08/2026

🌟 "احساس نوٹس" مارکیٹنگ ٹیم میں شمولیت کا موقع! 🌟
​کیا آپ باصلاحیت ہیں اور اپنی محنت کا بہترین صلہ پانا چاہتے ہیں؟
"احساس نوٹس" خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں اپنے مارکیٹنگ نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے پُرجوش اور محنتی افراد کی تلاش میں ہے۔
​آپ کے لیے کیا ہے؟
یہ ایک کمیشن بیسڈ پراجیکٹ ہے، یعنی آپ کی آمدنی کی کوئی حد نہیں۔ آپ جتنا زیادہ کام کریں گے، آپ کی کمائی اتنی ہی شاندار ہوگی۔ اپنی محنت سے اپنا مالی مستقبل بہتر بنائیں!
​درکار اہلیت:
​مارکیٹنگ کا شوق اور بہترین بات چیت کی صلاحیت۔
​اپنے ضلع کے تعلیمی نیٹ ورک سے واقفیت۔
​درخواست دینے کا طریقہ:
اگر آپ خود کو اس کام کے لیے موزوں سمجھتے ہیں، تو ابھی نیچے دیے گئے نمبر پر واٹس ایپ کریں اور درج ذیل تفصیلات بھیجیں:
​اپنا مکمل نام
​رہائشی شہر
​تعلیم / تجربہ
​اپنے بارے میں مختصر تعارف
​واٹس ایپ نمبر: 03459747176

احساس نوٹس پر اعتماد کرنے والے تمام پرنسپلز، اساتذہ کرام اور طلبہ کرام کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔الحمدللہ پورے خیبر...
02/08/2026

احساس نوٹس پر اعتماد کرنے والے تمام پرنسپلز، اساتذہ کرام اور طلبہ کرام کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
الحمدللہ پورے خیبر پختونخوا کے مختلف اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کرام نے میرے نوٹس پر اعتماد کیا اور بورڈز کے امتحانات کے بعد بہت مثبت فیڈ بیک بھی دیا، جس سے مجھے بہت زیادہ حوصلہ افزائی ملی۔
سوات، صوابی، بونیر، مردان، پشاور، نوشہرہ، دیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بالا کوٹ، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، ھنگو اور لکی مروت والوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ سب نے میری محنت کی قدردانی کی۔
جزاکم اللہ خیرا ❣️
جن احباب نے ابھی تک احساس نوٹس آرڈر نہیں کیے وہ اس بار ضرور ہم پر اعتماد کرکے ہمارے نوٹس آرڈر کریں۔
ان شاء اللہ آپ ہمارے نوٹس کو سب سے بہترین پائیں گے۔
03459747176
فی الحال صرف جماعت نہم اسلامیات اور اردو کے ایس ایل اوز بیسڈ نوٹس دستیاب ہیں۔
نوٹس حاصل کرنے کے لیے وٹس ایپ پر میسج کریں 👇
https://wa.me/923459747176
Abbas Ali Abbas

آسان اردو گرامر،  علم بیان اور علم بدیع اساتذہ کرام اور طلبہ کے لیے گرامر، علم بدیع اور علم بیان کالاجواب تحفہسوال جواب ...
22/07/2026

آسان اردو گرامر، علم بیان اور علم بدیع
اساتذہ کرام اور طلبہ کے لیے گرامر، علم بدیع اور علم بیان کا
لاجواب تحفہ
سوال جواب کے انداز میں
انتہائی آسان اور عام فہم انداز میں مثالوں کے ساتھ
#اردو #گرامر #اردوادب #قواعد
پی ڈی ایف فائل درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں یا وٹس پر رابطہ کیجیے 👇
https://drive.google.com/file/d/1xbsOEmDbbCESFIeaXxrza9kZTDR2Rmi3/view?usp=drivesdk
وٹس ایپ 👇
https://wa.me/923459747176
طالب دعا 🤲 عباس علی عباسؔ

25/06/2026

احساس نوٹس
خیبر پختونخوا جماعت نہم کے طلبہ کے لیے سب سے بہترین ایس ایل اوز بیسڈ نوٹس پیش خدمت ہیں 📚💐
Contact us on WhatsApp for SLOs Based Notes
0345 9747176

الحمدللہ "احساس نوٹس" نے اپنے منفرد انداز، معیاری مواد اور حقیقی SLOs Based نوٹس ہونے کی بدولت خیبر پختونخوا کے سرکاری ا...
17/06/2026

الحمدللہ "احساس نوٹس" نے اپنے منفرد انداز، معیاری مواد اور حقیقی SLOs Based نوٹس ہونے کی بدولت خیبر پختونخوا کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں مختصر وقت میں نمایاں مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

ہمارے نوٹس ایس ایل اوز بیسڈ امتحانات کے لیے پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے بہترین ہیں اور صوبے کے بہت سارے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ساتھ ساتھ کیڈٹ کالجز میں بھی ریکمنڈ ہو چکے ہیں۔ 📚✨

✅ جماعت نہم کے لیے مکمل SLOs Based تیاری
✅ آسان، جامع اور امتحانی انداز میں حل شدہ مواد
✅ طلبہ کی ذہنی نشوونما اور تخلیقی صلاحیتوں کو مدِنظر رکھ کر تیار کردہ
✅ عام فہم اور دلچسپ انداز
✅ غیر ضروری مشقی سوالات سے پاک
✅ آسان اور مختصر مگر جامع تشریحات
✅ تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے سنگ میل
✅ طلبہ کو محنت پر آمادہ کرنے میں معاون
✅ بورڈ امتحانات میں بہترین کارکردگی کے لیے نہایت مفید

احساس نوٹس ایک عام گائیڈ نہیں بلکہ اللہ کے فضل سے کامیابی کی ضمانت ہے۔ 💯

📖 بہترین مواد، معیاری کاغذ اور مناسب قیمت — سب ایک ہی جگہ!

ان شاء اللہ آپ ہمارے نوٹس کو سب سے بہترین پائیں گے۔
ہم پر اعتماد کرکے طلبہ کی بہترین راہنمائی اور کارکردگی کے لیے "احساس نوٹس" ضرور آرڈر کریں۔
وٹس ایپ 👇
03459747176

13/06/2026

📕📖 احساس نوٹس 📖📕
خیبر پختونخوا (جماعت نہم) کے طلبہ کے لیے اسلامیات کے بہترین ایس ایل اوز بیسڈ نوٹس پیش خدمت ہیں۔💐📗
الحمدللہ ہمارے نوٹس کو صوبہ خیبر پختونخوا کے سب سے بہترین ایس ایل اوز بیسڈ نوٹس ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
نوٹس حاصل کرنے کے لیے وٹس ایپ پر میسج کریں 👇
https://wa.me/923459747176

06/06/2026

احساس نوٹس
الحمدللہ ہمارے نوٹس کو صوبہ خیبر پختونخوا کے سب سے بہترین ایس ایل اوز بیسڈ نوٹس ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
نوٹس حاصل کرنے کے لیے وٹس ایپ پر میسج کریں 👇
https://wa.me/923459747176

Address

Swabi
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when احساس نوٹس Ehsas Notes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share