Ishaat Media PK

Ishaat Media PK

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ishaat Media PK, Education Website, Mercy Education Complex Nasir Pur GT Road Peshawar, Peshawar.

29/07/2025
29/07/2025

لمحہ فکریہ۔۔۔ غور کریں
صاحب تصویر نے مدرسہ میں ایک طالب علم کو غیر شرعی ظالمانہ سزا دی جس کی وجہ سے بچہ جام شہادت نوش کر گیا لیکن

بعض لبرلز یا متعصب مخالف اس کی وجہ سے تمام مدارس کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں

کچھ لوگ۔ خاص طور پر اس بورڈ کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے ساتھ یہ منسلک تھا

سوم بعض لوگ اشاعت التوحید والسنت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس بارے میں عرض کہ اگر کسی ایک شخص کے فعل پر سب کو بدنام کیا جائے توپھر۔۔۔

سب سے پہلے اس قاری کا تعلق سوات سے تھا سوات کو بدنام کریں۔۔

پھر وہ ایک پاکستانی تھا پاکستان کو بدنام کرنا چاہئے کہ سب پاکستانی غلط ہیں

وہ پٹھان تھا پھر کہیں سب پٹھان غلط ہیں

وہ مسلمان تھا " کہیں سب مسلمان غلط ہیں

اگر ایک شخص کی وجہ سے سب غلط ہوں تو پھر۔۔۔

جو یونیورسٹیوں میں ہوتاہے وہ سامنے ہے اس سے۔۔۔

پورا ضلع غلط ہوا
پورا شہر غلط ہوا
پورا۔ پاکستان غلط ہوا
سب پروفیسر غلط ہوۓ

یو بھی کہیں اگر ایک دوکان دار حرام خور بے ایمان دھوکا باز ہے

تو پھر سب دوکاندار سب بازار سب تاجر غلط ہیں
نہیں نہیں بخدا
نہ سب مسلمان غلط ہیں نہ سب تاجر حرام خور ہیں، نہ سب سکول غلط ہیں، نہ دینی جماعتیں غلط ہیں

بالکل اسی طرح سب مدارس غلط نہیں
سب قاری صاحبان غلط نہیں
سب علماء غلط نہیں
کل قیامت میں رب کے حضور کھڑا ہونا ہے لفظ لفظ کا جواب دینا ہے، یہ نہ ہو کہ آپ کا پروپیگنڈا آپ کے گلے کا پھندا ہوجائے۔
ہاں! ضرور
غلط کو غلط کہیں
مجرم کے سزا کا مطالبہ کریں
غمزدہ گھر کا ساتھ دیں
اور اگر آپ کے قرب وجوار میں ایسا کوئی مدرسہ ہو تو پیشگی طور گاوں کے بڑے وہاں جاکر بات کریں اور ایسے واقعات کا سدباب کریں۔
والسلام

29/07/2025

یہ چاروں تصاویر کسی مدرسے کے طلباء کی نہیں بلکہ یہ لاہور سرگودھا ،جمرود خیبر اور مانسہرہ کے سکولوں کے طلباء کی ہیں جن پر اساتذہ کی طرف سے تشدد ہوا اور وہ انتقال کرگئے

سوات خوازہ خیلہ مدرسے میں جو طالب علم جاں بحق ہوا، مدارس ،علماء اور مذھبی حلقوں نے کھل کر اس کی مذمت بھی کی اور اس کے خلاف ہر قسم کاروائی کا یقین بھی دلایا
یہ واقعہ افسوسناک تھا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مگر اس واقعے کو بنیاد بنا کر تمام دینی مدارس اور دینی تعلیم اور تعلیمی نظام کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا ناانصافی ہے
اچھے اور برے لوگ ہر ادارے میں ہوتے ہیں، چاہے وہ مدرسہ ہو یا سکول۔ اگر ایک استاد کے جرم کی بنیاد پر مدارس کو بدنام کیا جائے تو پھر سکولوں کے ان واقعات کی وجہ سے تمام سکولوں کے خلاف وہی معیار اپنانا ہوگا، جو عملی طور پر ممکن نہیں۔

مدارس صرف دینی تعلیم کے مراکز نہیں بلکہ اخلاق، تربیت اور خدمتِ خلق کی عظیم مثالیں ہیں۔ لاکھوں طلبہ یہاں مفت تعلیم، رہائش اور تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ان اداروں کو ایک فرد کے ظلم کی بنیاد پر مجرم ٹھہرانا سراسر زیادتی ہے۔

ہمیں بطور قوم انصاف سے کام لینا ہوگا۔ مجرم اور ظالم کا کوئی مذھب ،قوم یا طبقاتی پہچان نہیں ہوتا بس ظالم ظالم ہوتا مجرم مجرم ہوتا ہے ،جرم جو بھی کرے جہاں بھی کرے سب کو مل کر اس کے خلاف آواز بلند کرنا چاھئے
ایک جرم کی وجہ سےسب کو مورد الزام ٹہرانا دانشمندی نہیں بلکہ کمال بے وقوفی ہے

Photos from Ishaat Media KPK's post 29/07/2025
29/07/2025

*مطالعہ نہ کرنے کے 100 نقصانات*

1. جہالت میں اضافہ
2. عقل کا زوال
3. فکری پستی
4. زبان و بیان کی کمزوری
5. تحقیق سے دوری
6. شخصیت میں غیر سنجیدگی
7. فیصلہ سازی کی کمزوری
8. دلیل سے محرومی
9. کمزور حافظہ
10. غیر سنجیدہ گفتگو
11. سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی
12. روحانی کمزوری
13. دینی شعور کی کمی
14. سنت و سیرت سے لاعلمی
15. سطحی ذہنیت
16. جذباتی عدم توازن
17. منفی سوچ کا غلبہ
18. باطل نظریات کا شکار
19. دنیا کے فریب میں کھو جانا
20. زندگی کا مقصد بھول جانا
21. ضیاع وقت
22. سستی و کاہلی
23. تنہائی میں بے چینی
24. بے مقصد گفتگو
25. تخیل کی موت
26. دل کی سختی
27. فرقہ واریت کا شکار
28. شخصیت میں جھجک
29. شکوک و شبہات میں اضافہ
30. فکری غلامی
31. فتنوں کا شکار ہونا
32. دین سے دوری
33. نفاق کی علامات
34. حق و باطل میں تمیز کا فقدان
35. علم دشمنی
36. جاہلانہ انداز
37. تعصب میں شدت
38. سوالات کا سامنا نہ کر پانا
39. عقلی مغالطے
40. خود اعتمادی میں کمی
41. انسانیت سے بے خبری
42. دلائل سے خالی باتیں
43. اصلاح سے نفرت
44. علمی جرأت کا فقدان
45. گفتگو میں بدتمیزی
46. رائے زنی میں جلد بازی
47. معاشرے میں منفی کردار
48. شخصیت کا بکھراؤ
49. تعمیری سوچ کا فقدان
50. نصیحت کا اثر نہ ہونا
51. بات بات پر غصہ
52. دین کا محدود تصور
53. حدیث و قرآن سے ناآشنائی
54. سچائی سے فرار
55. کبر و غرور کا غلبہ
56. ظاہری نمود و نمائش
57. شعور کی کمی
58. فکر و تدبر سے محرومی
59. دینی معاملات میں جہالت
60. علم دشمن طبقے کی پیروی
61. کتابوں سے بے رخی
62. حق کے خلاف بولنا
63. تقلیدی ذہن
64. غلط فتووں کا شکار
65. وقت کی قدر کا فقدان
66. والدین و اساتذہ سے بدتمیزی
67. خود ساختہ دین
68. خواب و خیال میں رہنا
69. علمی مجالس سے دوری
70. قرآن سے انس نہ ہونا
71. شخصیت کا بحران
72. دلائل کے بغیر رائے دینا
73. تبلیغ میں کمزوری
74. قوم کی پستی کا حصہ بننا
75. امت کی فکر نہ ہونا
76. خود غرضی
77. تعمیری تنقید سے دوری
78. تعلیم دشمن سوچ
79. بے مقصد زندگی
80. معاشرتی زوال
81. بچوں کی غلط تربیت
82. استاد سے تعلق کی کمزوری
83. احساسِ برتری یا کمتری
84. معاشرتی تناؤ
85. جھوٹ کا سہارا
86. افواہوں پر یقین
87. سنی سنائی باتوں کا پرچار
88. علمی جرائم
89. قوم کی ترقی میں رکاوٹ
90. عبادت میں بے دلی
91. عقائد کی خرابی
92. شخصیت میں ناپختگی
93. فکری انتشار
94. فحاشی و عریانی کی طرف میلان
95. نظریاتی کمزوری
96. انفرادی و اجتماعی نقصان
97. وقت کا ضیاع
98. نفس پرستی
99. حق سے دوری
100. انسان “انسان” نہیں رہتا۔

29/07/2025

غریب الوطن مسافر
بے یار و مددگار مظلوم
جن کی قبر آج بھی راوالپنڈی کی قبرستان کے کونے میں ہے
جیل سے جنازہ اٹھا امام ابوحنیفہ کے طرز پر
ہسپتال میں بیماری کی حالت میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھی
فوارہ چوک روالپنڈی کے سول ہسپتال میں بے یار و مددگار داخل تھے بیمار پرسی کے لئے آنے والوں کا نام رجسٹر میں درج کیا جاتا تھا ہمارا بھی نام درج ہے اس تاریخ میں
دوسرے دن جب ہسپتال چلے گئے تو حضرت اس دارفانی سے دائمی سفر پر روانہ ہو چکے تھے
نہ کوئی آہ و بکا
نہ کوئی شور شرابہ
سرگودھا کے مسافر
غریب الوطن مسافر
بے یار و مددگار مسافر
علم و ادب کا عظیم الشان خزانہ
درجنوں کتابوں کے مصنف
کس خاموشی کے ساتھ
کس مظلومانہ انداز سے
مظلوم کربلا کے طرز پر
دیار غیر کے ایک نامعلوم قبرستان کے نامعلوم
کونےمیں سپرد خاک ہوئے
محمد حسین نیلوی
حسین بن علی کے انداز میں
غریب الوطن مسافر بن کر رحلت فرما گئے
مگر زبان پر شکوہ شکایت تک نہیں تھی
نہ کوئی سوشل میڈیا پر ریا کاری کا شور شرابہ کرنے والے تھے
نہ کوئی پوچھنے والے تھے
رب کی رضا پر راضی
یہ علم کے پہاڑ
یہ علم کے سمندر
یہ علم کے خوبصورت گھنا سایہ دار جنگل
صابر و شاکر
رب العالمین کے حضور
نرالی انداز سے چلے گئے
کیونکہ نام ہی حسین تھا
اللّٰہ پاک جنت الفردوس نصیب فرمائے

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Mercy Education Complex Nasir Pur GT Road Peshawar
Peshawar