14/11/2025
خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ ممکن ہے
حفاظتی ٹیکہ لگوائیں، بیماریوں سے بچیں
📢 *17 نومبر سے 29 نومبر* تک *ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں* آپ کے علاقوں، گھروں، اسکولوں اور مراکز میں آئیں گی۔
✅ براہِ کرم ٹیموں سے تعاون کریں
✅ اپنے بچوں کو ویکسین ضرور لگوائیں
✅ صحت مند معاشرہ ہمارا مشترکہ خواب ہے
*"آپ کا تعاون، آپ کے بچوں کی حفاظت!"*
18/10/2025
ٹیلنٹ تلاش کیا جا رہا ہے 😏
سپورٹس گالا 2025.
انشاءاللہ بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے
21/07/2025
آج گورنمنٹ مڈل سکول ڈومی سیر کندیا میں بِگ کیچ اپ کمپین کے بارے میں مختصر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد BCU کمپین کو کامیاب بنانا تھا۔
میں بذریعہ اس پوسٹ یو سی کارین کے تمام باشندگان سے ملتمس ہوں کہ آج سے ٹیمیں آپکی دہلیز تک پہنچ جائے گی، ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو بارہ مہلک اور جان لیوا بیماریوں سے بچاو کیلئے ویکسین لگوائیں۔
یاد رکھیں انفکشئز ڈیزیز کو روکنے کا سب سے آسان اور موئثر طریقہ ویکسینیشن ہے
28/05/2025
چاغی کے پہاڑ ہمارے عزم، صبر و استقامت، محنت، دلیری و شجاعت کی گواہی دے رہے ہیں، جب پاکستان نے انتہائی محدود وسائل، غربت اور بین الاقوامی دباو کے باوجود ایٹمی صلاحیت حاصل کرلیا۔
آج گورنمنٹ مڈل سکول ڈومی سیر میں یوم تکبیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
23/05/2025
گورنمنٹ مڈل سکول ڈومی سیر کندیا کوہستان اپر ❤
اس ادارے کی خاص اور خوبصورت بات یہ ہیکہ یہاں ہر روز چھٹی کے وقت پانچ سے دس منٹ تک طلبا کی اخلاقی تربیت کیلئے مختصر سیشن ہوتا ہے، جس میں معاشرتی آداب اور اخلاقیات پہ بات ہوتی ہے۔
چیف پراکٹر گورنمنٹ مڈل سکول ڈومی سیر جناب قاسم صاحب بچوں سے مخاطب ہے
Moral and Character building session
01/04/2025
مجھے یقین ہے کہ چشمہ یہی سے نکلے گا
گورنمنٹ مڈل سکول ڈومی سیر سیال
12/11/2024
سالانہ سپورٹس گالا کے فائنل مقابلوں میں جی ایم ایس ڈومی سیر کے شاہینوں نے مندرجہ ذیل ایونٹس اپنے نام کئے ہیں
1.حمد پہلی پوزیشن
2.جئولین تھرو پہلی پوزیشن
3۔کوئز پہلی پوزیشن
ویلڈن شاہینوں
12/11/2024
Allahumdullah GMS DOMI SER SIYAL
District champion in javelin throw
06/11/2024
الحمدللہ جی ایم ایس ڈومی سیر کے شاہینوں نے سالانہ سپورٹس گالا میں مندرجہ ذیل ایونٹس اپنے نام کئے ہیں
انڈور مقابلے
1۔قرأت
2۔حمد
3۔قومی ترانہ
4۔کوئز جبکہ اس میں جی ایم ایس ڈومی سیر اور جی ایم ایس اسگل کے درمیان شاندار مقابلے کے بعد برابر رہا
آؤٹ ڈور مقابلے
1۔جیولین تھرو
2۔ریس
3۔رسہ کشی
#ویلڈون شاہینوں ویلڈن
04/11/2024
Deworming Day at GMS DOMI SER SIYAL
29/07/2024
Asdeo Muhammad Arif visit GMS DOMI SEER SIYAL