Taleem with Rehman

Taleem with Rehman

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Taleem with Rehman, School, Khandaq, Adezai, Peshawar.

03/12/2025

یہ بات ہمیں کائنات کے حیرت انگیز اور بے حد وسیع ہونے کا احساس دلاتی ہے۔ دنیا میں اس وقت انسانوں کی کل آبادی تقریباً 8 ارب ہے۔
صرف ہماری کہکشاں ملکی وے میں اندازاً 100 ارب سے لے کر 1 کھرب تک سیارے موجود ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ صرف ایک کہکشاں میں ہر انسان کے حصے میں 12 سے 60 سیارے آتے ہیں۔
اب اگر پوری قابلِ مشاہدہ کائنات کی بات کریں، تو اس میں اندازاً 2 کھرب کہکشائیں ہیں، اور ہر کہکشاں میں کروڑوں، اربوں، بلکہ کھربوں ستارے اور سیارے ہوتے ہیں۔ اندازاً پوری کائنات میں 70 سیکسٹیلین (یعنی 7 کے بعد 22 صفر) سیارے ہیں۔
جب ان تمام سیاروں کو 8 ارب انسانوں پر تقسیم کریں، تو ہر انسان کے حصے میں کھربوں سیارے آتے ہیں۔ تاہم، یہ بات صرف ایک تقابل ہے تاکہ ہمیں کائنات کی وسعت کا اندازہ ہو سکے۔

14/02/2025

*ایک قطار میں نظر آنے والے تین ستارے*

اگر آپ نے کبھی سردیوں کی راتوں میں آسمان کو غور سے دیکھا ہو تو آپ کو تین روشن ستارے ایک قطار میں نظر آتے ہیں۔ یہ مشہور جھرمٹ اورائن کی بیلٹ کے تین ستارے النیتاک، النیلام اور منتاکا ہیں۔

یہ تینوں ستارے رات کو آسمان میں بہت معمولی سے نقطے لگتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ ہماری کہکشاں کے چند بڑے اور روشن ستاروں میں سے ہیں۔ اگر ان میں سے کسی بھی ستارے کو ہمارے نظامِ شمسی میں سورج کی جگہ رکھ دیا جائے تو ان کی تیز چمک اور حرارت زمین پر ہر چیز کو بھون کر کباب بنانے کے لئے کافی ہوں گی۔

ان تینوں ستاروں میں درمیان میں موجود النیلام سب سے زیادہ بڑا اور چمکدار ہے جو ہمارے سورج سے تقریباً 375,000 گنا زیادہ روشن ہے۔ بائیں جانب موجود النیتاک کا حجم سورج سے 20 گنا زیادہ ہے اور یہ سورج سے تقریباً 100,000 گنا زیادہ روشن ہے جبکہ دائیں جانب موجود منتاکا ان تینوں میں سب سے چھوٹا ہونے کے باوجود سورج سے 90,000 گنا زیادہ چمکدار ہے۔

اگر ہم ان ستاروں کا اپنے سورج سے موازنہ کریں تو ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہمارا سورج درحقیقت کائنات کے عظیم ستاروں کے سامنے ایک معمولی سا چراغ ہے۔ یاد رکھیں کہ سورج اتنا بڑا ہے کہ اس میں تیرہ لاکھ زمینیں سما سکتی ہیں۔

تو اگلی بار جب آپ رات کو آسمان میں ان تین ستاروں کو ایک قطار میں چمکتا دیکھیں تو ایک لمحے کے لئے رک کر سوچیں کہ ہم کتنی وسیع، حیرت انگیز اور پراسرار کائنات کا حصہ ہیں۔

(تحریر: ڈاکٹر احمد نعیم)

01/09/2024

جن کو USA ٹک ٹاک اکاونٹ چاہیے وہ رابطہ کر سکتے ہیں۔

30/08/2024

GDC Medical
3rd Merit List
1093

25/08/2024

زندگی واقعی بہت عجیب ہے۔ اس میں ہمیں مختلف قسم کے مراحل اور حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ غم اور خوشی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں، جیسے کہ بہن بھائی ہوتے ہیں۔ اسی لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی زندگی میں آنے والے ہر غم اور خوشی کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔ اگر ہم غم و خوشی کو اپنے دل و دماغ پر غالب کر لیتے ہیں تو ہماری زندگی کا سکون متاثر ہو جاتا ہے، اور ہم اپنے مقاصد سے دور ہو سکتے ہیں۔

زندگی کے سفر میں غم اور خوشی دونوں ہی لازم و ملزوم ہیں۔ کبھی ہمیں خوشی کے لمحات ملتے ہیں، اور کبھی غم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہر غم کے بعد خوشی ضرور آتی ہے، اور ہر خوشی کے بعد غم کا بھی امکان ہوتا ہے۔ ہمیں یہ سیکھنا چاہیے کہ ہر حالت میں مضبوط رہیں اور اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

اگر ہم غموں کو اپنے اوپر حاوی کر لیں، تو ہم اپنے اردگرد کی خوبصورتیوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح اگر ہم خوشیوں میں کھو جائیں، تو ہم حقیقت سے دور ہو سکتے ہیں۔ زندگی کا توازن برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، تاکہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو بھی پورا کر سکیں اور اپنی زندگی کے ہر لمحے کو بھرپور انداز میں جی سکیں۔

زندگی کی راہوں پر چلتے ہوئے، ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ ہر لمحہ عارضی ہے۔ غم اور خوشی دونوں ہی گزر جائیں گے، مگر ہمارا رویہ اور ہمارا صبر ہمیں اس سفر میں کامیاب بنا سکتا ہے۔

02/06/2024

ابھی گروپ میں Muhammad Amin Aslam کی "ڈسپرین" کے بارے میں پوسٹ دیکھی۔ جس میں وہ غالباً کچھ سوالات پوچھ رہے ہیں تو اپنی اس پوسٹ کے ذریعے انھی سوالات کا جواب دوں گا

1- دل کے مریضوں کو 75 ملی گرام ڈسپرین دی جاتی ہے، تو سر درد وغیرہ کے لئے 300 ملی گرام ڈسپرین کیوں؟

بات شروع کرنے سے پہلے ہم یہ سمجھ لیں کہ ڈسپرین کا اصل نام "اسپرین" ہے۔ اب آتے ہیں اصل بات کی طرف وہ یہ کہ دل کے مریضوں کو اسپرین کیوں دی جاتی ہے ؟ اس کا جواب ہے ان کی خون کی رگوں میں بننے والے بلڈ کلاٹس کو روکنے کے لیے۔ اسپرین یہ کام کیسے کرتی ہے اور یہ کلاٹس کیسے بنتے ہیں اس بات کا ذکر تو میں اپنی کئی تحریروں میں کرچکا ہوں، جیسا کہ

https://www.facebook.com/share/p/q6ZHbGyukhmibhHM/?mibextid=oFDknk

مختصر طور پر بتاؤں تو اسپرین دو طرح کے انزائمز پر اثر کرتی ہے، پہلا انزائم ہے "cyclooxygenase-1"۔ اسپرین اس انزائم کے کام کو روک دیتی ہے جس سے کہ بلڈ کلاٹ میں رکاوٹ آتی ہے۔

دوسرا انزائم ہے cyclooxygenase-2۔ اس انزائم کے کام کو روکنے سے ان خاص کیمکلز (prostaglandins) میں کمی آتی ہے جو درد وغیرہ کی وجہ بنتے ہیں۔

اب مین بات کی طرف آتے ہیں وہ یہ کہ بلڈ کلاٹ والے انزائم (cyclooxygenase-1) کو روکنے کے لیے اسپرین کی 75 ملی گرام سے 150 ملی گرام تک کی مقدار درکار ہوتی ہے، اور اتنی مقدار عموماً روزانہ لینی ہوتی ہے۔

لیکن درد والے انزائم (cyclooxygenase-2) کو روکنے کے لیے اسپرین کی عام مقدار 300 ملی گرام سے 600 ملی گرام ہی ہوتی ہے، یا کبھی کبھی اسے سے بھی زیادہ۔

تو سب سے بنیادی سوال کا جواب تو مل گیا کہ دل کے مریض کو کم اور درد کے مریض کو زیادہ اسپرین کیوں۔

اب یہاں پر ایک اور سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر 300 سے 600 ملی گرام اسپرین لیں گے تو خون تو بہت ہی پتلہ ہو جائے گا ؟

مگر اتنی مقدار سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ یہاں سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ کسی دوائی کی ڈوز کا فیصلہ تحقیق و تجربات سے کیا جاتا ہے۔ ایسا نہیں ہوتا کہ اپنی مرضی سے کوئی بھی ڈوز دے دی جائے۔

بلکہ تجربات سے ایک ایسی ڈوز مقرر کی جاتی ہے جس میں مطلوبہ نتائج بھی ملیں اور وہ محفوظ ترین بھی ہو۔ یہ دیکھا ھاتا ہے کہ دوائی کوئی خاص ڈیمج نہ کرے، اور جسم اسے اچھی طرح خارج بھی ہو جائے۔

یہاں پر اپکو "Therapeutic Index" کے بارے میں بھی بتایا ہوں۔ میں اس کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا (اگر کوئی تفصیل میں جاننا چاہتا ہے تو کمنٹ میں بات کرتے ہیں)۔ بس یہ جان لیں کہ Therapeutic Index ہمیں بتاتا ہے کہ دوائی کتنی زیادہ مقدار میں بھی لی جائے پھر بھی محفوظ ہوتی ہے۔ دس سے اوپر Therapeutic Index کی ویلیو کو اچھا مانا جاتا ہے جبکہ اسپرین کی Therapeutic Index کی ویلیو 23 کے قریب ہے۔ یعنی اسپرین مقدار بڑھانے پر بھی محفوظ رہتی ہے۔

300 سے 600 ملی گرام میں ایک عام انسان کے خون کے جمنے اور پتلہ ہونے کے نظام پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا، ہاں دل کے مریضوں میں بننے والے غیر ضروری کلاٹس پر روک لگی رہتی ہے۔

تو ایسا نہ سمجھیں کہ دوائی کی مقدار سیٹ کرنے کے پیچھے کوئی نظام نہیں ہوتا۔ ایک مکمل سائنس ہوتی ہے۔

اب بات کرتے ہیں سائڈ ایفکٹس کی، تو ایک عام نارمل انسان جو نارمل (سیٹ) مقدار میں اسپرین لے گا اسے کوئی خاص سائد ایفکٹ نہیں ہوگا۔ البتہ اگر کوئی پہلے سے خون پتلہ کرنے والی دوائی لے رہا ہے، یا کسی اور بیماری کا سامنا کر رہا ہے تو اس کو مسائل ہوسکتے ہیں۔

جہاں تک معدے کی بات ہے تو روز روز اسپرین لینے سے معدے کے مسائل ہوسکتے ہیں، کیونکہ اسپرین معدے کو اپنے تیزاب سے بچانے والے نظام کو متاثر کرسکتی ہے، جس سے السر وغیرہ ہوسکتا ہے۔

اس لیے جن مریضوں کو خون پتلہ رکھنے کے لیے روز اسپرین لینی پڑتی ہے وہ ڈسپرین کی بجائے "لوپرین" لیتے ہیں جس پر ایک حفاظتی تہہ ہوتی ہے جو دوائی کو معدے میں خارج نہیں ہونے دیتی۔

خیر مجھے اس موضوع پر بات کرکے اچھا لگا۔۔۔

29/05/2024

*ہیٹ ویوو پر 10 سوال و جواب*
تحریر و تحقیق: انوائرمنٹ اردو

سوال 1: ہیٹ ویو کیا ہوتی ہے؟
جواب: ہیٹ ویو ایک موسمی حالت ہے جہاں درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ ہو جاتا ہے اور یہ عام طور پر کئی دنوں تک برقرار رہتا ہے۔

سوال 2: ہیٹ ویوو میں صحت کو کیا خطرات ہوتے ہیں؟
جواب: ہیٹ اسٹروک، ڈی ہائیڈریشن (جسم میں پانی کی کمی)، سر درد، متلی، اور گرمی سے تھکاوٹ جیسے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

سوال 3: ہیٹ ویوو سے بچاؤ کے لیے کیا کریں؟
جواب: پانی کا کثرت سے استعمال، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہننا، دھوپ سے بچنا، اور ٹھنڈی جگہوں پر رہنا ہیٹ ویوو سے بچاؤ کے لیے مفید ہیں۔

سوال 4: ہیٹ ویوو سے بچوں کو کیسے بچائیں؟
جواب: بچوں کو گرمی سے بچانے کے لیے انہیں گھر میں روکے رکھنا، پانی کی کمی نہ ہونے دینا، اور ہلکے کپڑے پہنانا ضروری ہے۔

سوال 5: ہیٹ ویو میں کون سی غذائیں مفید ہوتی ہیں؟
جواب: پھلوں کے جوس، تازہ پھل، سبزیاں، اور ہلکی غذائیں ہیٹ ویو میں مفید ہوتی ہیں۔

سوال 6: ہیٹ ویو میں کون سے علاقے زیادہ متاثر ہوتے ہیں؟
جواب: عموماً شہری علاقے، جہاں سبزہ کم ہوتا ہے اور عمارات زیادہ ہوتی ہیں، ہیٹ ویوو سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

سوال 7: ہیٹ ویوو میں طرز زندگی کیسا ہونا چاہئیے؟
جواب: گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے اور اگر نکلنا ضروری ہو تو سر اور جسم کو ڈھانپ کر رکھنا چاہیے۔

سوال 8: ہیٹ ویوو میں کیا صحت کی علامات پر نظر رکھنی چاہیے؟
جواب: جسم میں پانی کی کمی، چکر آنا، تیز دھڑکن، اور بے ہوشی جیسی علامات پر خصوصی نظر رکھنی چاہیے۔

سوال 9: ہیٹ ویوو میں کیسے معلوم کریں کہ ہمارا جسم پانی کی کمی کا شکار تو نہیں؟
جواب: پیشاب کا رنگ گہرا ہونا، پیاس کا زیادہ لگنا، اور جلد کا خشک ہونا پانی کی کمی کی علامات ہیں۔

سوال 10: ہیٹ ویوو میں مزید کیا احتیاطی تدابیر اپنانی چاہئیں؟
جواب: پانی کی بوتل ہمیشہ ساتھ رکھنا، ٹھنڈی جگہوں پر وقت گزارنا، اور دہی و لسی کا بکثرت استعمال۔

21/05/2024

ستاروں کی دنیا میں وہ مشہور ستارہ ہے جو ہمارے گلیکسی ملکی وے میں سب سے روشن ستارے کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے۔ اس ستارے کے اندر سے جو ریڈایشن نکلتی ہے اسپیشلی جو آلٹرا وائلٹ گاما رے ویویز کی شکل میں۔ یہ اتنی طاقتور ہوتی ہے یہ کسی بھی سیارے کے ماحول کو ادھیڑ کے رکھ دیتی ہے جو اس پسٹل ستارے کے اردگرد چکر لگا رہا ہوتا ہے۔
یہ ریڈایشن اتنی طاقتور ہوتی ہے کے اس کے آس پاس کچھ بھی زندہ نہیں رہ سکتا یعنی آس پاس کچھ بھی سرواویل نہیں کر سکتا۔
یہ ستارہ ہمارے سورج کے مقابلے میں 10 ملین دفعہ زیادہ روشن ہے اور اس،کے اندر سے 20 سیکنڈ میں جتنی روشنی نکلتی ہے ہمارا سورج اتنی روشنی پورے سال میں مہیا کرتا ہے۔
اب ایک پسٹل ستارے کا موازنہ ہم لوگ آپنے سورج سے کریں تو اس کے مقابلے میں ہمارے سورج سے جو ریڈایشن نکلتی ہے وہ اس قدر طاقتور نہیں۔ یہی وجہ ہے اس کے آس پاس زندگی بھی پھل پھول رہی ہے۔۔۔
تحریر: سہیل افضل

20/12/2023

What is system software?

System software is a category of computer software specifically designed to manage and facilitate the functioning of computer hardware and provide a platform for running application software. It plays a fundamental role in ensuring the overall operation and coordination of various components within a computing system. Here are key aspects of system software:

1. Operating Systems (OS):
- The core component of system software that manages hardware resources and provides essential services for other software.
- Examples include Microsoft Windows, macOS, Linux, and Unix.

2. Device Drivers:
- Software modules that allow the operating system to communicate with and control hardware devices.
- Ensures proper functionality and coordination between the OS and peripherals like printers, graphics cards, and storage devices.

3. Utilities:
- Tools and programs that perform specific tasks related to system management and maintenance.
- Examples include antivirus software, disk cleanup utilities, and system optimization tools.

4. Boot Loaders:
- Programs that initiate the computer's booting process, loading the operating system into memory from storage.
- Responsible for hardware initialization and transitioning control to the OS.

5. Shells and Command Interpreters:
- Provide interfaces for users to interact with the operating system using commands.
- Command-line interfaces (CLI) or graphical user interfaces (GUI) are common.

6. System Libraries:
- Collections of pre-written code and functions that application programs can use.
- Facilitate common tasks and provide a standardized interface for application development.

7. File Management:
- Manages file systems, including organization, storage, retrieval, and manipulation of data on storage devices.
- Implements file permissions and access control.

8. Memory Management:
- Allocates and deallocates memory space for programs and data during ex*****on.
- Ensures efficient use of available memory resources.

9. Process Management:
- Controls the ex*****on of processes, which are instances of running programs.
- Allocates system resources and manages the scheduling of tasks.

10. Security:
- Implements measures to protect the system and user data from unauthorized access and malicious activities.
- Manages user authentication, access controls, and encryption.

11. Networking:
- Facilitates communication between computers on a network.
- Manages network protocols, connections, and data transfer.

12. System Updates and Patching:
- Ensures the operating system and system software stay current by applying updates, patches, and security fixes.

System software acts as an essential foundation, enabling the interaction between hardware and application software. Its primary goal is to provide a stable and efficient environment for the ex*****on of various tasks and programs on a computing system.

17/12/2023

The present tense is a grammatical tense that expresses actions or states that are happening at the current time or are considered timeless. There are several types of present tense:

1. **Present Simple:**
- Used for general truths, habits, and routines.
- Example: "She walks to work every day."

2. **Present Continuous (or Present Progressive):**
- Describes actions in progress at the moment of speaking.
- Example: "I am typing on my computer right now."

3. **Present Perfect:**
- Indicates an action completed recently or at an indefinite time before the present.
- Example: "They have visited that museum before."

4. **Present Perfect Continuous:**
- Emphasizes the duration of an action that started in the past and continues into the present.
- Example: "We have been waiting for an hour."

Each type of present tense serves a specific purpose in conveying different aspects of time and duration.

11/12/2023

Prose is a form of written or spoken language that lacks the rhythmic and metrical structure of poetry. Here are some key characteristics of prose:

1. **Natural Language:** Prose uses everyday language, reflecting the way people commonly speak and write. It lacks the heightened and structured language found in poetry.

2. **Paragraphs:** Prose is typically organized into paragraphs, each conveying a specific idea or topic. This helps in presenting information in a coherent and logical manner.

3. **Narrative Structure:** Prose often follows a narrative structure with a clear beginning, middle, and end. It is commonly used in storytelling, novels, and short stories.

4. **Clarity and Coherence:** Prose aims for clarity and straightforward communication. It is designed to convey information or tell a story in a way that is easily understood by the reader.

5. **Varied Sentence Structure:** Prose allows for a variety of sentence structures, including simple, compound, and complex sentences. This flexibility contributes to the natural flow of language.

6. **No Formal Structure:** Unlike poetry, prose does not adhere to a specific rhyme scheme or meter. It is free from the constraints of rhythmic patterns, allowing for greater flexibility in expression.

7. **Dialogue:** Prose often includes dialogue to represent conversations between characters, contributing to a more natural and conversational tone.

8. **Objective Tone:** Prose tends to maintain an objective and neutral tone, presenting information or narrating events without the emotional intensity often found in poetry.

9. **Wide Range of Genres:** Prose encompasses various genres, including fiction, non-fiction, essays, and drama. It adapts to different styles and purposes depending on the genre and author's intent.

10. **Expository Elements:** Prose frequently includes expository elements, such as descriptions, explanations, and analyses, to provide context or enhance understanding.

In essence, prose is the most common mode of written expression, offering a versatile and accessible means of communication in literature and everyday discourse.

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Website

Address

Khandaq, Adezai
Peshawar
25000