21/04/2025
Hamdard model high school kala khel
Knowledge is power
21/04/2025
ہمدرد سکول کے طلبہ متوجہ ہو
Most important post for class 9th Students
جماعت نہم کے فیل شدہ (یعنی 4 یا اس سے زائد مضامین میں فیل) طلبہ آئندہ سالانہ امتحان 2023 میں جماعت نہم کے تمام مضامین کا امتحان دوبارہ دیں گے۔ تعلیمی بورڈز
جماعت نہم سالانہ امتحان 2022ء میں ایک، دو یا تین مضامین میں فیل طلبہ اکتوبر 2022ء کے سالانہ امتحان-دوم میں امتحان دے سکتے ہیں۔ امتحان کیلئے داخلے جاری ہیں۔ تعلیمی بورڈز
جماعت نہم سالانہ امتحان 2022 کے تمام مضامین میں کامیاب طلبہ اب جماعت نہم کے کسی بھی ایک یا ایک سے زائد مضامین میں مارکس امپرومنٹ کا امتحان دے سکتے ہیں۔ داخلے جاری ہیں۔ امتحانی بورڈزاعلامیہ
پشاور بورڈ
سالانہ 9th کا رزلٹ کل دن 11 بجے ہوگا۔
آن لائن رزلٹ نیچے لنک سے دیکھا جاسکے گا۔
کلاس نہم و دہم جلد از جلد اپنی حاضری یقینی بناے
ہمدرد سکول کلا خیل کے کلاسیس شروع ہوچکے ہیں لہذا اپنے بچوں کو وقت پر بھیجے شکریہ
19/08/2022
خکلی کلاخیل
ہمدرد ماڈل ہائی سکول میٹرک کے امتحان میں اچھی پوزیشن والے طلباء کرام ......
عبدالکریم ولد رحیم خان 947
ملک سیف اللہ ولد ملک سکندرخان 904
محمد طلحہ ولد مولانا شاہد صاحب 888
محمدہارون ولدپیاؤنور مرحوم 857
ہمدرد سکول کلا خیل کی جانب سے مبارکباد
ہمدرد سکول داخلے شروع اور کلاسیس کا اغاز بھی ہوچکا بے
اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم نہ کریں اور کلاسیس کے لئے وقت پر بھیجے
• 👈 *پڑھاتے کیسے ہیں ؟* 👉
"اگر کوئی طالبعلم مار یا پیار سے نا پڑھے تو اسکا کیا حل کرنا چاہیے "
پڑھانے سے پہلے آپکو ایک استاد کی حیثیت سے اپنی ریکوائرمنٹس اور اپنی ذمہ داریوں کا پتہ ہونا چاہئے۔ ٹیچنگ محض ایک پروفیشن نہیں ، بلکہ یہ کئی پروفشنز کا مجموعہ ہے ۔ اس میں آپ کو پڑھانے کا ہنر بھی آنا چاہئے ، آپکو ایک اچھا مینیجر ہونا چاہئے ، آپکی پلیننگ ایبیلٹی شاندار ہونی چاہئے ، آپکو ایک موٹیوٹر اور اچھا کیریر کونسلر ہونا چاہئے، آپکو ایجوکیشنل اور چایلڈ سایکالوجئ کی سمجھ ہونی چاہئے اور سب سے بڑھ کر آپکو ایک اچھا انسان ہونا چاہئے ۔ استاد کی حیثیت سے آپ میں ان خوبیوں کا ہونا لازمی ہیں
_1: محبت_
آپکو اگر پڑھانے سے محبت نہیں ہے اور محض دال روٹی کیلئے پڑھاتے ہیں تو میرے خیال میں یہ دنیا کی بدترین خیانت ہے۔ پڑھانے اور اپنی سٹوڈنٹس سے محبت آپکو اپنے کام میں بہترین کوشش پر مجبور کرے گا۔
_2: عزت_
عزت ہر ایک بندے کا چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، استاد ہو طالبعلم سب کا یکساں حق ہے۔ آپ اگر اپنے شاگردوں کو عزت نہیں دینگے وہ آپکی عزت نہیں کرینگے ۔ یہ ایک ٹپ کہہ لیں کہ جو طالبعلم مجھے جتنا ذیادہ تنگ کرتا ہے میں اسے اتنا ہی ذیادہ عزت دیتا ہوں کہ وہ بیچارہ میری بات سننے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
_3: لایف ٹائم lessons :_
بچوں کو آپ 2+2 پڑھائے نا پڑھائے لیکن انکو ایسے اسباق دے جو انکے پورے ذندگی کام آئے مثلا ان کو بات کرنے کا ہنر سکھائے، ان میں اعتماد پیدا کرے ان میں اپنے عمل اور کردار سے نرمی اور خلوص پیدا کرنے کی کوشش کرے۔
۔ _Empathy :4_
اکثر اوقات اساتذہ ری ایکٹ کرنے کے عادی ہوتے ہیں ۔ مثلا بچہ شور مچاتا ہے تو استاد اس سے ذیادہ تیز آواز میں ڈانٹ ڈپٹ کرنے لگتا ہے۔ شاگرد کوئی شرارت کرتا ہے ہم فورا ڈنڈا اٹھا لیتے ہیں کبھی ہوم ورک نہیں کرتا ہم اسکی سنے بغیر اسے رگڑ دیتے ہیں ۔ مثلا بچہ کلاس میں سو رہا ہیں ہم اسے فورا کلاس سے باہر نکال لیتے ہیں ، ہو سکتا ہو اسنے پوری رات گندم کی کٹائی یا بجلی خراب ہونے کے باعث جاگ کر گزاری ہو۔۔۔ جب تک آپ بچے کی جگہ خود کو رکھ کے اسے نہیں سمجھیں گے تعلیم و تربیت کا یہ عمل بے اثر رہے گا ۔
_5: ری سایزنگ_
بچے کو اسکی ذہنی سطح اور سمجھ بوجھ کے مطابق کام دیا جائے۔ ہوم ورک اور سزا دونوں میں ہم اکثر یکسانیت کا شکار ہوتے ہیں ۔ کلاس میں کم از کم دو سے تین گروپ بنانے چاہیئے تاکہ بچوں کی ذہنی سطح کے مطابق انکو کام دیا جا ئے۔ کمزور طلباء کو سب سے آسان اسباق میں ٹسٹ دینا چاہئے تاکہ انکا اعتماد بحال ہو سکے اور تدریس کے عمل کو فروٹ فل بنائے جا سکے۔
_6: ایکٹیو پارٹیسیپیشن_
کلاس کو جمعے کا خطبہ بنانے کے بجائے سوال و جواب کے انداز میں کنڈکٹ کرنا چاہئے ۔ اس سے طلباء سوال و جواب میں مصروف ہو کر آپکو تنگ بھی نہیں کریں گے اور انکی توجہ بھی برقرار رہے گی۔
_7: تعریف اور ستائش_
ہمارا معاشرہ مجموعی طور پر ایک مایوس معاشرہ ہے ۔ یہاں پر آپ کو لوگ مایوس کرنے کیلئے ہزاروں وجوہات دینگے لیکن بہت کم لوگ آپ کو ان کریج کرنئگے ۔ کچھ یہی حال اساتذہ کا بھی ہے۔ بچہ اگر دس چیزیں ٹھیک لکھتا ہے تو ہم اسکی توڑی سی بھی تعریف نہیں کرینگے لیکن اگر وہ دو غلطیاں کرتا ہے تو پھر ہمارا میٹر گھوم جاتا ہے۔ سزا و جزا کے بجائے جزا و سزا کا قانون ہونا چاہئے ۔ بچے نے اگر ایک بھی چیز ٹھیک کیا ہے تو اسکی تعریف ہونی چاہیے کیونکہ تعریف سے بہترین موٹیوشن اور کوئی نہیں ۔
شوکت محمود
┄┅════❁ ❁════┅┄
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Peshawar