GMS Inzar Payan Nari Panos

GMS Inzar Payan Nari Panos

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GMS Inzar Payan Nari Panos, Middle School, Karak, Peshawar.

09/11/2022

پیدائشی نام: محمد اقبال
تخلص: اقبال
ولادت: 9 نومبر 1877ء، سیالکوٹ
ابتدا سیالکوٹ
وفات: 21 اپریل 1938ء، لاہور
اصناف ادب شاعری
نثر
ذیلی اصناف نظم
غزل
معروف تصانیف بانگ درا
بال جبریل
ضرب کلیم
پیام مشرق

علامہ اقبال پاکستان کے قومی شاعر ہیں۔ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد صاحب کا نام شیخ نور محمد تھا جو کشمیری برہمنوں کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ شیخ نور محمد بڑے سچے ، دین دار انسان تھے۔

:تعلیم
علامہ نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیے۔ زمانہ طالبعلمی میں انھیں میر حسن جیسے استاد ملے جنہوں نے آپ کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا۔ اور ان کے اوصاف خیالات کے مطابق آپ کی صحیح رہنمائی کی۔ شعر و شاعری کا شوق بھی آپ کو یہیں پیدا ہوا۔ اور اس شوق کو فروغ دینے میں مولوی میر حسن کا بڑا دخل تھا۔
:اعلیٰ تعلیم
ایف اے کرنے کے بعد آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور چلے گئے اور گورنمنٹ کالج سے بی اے اور ایم اے کے امتحانات پاس کیے یہاں آپ کو پرفیسرآرنل ڈ جیسے فاضل شفیق استاد مل گئے جنہوں نے اپنے شاگرد کی رہنمائی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔
:سفر یورپ
میں علامہ اقبال اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان چلے گئے اور کیمبرج یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا اور پروفیسر براؤن جیسے فاضل اساتذہ سے رہنمائی حاصل کی ۔ بعد میں آپ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
:تدریس اور وکالت
ابتداء میں آپ نے ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج لاہور میں تدریس کے فرائض سرانجام دیئے لیکن آپ نے بیرسٹری کو مستقل طور پر اپنایا۔ وکالت کے ساتھ ساتھ آپ شعروشاعری بھی کرتے رہے اور سیاسی تحریکیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ 1922ء میں حکومت کی طرف سے سر کا خطاب ملا۔
:سیاست
ء میں آپ پنجاب لیجسلیٹو اسمبلی کے ممبر چنے گئے۔ آپ آزادی وطن کے علمبردار تھے اور باقاعدہ
سیاسی تحریکوں میں حصہ لیتے تھے۔ مسلم لیگ میں شامل ہوگئے اور آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے آپ کا الہ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے اس خطبے میں آپ نے پاکستان کا تصور پیش کیا۔ 1931ء میں آپ نے گول میز کانفرنس میں شرکت کرکے مسلمانوں کی نمائندگی کی۔ آپ کی تعلیمات اور قائداعظم کی ان تھک کوششوں سے ملک آزاد ہوگیا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ لیکن پاکستان کی آزادی سے پہلے ہی 21 اپریل 1938میں علامہ انتقال کر گئے تھے۔ لیکن ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔ جس نے پاکستان کا تصور پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں میں جینے کی ایک نئی آس پیدا کی۔
:شاعری
شاعر مشرق علامہ اقبال حساس دل و دماغ کے مالک تھے آپ کی شاعری زندہ شاعری ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔ یہی وجہ ہے کہ کلام اقبال دنیا کے ہر حصے میں پڑھا جاتا ہے اور مسلمانان عالم اسےبڑی عقیدت کے ساتھ زیر مطالعہ رکھتے اور ان کے فلسفے کو سمجھتے ہیں۔ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔ ان کے کئی کتابوں کے انگریزی ، جرمنی ، فرانسیسی، چینی ، جاپانی اور دوسرے زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ جس سے بیرون ملک بھی لوگ آپ کے متعرف ہیں۔ بلامبالغہ علامہ اقبال ایک عظیم مفکر مانے جاتے ہیں۔
🕯
📝
#1877

15/08/2022

نیا تعلیمی سال مبارک ہو ،
ہم 15 اگست 2022 سے نئے تعلیمی سال کے ساتھ بچوں کو سکول میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ نئے سال کے آغاز سے ایک نئے عزم، نئے ولولے ، تعمیر نو کے جذبے اور یوم آزادی پر تجدید عہد وفا کے حلف کے ساتھ نونہالان قوم کی تربیت کے اک عہد نو کا آغاز کریں۔ بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی بچے کا حق اور والدین کا فرض ہے ۔ ہم بچوں کا حق ادا کر رہے ہیں ، والدین سکول سے باہر بچوں کے جلد از جلد داخلے یقینی بنا کر اپنا فرض پورا کریں ۔
میں اپنی جاندار ٹیم اور متحرک پی ٹی سی ممبران کے ساتھ والدین سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمارے مثالی تعلیمی ماحول کو بہہ سے بہتر بنانے کیلئے اپنے مشوروں کو ہماری منصوبہ بندی کا حصہ بنائیں کیونکہ ہم سب مل کر اپنے بچوں کو بہترین اور کارآمد شہری بناتے ہوئے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر سکتے ہیں ۔
ہیڈ ماسٹر و جملہ سٹاف گورنمنٹ مڈل سکول انزر پایاں کرک

25/07/2022

گورنمنٹ مڈل سکول انزر پایاں کرک میں سیشن 2023-2022 میں کلاس ششم سے ہشتم تک داخلے جاری ہیں ۔اعلی تعلیم یافتہ اور بہترین ماحول میں اپنے بچوں کے مستقبل کو سنواریں اور سکول ہذا میں داخل کرائیں۔
ہیڈماسٹرجی ایم ایس انزرپایاں کرک ۔
03346873238

Photos from GMS Inzar Payan Nari Panos's post 14/12/2021

جی ایم ایس انزر پایاں میں مڈٹرم امتحان جاری ۔🖋📗

20/11/2021

کلاس ششم کے ہونہار طالب علم حمزہ حیات نے انگلش تقریری مقابلوں میں ضلع میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔
ہمارا فخر ہمارے طلباء
📖🖋
🗞

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Karak
Peshawar