10/06/2026
ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم جناب مینا خان، اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے تمام متعلقہ حکام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے انتہائی شفاف، میرٹ پر مبنی اور منظم طریقے سے فلیکسیبل ہائرڈ لیکچررز کی بھرتی کا عمل مکمل کیا، جس کے نتیجے میں سرکاری کالجوں میں تدریسی عملے کی کمی کو بڑی حد تک پورا کیا گیا۔
تاہم، حالیہ دنوں میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ فلیکسیبل ہائرڈ لیکچررز کی بھرتی کے لیے دوبارہ اشتہار جاری کیا جائے گا اور پورا انتخابی عمل ازسرِنو شروع کیا جائے گا۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ نہ صرف پہلے سے مکمل کیے گئے شفاف اور میرٹ پر مبنی عمل کی افادیت پر سوالیہ نشان ہوگا بلکہ تعلیمی نظام، امیدواروں اور اداروں کے لیے غیر ضروری پیچیدگیوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
یہ امر قابلِ غور ہے کہ موجودہ فلیکسیبل ہائرڈ لیکچررز نے سخت میرٹ، اہلیت اور شفاف انتخابی مراحل سے گزر کر اپنی تعیناتی حاصل کی ہے۔ لہٰذا، ان کی خدمات اور تجربے کو نظر انداز کرنا نہ تو تعلیمی مفاد میں ہوگا اور نہ ہی حکومت کی نیک نامی اور گڈ گورننس کے اصولوں کے مطابق ہوگا۔
اس لیے ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیر ہائر ایجوکیشن، اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن سے مؤدبانہ اور ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ فلیکسیبل ہائرڈ لیکچررز پالیسی میں مناسب اور مثبت اصلاحات متعارف کرائی جائیں، پہلے سے تعینات لیکچررز کے کنٹریکٹس میں توسیع کی جائے، اور فکسڈ پے سمیت دیگر ضروری مراعات کے حوالے سے واضح نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
اس اقدام سے نوجوان اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوگا، تعلیمی اداروں میں تدریسی تسلسل برقرار رہے گا، اور حکومت کو ایک باصلاحیت، تربیت یافتہ اور قیمتی انسانی سرمایہ میسر رہے گا جو صوبے کے تعلیمی نظام کی بہتری میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
والسلام
فلیکسیبل ہائرڈ لیکچررز
خیبر پختونخوا
Imran Khan
Meena Khan Afridi
Muhammad Sohail Afridi
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Flexible Hired Lecturers, KP
Meena Khan Afridi
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Ahmed kundi official
Muhammad Sohail Afridi
Imran Khan
Afshan Hussain
Nisar Baaz
Directorate Of Higher Education KP