GHSS Rehanpur Dir Lower

GHSS Rehanpur Dir Lower

Share

31/10/2025

🏏 الحمدللہ! شاندار کامیابی 🎉
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ریحانپور نے اپنی شاندار کارکردگی، بہترین ٹیم ورک اور محنت کے بل بوتے پر زونل کرکٹ فائنل اپنے نام کر لیا 🏆

یہ کامیابی ہمارے کھلاڑیوں کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور پوری ٹیم کے جذبۂ حوصلہ کی روشن مثال ہے 👏
یہ جیت صرف ایک میچ کی نہیں، بلکہ ریحانپور کے نوجوانوں کے عزم، اتحاد اور محنت کی جیت ہے 💪

ہم اپنے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں 🎖️
اس شاندار فتح میں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے دل و جان سے محنت کی، مگر خصوصی ذکر یاسر خان کا لازم ہے 🌟
جنہوں نے پورے ایونٹ میں لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا —
پانچ میچوں میں تین شاندار سینچریاں اور دو ففٹیز اس نوجوان اسٹار کے ٹیلنٹ اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں 👏🔥

یاسر خان اور پوری ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 💐
ریحانپور کے یہ چمکتے ستارے ہمارے فخر ہیں 🌠

27/10/2025

GHSS REHANPUR VS GHS SHIKAWLAI (Tormang)
First innings Rehanpur. Score 164/5

24/10/2025

Rehanpur vs Almadina public school luqman Banda
First innings LB; 31/4
Overs; 5.5

27/08/2025

گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول ریحانپور، جو علاقے میں علم و تربیت کا ایک معتبر ادارہ ہے، اپنے طلباء و طالبات کو جدید علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات سے بھی آراستہ کرنے پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ اسی مقصد کے پیشِ نظر ادارے کو اس وقت اسلامیات اور مطالعۂ قرآن مجید کے لیے ایک کوالیفائیڈ اور تجربہ کار استاد کی اشد ضرورت ہے۔

مطلوبہ خصوصیات

اسلامیات اور مطالعۂ قرآن میں کم از کم ماسٹر ڈگری یا اس کے مساوی دینی تعلیم کی سند۔

تدریس کا تجربہ اور جدید تدریسی طریقۂ کار سے واقفیت۔

قرآنِ مجید کی تجوید و قرأت میں مہارت۔

طلباء کی اخلاقی، روحانی اور فکری تربیت کا جذبہ۔

خوش اخلاقی، صبر و برداشت اور طلباء کے ساتھ مثبت تعلق قائم کرنے کی صلاحیت۔
Contact: 0945883399
Whatsapp: 03040990300
Email address: [email protected]

19/08/2025

📢 اہم اطلاع برائے طلباء و طالبات

عزیز طلباء و طالبات، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ریحانپور میں ایف اے اور ایف ایس سی کے انٹرویو جو پہلے 20 اگست کو ہونا تھا اب 26 اگست کو منعقد کیے جائیں گے۔

تمام امیدواران سے درخواست ہے کہ وہ اپنی تیاری مکمل رکھیں اور مقررہ تاریخ پر سکول پہنچیں۔

شکریہ
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ریحانپور

18/08/2025

سارے طلباء کو خبردار کیا جاتا ہے کہ صوبے میں موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے کل 19 سے لے کر 25 اگست تک چھٹیاں دی گئی ہیں ۔۔

03/08/2025

🌟 داخلہ جاری ہے!
📍 گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ریحانپور

✅ جدید تعلیمی سہولیات
🎓 کوالیفائڈ اور تجربہ کار اساتذہ
🌿 صاف، پرسکون اور تعلیمی ماحول
🕋 طلباء کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ

📚 ایف اے اور ایف ایس سی میں داخلے جاری ہے
فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 اگست، انٹرویوز 20 تا 22 اگست، اور کلاسز کا آغاز 25 اگست سے ہوگا — داخلے کے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں!

📞 رابطہ واٹس ایپ: [03040990300]

31/07/2025


Notification about Re-Totaling, Appeal against UFM decision, Grace marks and cancellation of full Exam SSC-I 2025.

24/07/2025

📢 اہم اطلاع برائے طلباء و طالبات!
میٹرک (9th & 10th) کے سالانہ اول امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان:
30 جولائی 2025، بروز بدھ
⏰ دوپہر 02:00 بجے کیا جائے گا.

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Peshawar