GHSS Regi Peshawar

GHSS Regi Peshawar

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GHSS Regi Peshawar, Regi Mohallah yousafzai Regi Peshawar, Peshawar.

13/05/2026

اعلان فوتگی۔
سکول ھذا کے معلم مولانا واحد گل صاحب کے والد محترم وفات پا چکا ہے انکا نماز جنازہ آج 10.00صبح شیخ عمر با با میں ادا کی جائے گی۔۔

11/05/2026
Photos from GHSS Regi Peshawar's post 11/05/2026

Javid lala on duty ..

29/04/2026


نے ایف اے/ایف ایس سی امتحانات 2026 کے رول نمبر سلپ اپلوڈ کردئیے۔
ریگولر طلباء کالج سے اور پرائیویٹ طلباء اس لنک سے رول نمبر ڈاؤن لوڈ کریں

Online Roll No Slips Online Roll No Slips System

29/04/2026

Revised Date sheet
کلاس کلاس کلاس 5th اور 8th سینٹرلائز امتحانات 2026 ڈیٹ شیٹ جاری..

29/04/2026

For transfer.
TT, PET, SCT, SST Maths/Physics positions are currently available at our school.

23/04/2026

گریڈ 5th اور گریڈ 8th سنٹرالائزڈ امتحانات 2026
*میٹنگ منٹس*
اہم تاریخیں اور شیڈول.
* گریڈ 5th اور گریڈ 8th کا امتحان سنٹرالائزڈ ہوگا۔ جس کے سوالیہ پرچے چئیرمین ڈسٹرکٹ ایگزامینیشن کمیٹی فراہم کریں گے۔ جبکہ نرسری، پریپ اور گریڈ 1st تا گریڈ 4th اور گریڈ 6th, 7th کے پرچے تیاری و امتحانات ہر پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول ماہ مئی میں اپنی سہولت کے مطابق خود لیں گے۔
ان شاء اللہ امتحانات کا انعقاد 4 مئی سے 20 مئی 2026 تک کیا جائے گا−
* حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان 25 مئی 2026 کو کیا جائے گا۔ نیز گرمی کی چھٹیوں کا عمومی تخلیقی کام بھی اسی روز طلباء کو دیا جائے گا۔
* امتحانی پارسلز اور متعلقہ مواد کلسٹرز سکولز سربراہان کو 28 اپریل کو فراہم کیے جائیں گے۔
* امتحانی ڈھانچہ اور پرچہ سازی
* طلباء مفاد کے پیش نظر فرسٹ سمسٹر امتحانات توازن 30 فیصد جبکہ سیکنڈ سمسٹر امتحانات توازن 70 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
* پرچوں کا پیٹرن اور نمبروں کی تقسیم فرسٹ سمسٹر امتحانات کے مطابق ہی ہوگی۔
متعلقہ پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز سربراہان کے زیر نگرانی ان کے اپنے اپنے سکولز میں منعقد (SBA) سکول بیسڈ اسسمنٹ پیپرز، ریزلٹ اور SBA پورٹل پر اپلوڈ بھی ہر سکول خود کرے گا- نیز SBA اسسمنٹ ریزلٹ کو خالصتا اسسمنٹ کی حد تک محدود رکھا جائے گا۔ جبکہ پاس/فیل کا انحصار فرسٹ سمسٹر اور سیکنڈ سمسٹر کے مجموعی ریزلٹ پر ہوگا۔
امتحانی پرچے ڈسٹرکٹ ایگزامینیشن کمیٹی کی جانب سے DCTE پیٹرن کے مطابق تیار اور مہیا کیے جائیں گے۔ جن میں علم، فہم اور اطلاق کے پہلو شامل ہوں گے۔ تمام امتحانات اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز SLOs کی بنیاد پر ہوں گے۔
انگلش، اردو، ریاضی، سائنس، تاریخ و جغرافیہ، اسلامیات/اخلاقیات، مطالعہ قرآن حکیم/اخلاقیات، کمپیوٹر سائنس اور پشتو مضامین لازمی قرار دیے جائیں گے۔
جبکہ اختیاری مضامین عربی، ڈرائنگ اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن (HPE) میں سے کسی ایک مضمون کو شامل امتحانات کرنا ہوگا۔
گریڈ 5th میں اردو، انگلش، پشتو اور سائنس میں زبانی و املاء جبکہ گریڈ 8th میں سائنس اور کمپیوٹر سائنس میں زبانی (viva) امتحانات بھی لیے جائیں گے۔ گریڈ 5th میں ڈرائنگ صرف بطور گریڈنگ شامل ہوگا۔

برائے جماعت پنجم (5th) بمطابق DCTE پیٹرن، مضمون وائز مارکس تقسیم کچھ اس طرح ہوگی
1۔ انگلش = 100 (تھیوری 75، زبانی/املاء 25)
2۔ اردو = 100 (تھیوری 75، زبانی/املاء 25)
3۔ ریاضی = 75
4۔ سائنس = 100 (تھیوری 75، زبانی 25)
5۔ معاشرتی علوم = 75
6۔ پشتو= 100 (تھیوری 75، زبانی/املاء 25)
7۔ اسلامیات= 50
8۔ ناظرہ = 50
9۔ ڈرائنگ = گریڈنگ
کل نمبرز = 650
* کم از کم پاسنگ/پروموشن فیصدی بشمول دونوں سمسٹرز = 33%

برائے جماعت ہشتم (8th) مضمون وائز مارکس تقسیم بمطابق DCTE پہٹرن۔۔۔
1۔ انگلش = 100
2۔ اردو = 100
3۔ ریاضی = 100
4۔ سائنس = 100 (تھیوری 75، زبانی 25)
5۔ تاریخ = 50
6۔ جغرافیہ= 50
6۔ کمپیوٹر سائنس= 100 ( تھیوری 75، زبانی 25)
7۔ پشتو= 50
8۔ اسلامیات= 50
9۔ مطالعہ قرآن حکیم= 50
10۔ ڈرائنگ/HPE/عربی= 50
11۔ اخلاقیات=100 (برائے اقلیت)
کل نمبرز = 800
* کم از کم پاسنگ/پروموشن فیصدی بشمول دونوں سمسٹرز = 33%

گریڈنگ اور نتائج کی تیاری کی پالیسی
طلبہ کے نتائج کی منظم تیاری کے لیے ایک جامع رزلٹ فائل مرتب کی جائے گی۔
کامیابی کا عمومی معیار 60 فیصد مقرر ہے، تاہم تعلیمی مفاد کے پیش نظر کم از کم پاسنگ مارکس 33 فیصد رکھے گئے ہیں-
سکول بیسڈ اسسمنٹ (SBA) کو حتمی پاس یا فیل کا درجہ نہیں دیا جائے گا۔ کیونکہ یہ ایک تشکیلی جائزہ ہے۔ جبکہ امتحانات اور پاسنگ معیار ڈسٹرکٹ کمیٹی کے تیار کردہ پرچوں کے مطابق کیا جائے گا۔
مالی و انتظامی ذمہ داریاں 4.
* گریڈ 5th اور گریڈ 8th کے مکمل سوالیہ پرچوں کا سیٹ مبلغ 250 روپے فی سیٹ کے حساب سے سکول سربراہان کو تفویض کیا جائے گا۔
* پرائمری و مڈل سکولز کے لیے پیپر منی چارجز 250 روپے فی طالب علم مقرر کیے گئے ہیں۔

* امتحانی کمیٹی کی ذمہ داریاں درج ذیل ہیں
* جماعت پنجم 5th اور ہشتم 8th کی ڈیٹ شیٹ اور پرچوں کی منطور پیپر پیٹرن کے مطابق مقررہ ٹائم فریم کے اندر تیاری اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی چئیرمین جناب جہانگیر صاحب کو بروقت حوالگی۔
* پرچوں کی بروقت تیاری/حوالگی
* امتحانات کے اختتام پر ایگزامینیشن سیل کا قیام، سکولوں سے ریزلٹ وصولی و ترتیب اور تیاری۔
* سنٹرالائزڈ ریزلٹ کا اجراء
* سنٹرالائزڈ تقریب تقسیم انعامات و اسناد ( طلباء/اساتذہ ) کا انعقاد
* چھٹیوں کے عمومی کام کی ترتیب/تدوین صرف پرائمری،۔

ریزلٹ کا اعلان 25 مئی 2026 بروز پیر کیا جائے گا۔ اسی روز طلباء کو گرمی کی چھٹیوں کے لیے معیاری تخلیقی کام بھی تفویض کیا جائے گا۔ جس کی حکمت عملی پہلے سے کی جائے گی۔

جبکہ پیرنٹ ٹیچرز میٹنگ اور پوزیشن ہولڈرز طلباء انعامات تقریب کا انعقاد تعطیلات موسم گرما کے بعد ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

جناب پرنسپل جہانگیر خان
چئیرمین ڈسٹرکٹ ایگزامینیشن کمیٹی

جناب عرفان علی
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ
ضلع پشاور
التاریخ: 23 اپریل 2025

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Regi Mohallah Yousafzai Regi Peshawar
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 07:30 - 14:00
Tuesday 07:30 - 14:00
Wednesday 07:30 - 14:00
Thursday 07:30 - 14:00
Friday 07:30 - 12:00
Saturday 07:30 - 14:00