18/12/2025
AL KABEER MODEL SCHOOL win quarter final Qualify to Semifinal ✌️✌️🏏🏏🧤
This page has been created for educational purposes.
18/12/2025
AL KABEER MODEL SCHOOL win quarter final Qualify to Semifinal ✌️✌️🏏🏏🧤
**الکبیر ماڈل سکول، غنڈی جمرود، ضلع خیبر**
**مورخہ:** 4 اپریل 2025
**موضوع:**
تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی اور نئے تعلیمی سال (2025-26 ) کے داخلے کا اعلان
**محترم والدین اور پیارے طلباء و طالبات!**
السلام علیکم!
امید ہے کہ آپ سب عید الفطر کی مبارک ساعتوں کے بعد خیر و عافیت سے ہوں گے۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے اختتام پر **پیر 7 اپریل 2025 سے اسکول کی معمول کی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں**۔ تمام طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ وہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے **صبح 8 بجے** اسکول پہنچ جائیں۔
**نئے داخلے کا اعلان:*
اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ خوشخبری بھی سنانا چاہتے ہیں کہ **نئے تعلیمی سال ﴿2025-26﴾ کے داخلے کا عمل شروع ہو چکا ہے**۔ مہربانی فرما کر اپنے بچوں کے داخلے بروقت کروائیں تاکہ ان کی تعلیمی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔
**والسلام**
**انتظامیہ**
**الکبیر ماڈل سکول**
**غنڈی جمرود، ضلع خیبر**
🏫🎒❣️
**Subject: Resumption of Academic Activities & Admissions Open for Session 2025-26**
**Dear Parents and Esteemed Students of Al-Kabeer Model School, Ghundi Jamrud, District Khyber,**
We hope this message finds you in good health and high spirits following the joyous occasion of Eid-ul-Fitr.
This is to formally notify you that the Eid holidays have concluded, and the school will resume its academic activities on **Monday, 7th April 2025**. All students are expected to arrive punctually by **8:00 AM** to ensure a smooth start to the day.
Additionally, we are pleased to announce that **admissions for the new academic session (2025-26) are now open**. Parents and guardians seeking enrollment for their children are encouraged to complete the admission process at the earliest to secure their seats and facilitate an uninterrupted learning experience.
We appreciate your cooperation and look forward to welcoming our students back to a productive and enriching academic environment.
**Best regards,**
**Administration**
**Al-Kabeer Model School**
**Ghundi Jamrud, District Khyber**
🏫🎒❣️
18/03/2025
آج الکبیر ماڈل سکول غنڈی میں “یوم نتائج کی ایک پر وقار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء کو ان کی محنت اور کامیابیوں کے اعتراف میں ایوارڈز انعامات سے نوازا گیا، جس سے ان کی لگن اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سکول پرنسپل موسیٰ خان صاحب نے تمام مہمانوں کو پروگرام میں شرکت کرنے پرشکریہ ادا کیا اور تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء کو اس عظیم کارنامے پر مبارکباد پیش کی۔ اساتذہ کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں اور ترقی سے آگاہ رہنے کے لیے سکول کے ساتھ مستقل رابطہ میں رہیں۔ نیز، انہوں نے کہا کہ کل سے داخلے جاری ہیں اور 25 مارچ سے ریگولر کلاس جاری رہے گا
تقریب میں تحصیل چیئرمین عظمت خان اور دیگر چیئرمین
اساتذہ، طلباء، سکولز اونرز اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھی شرکت کی، جس سے پروگرام کی رونق میں اضافہ ہوا۔ یہ تقریب تمام کامیاب طلباء کی کامیابیوں کا جشن تھا۔ والدین اور اساتذہ کے لیے بھی فخر و مسرت کا موقع تھا، جن کی بے لوث محنت اور رہنمائی نے ان نوجوانوں کو اس مقام تک پہنچایا
13/03/2024
آج الکبیر ماڈل سکول میں سالانہ امتحان کے نتائج کے سلسلے میں ایک پُر وقار پروگرام کا اِنغقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عمائدین نے شرکت کی -نُمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقیسم کئے گئے -پروگرام کے مہمان خصوصی جمرود بازار کے صدر کاشف اقبال تھے -ہم تمام آنے والے مہمان گرامی کے شُکر گزار ہے جنہوں نے اپنا قیمتی وقت سے نوازا
11/12/2023
آج الکبیر ماڈل سکول میں سہ ماہی امتحان کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں طلباء اور طالبات نے مختلف قسم کے تقاریر، ملی نغمے اور نعت پیش کئے. نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے.
سکول انتظامیہ کی طرف سے تمام سٹوڈنٹس اور والدین کو مبارکباد..
اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنائیں. اور سالانہ امتحانات کے لئے پڑھائی پر زور دیں.
شُکرِیہ
السلام علیکم۔
مجھے امید ہے کہ آپ اچھے اور خوش ہوں گے۔ آپ تمام والدین کو خبر دی جاتی ہے کہ ہمارا اسکول یکم ستمبر سے کھلے گا، اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ ہمارے اسکول شروع ہونے سے پہلے اپنے بچوں کو تیار ہونے دیں اور ان کی ضروریات پوری کریں۔
منجانب: پرنسپل سمیع اللّه و جملہ اسٹاف
Parents are humbly requested to cooperate our teachers...
Regards,
25/04/2023
#جمرود
رمضان امن کرکٹ ٹورنامنٹ ینگ الیون سٹار نے جیت لیا۔
غنڈی ملک شگہ پر جاری رمضان امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ینگ الیون سٹار اور لعل مت کینگ کے درمیان کھیلا گیا ینگ الیون سٹار نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 اوورز میں 139 رنز بنائے
جس کے جواب میں لعل مت کینگ نے 105 رنز بنائے اسی طرح ینگ الیون سٹار فائنل ونر بن گیا۔
ٹورنامنٹ میں کل 26 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام تحصیل جمرود جائنٹ سیکرٹری حاجی محمد کریم آفریدی تھے۔
اس ٹورنامنٹ کو الکبیر ماڈل سکول کے ایم ڈی کبیر خان آفریدی نے سپانسر کیا تھا۔اخر میں عمدہ کارگردگی پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کۓ گۓ
کھیل نوجوان نسل کو ہر قسم نشہ جیسے لعنت سے بچاتے ہیں کھیل صحت کے لئے ضروری عمل ہے نوجوان کھیل کے ساتھ ساتھ عبادت پر بھی توجہ مرکوز رکھے
تمام اہل اسلام کو عیدالفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔
منجانب؛ انتظامیہ ا لکبیر ماڈل سکول غنڈی