25/10/2025
🏆 جی پی ایس وڈپگہ کی شاندار کامیابی – کلسٹر وڈپگہ میں ٹاپ پوزیشن 🏅
جی پی ایس وڈپگہ نے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں (Annual Sports Gala) میں بھرپور حصہ لیا، اور اس سال بھی خوشی کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہمارے اسکول نے کلسٹر وڈپگہ میں اُردو تقریر، انگریزی تقریر اور (Quiz Competition) میں پہلی,(poster painting) میں دوسری, جبکہ ( spelling bees) اور اردو نعت, میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 🎉
ایسے مقابلے طلبہ کے لیے نہایت مفید اور حوصلہ افزا ثابت ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف ان میں خود اعتمادی (Self Confidence) پیدا کرتے ہیں بلکہ انہیں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع بھی دیتے ہیں۔ چاہے کوئی پوزیشن حاصل کرے یا نہ کرے، ایسے پروگرام ہمیشہ فائدہ مند رہتے ہیں۔
یہ مقابلے ابتدائی (Primary) سطح پر منعقد کیے گئے، اور ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ابتدائی تعلیم کتنی اہم بنیاد رکھتی ہے۔ اگر ہم بچے کو اسی مرحلے پر حوصلہ دیں، تو وہی بچہ آگے چل کر ایک آفیسر یا کامیاب شخصیت بن سکتا ہے۔ ہمیں پرائمری سطح کو کبھی کمتر نہیں سمجھنا چاہیے، بلکہ اسے بھی وہی اہمیت دینی چاہیے جو ہم یونیورسٹی سطح کو دیتے ہیں۔
آخر میں یہ کہنا بجا ہوگا کہ لمبی منزل ہمیشہ ایک قدم سے شروع ہوتی ہے۔ ایسے پروگرام بچوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ اور کامیابی کی امید پیدا کرتے ہیں۔ 🌟