کولمبیا یونیورسٹی کا ایک طالبعلم ریاضی کی کلاس میں سو گیا۔ جب آنکھ کھلی تو طلباء کی آوازیں آ رہی تھیں کہ لیکچر ختم ہو چکا تھا۔
اس نے دیکھا کہ پروفیسر نے تختہِ سیاہ پر دو سوال لکھے ہوئے ہیں۔ اس نے سوچا کہ یہ یقیناً ہوم ورک کے سوالات ہوں گے۔ اس نے جلدی سے دونوں سوال اپنی کاپی میں نقل کر لیے تاکہ گھر جا کر حل کرے۔
جب اس نے ان پر کام شروع کیا تو پایا کہ یہ سوالات انتہائی مشکل ہیں مگر وہ ہمت نہ ہارا۔ لائبریری گیا، کتابیں کھنگالیں، حوالہ جات دیکھے، اور مسلسل کوشش کرتا رہا، یہاں تک کہ بڑی مشکل سے ان میں سے ایک سوال حل کر لیا۔
اگلی کلاس میں، اس نے حیرت سے دیکھا کہ پروفیسر نے پچھلے لیکچر کے ہوم ورک کے بارے میں کوئی بات ہی نہیں کی!
اس نے پوچھا: "سر! آپ نے پچھلی کلاس کا ہوم ورک چیک ہی نہیں کیا جو آپ نے آخر میں بورڈ پر لکھا تھا؟"
پروفیسر نے حیرت سے کہا: "ہوم ورک؟ وہ ہوم ورک نہیں تھا۔ میں نے تو صرف چند ایسی مثالیں دی تھیں جنہیں ابھی تک دنیا کے بڑے بڑے ریاضی دان بھی حل نہیں کر سکے!"
طالبعلم حیرت سے بولا:
"لیکن میں نے ان میں سے ایک سوال چار صفحات میں حل کر لیا ہے!"
بعد میں اس سوال کا حل کولمبیا یونیورسٹی میں باقاعدہ رجسٹر کیا گیا اور آج تک وہ حل اس طالبعلم کے نام سے جانا جاتا ہے۔
وہ چار صفحات آج بھی یونیورسٹی میں محفوظ ہیں۔
یہ طالبعلم بعد میں ریاضی کے عظیم ماہر بنے: "جارج دانتزِگ (George Dantzig)"
انہوں نے صرف اس لیے یہ مسئلہ حل کر لیا، کیونکہ انہوں نے یہ نہیں سُنا تھا کہ:
"یہ سوالات آج تک کوئی حل نہیں کر سکا!"
انہوں نے خود کو یہ یقین دلا دیا کہ ان کا حل ممکن ہے۔
اور جب مایوسی کے بغیر کوشش کی…
تو وہ انہیں حل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
کبھی کسی کی یہ بات نہ سنو کہ "تم نہیں کر سکتے!"
تم سب کچھ کر سکتے ہو، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں ان شاء اللہ۔
Informative Learning
Education
22/04/2025
خوشی کی خبر
(((---تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ---)))
((پانی کاذخیرہ ڈیڈ لیول سے 29 فٹ بلند ہوگیا ہے))
صوابی:شمالی علاقہ جات میں گلیشئر کے پگھلنے اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہواہے۔ترجمان تربیلہ ڈیم کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 29 فٹ بلند ہوگیا ہےاورتربیلہ ڈیم پانی کی سطح1431.56 لیول ریکارڈ کی گئی ہے۔ڈیم میں پانی کی آمد47400 کیوسک ہے۔ڈیم سے پانی کا اخراج 20000 کیوسک ہے۔بجلی کے 17 پیداواری یونٹ میں سے 10 یونٹ بند ہیں۔7 پیداواری بجلی کے یونٹ سے 1170 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہیں۔تربیلہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 سے ہیں اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔تربیلہ ڈیم کے پاور ہاوس میں لگے17 پیداواری یونٹ 4888میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
22/04/2025
چند اخلاقی اصول !!
1. کسی شخص کو مسلسل دو بار سے زیادہ کال مت کریں . اگر وہ اپکی کال نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ وہ کسی اور ضروری کام میں مصروف ھیں ۔
2. کسی سے لی گئی ادھار رقم انکے یاد دلانے سے پہلے ادا کردیں.1 روپیہ ہو یا 1 کروڑ یہ آپ کے کردار کی پختگی دکھاتا ھے۔
3. کسی کی دعوت پر مینو پر مہنگی ڈش کا آڈر نہ دیں. اگر ممکن ھو تو ان سے پوچھیں کہ آپ کے لئے کھانے کی اپنی پسند کا آڈر دیں ۔
4. مختلف سوالات کسی سے مت پوچھیں جیسے 'اوہ تو آپ ابھی تک شادی شدہ نہیں ھیں' یا 'آپ کے بچے نہیں ھیں' یا 'آپ نے گھر کیوں نہیں خریدا؟' خدا کے لئے یہ آپ کا مسئلہ نہیں ھے.
6. اگر آپ کسی دوست کے ساتھ ٹیکسی لے لیں ، اور کرایہ وہ ادا کرتا ھے تو آپ اگلی بار ادا کریں.
7. مختلف سیاسی نظریات کا احترام کریں.
8. لوگوں کی بات نہ کاٹیں بلکہ انہیں اپنی بات مکمل کرنے کا موقع دیجئے ۔
9. اگر آپ کسی کو تنگ کررھے ھیں، اور وہ اس سے لطف اندوز نہیں ھورہا تو رک جائیں اور دوبارہ کبھی ایسا نہ کریں.
10.جب کوئی آپکی مددکرے تواسکا شکریہ ضرور ادا کریں۔
11. کسی کی تعریف کرنی ھو تو لوگوں کے سامنے کریں اور تنقید تنہائی میں کیجئے ۔
12. کسی کے وزن پر کوئی تبصرہ کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی۔. بس کہیں ، "آپ اچھے نظر آتے ھیں ." اگر وہ وزن کم کرنے کے بارے میں بات کرنا چاھے تو آپ بھی کیجئے ۔
13. جب کوئی آپ کو اپنے فون پر ایک تصویر دکھاتا ہے، تو بائیں دائیں سوائپ نہ کریں. آپکو نہیں پتہ کہ آگے کیا ھے۔
14.اگر کوئی آپ کو بتائے کہ اسے ڈاکٹر کے پاس جانا ھے. تو یہ نہ پوچھیں کہ کس لئے۔۔ بس آپ اچھی صحت کی دعا دیں .اگر وہ اس کے بارے میں بات کرنا چاھتے ھیں تو آپ بھی کیجئے ۔
15.جس طرح آپ ایک سی ای او کے ساتھ احترام سے پیش آتے ھیں اسی طرح اپنے آفس بوائے اور چوکیدار کے ساتھ پیش آئیں۔ اپنے سے کم تر حثیت کے لوگوں سے آپ کا برتاؤ آپکے کردار کا آئینہ دار ھے ۔
16.اگر کوئی شخص آپ کے ساتھ براہ راست بات کر رہا ھے، تو آپ مسلسل اپنے موبائل فون کی طرف نہ دیکھیں .
17.جب تک آپ سے پوچھا نہ جائے مشورہ نہ دیں ۔
18. کسی سے عرصے بعد ملاقات ھورھی ھو تو ان سے، عمر اور تنخواہ نہ پوچھیں جب تک وہ خود اس بارے میں بات نہ کرنا چاھیں۔
19. اپنے کام سے کام رکھیں اور کسی معاملے میں دخل نہ دیں جب تک آپکو دعوت نہ دی جائے۔
20. کسی سے بات کر تے وقت دھوپ کا چشمہ اتار دیں.
*پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا*
پاکستان خاموشی سے سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان نے تمام ممالک سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے صرف 2024 میں 17 گیگا واٹ کے سولر پینلز درآمد کیے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سولر درآمدات اِس لیے حیران کن ہیں کہ یہ کسی عالمی سرمایہ کاری ، قومی پروگرام یا بڑے پیمانے پر منظم منصوبے کے تحت نہیں ہوا بلکہ صارفین کی ذاتی کوششوں سے ممکن ہوا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سولرز پینل کی زیادہ تر مانگ گھریلو صارفین، چھوٹے کاروباراور تجارتی اداروں کی طرف ہے جو مہنگی اور غیر یقینی سرکاری بجلی کے مقابلے میں سستی اور قابلِ اعتماد توانائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق 2024 میں ہی پاکستان کی سولر پینلز کی درآمدات ملک بھر میں بجلی کی کُل طلب کا تقریباً نصف بنتی ہیں۔🔥
13/02/2025
12/02/2025
❤️صحت مند ❤️ پاکستان ❤️
سوال: پاکستان شوگر میں نمبر 1 کیوں ہے?
جواب: خوراک کی وجہ سے
پاکستانیو کی خوراک کا بڑا حصہ ان اشیاء پر مشتمل ہے جن میں شوگر کی بھرمار ہے
• 1 عدد روٹی = 8 چمچ شوگر
• 1 پلیٹ چاول = 17 چمچ شوگر
• 1 سلائس بریڈ= 12 چمچ شوگر
• 1 عدد رس= 12 چمچ شوگر
• 1 کولڈ ڈرنک= 20 چمچ شوگر
• 1 آلو = 8 چمچ شوگر
جب صبح شام فائبر نکلی ہوئی، شوگر سے بھرپور خوراک کھائی جائے تو نتیجہ شوگر کی صورت میں نکلتا ہے
بات صرف شوگر پر ہی ختم نہیں ہوتی، شوگر بڑھ کر 4 بیماریاں اور پیدا کرتی ہے
ہائی شوگر = اعصابی کمزوری = زخموں کا ٹھیک نہ ہونا = معذوری
ہائی شوگر = ہائی ٹرائی گلیسرایڈز= ہائی بلڈ پریشر = ہارٹ اٹیک
ہائی شوگر = ہائی Creatinine = گردے فیل
ہائی شوگر = شریانیں بند = فالج
ڈھیروں دوائیاں اور ان کے سائیڈ ایفیکٹس الگ سے برداشت کرنے پڑتے ہیں
آپ کی زندگی میں جتنے روٹی چاول اللّٰہ نے لکھے تھے وہ آپ کھا چکے ہیں
اگر آپ کی شوگر روٹی، چاول کھانے کے ساتھ کنٹرول نہیں ہو رہی تو وہ آپ کے لیے زہر ہے، آپ کی جان کی دشمن ہیں، خود کشی کے مترادف ہے
اللّٰہ کی لاکھوں نعمتیں ہیں، وہ کھائیں، واک ورزش کریں، شوگر کنٹرول رہے گی
شوگر کے مریض غفلت کی جس نیند میں سو رہے ہیں ان کو جھنجوڑ جھنجوڑ کر جگانے کی ضرورت ہے
05/02/2025
میٹرک سالانہ امتحانات 2025 رمضان کے اختتام تک مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ یہ امتحانات اب 5 مارچ کے بجائے 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔ اسی طرح، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 8 مئی سے منعقد کیے جائیں گے۔
04/02/2025
وفاقی حکومت کا کل پانچ فروری یوم کشمیر کے موقع پرملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا نوٹیفکیشن جاری
04/02/2025
*ایمبولینس کو راستہ دیں مہم۔*
ریسکیو1122 ایمبولینس ایمرجنسی کال موصول ہونے کے فوراً بعد آپکی مدد کیلئے روانہ ہو جاتی ہے۔
اس دوران اکثر لوگ خالی ایمبولینس کو سائرن بجاتا دیکھ کر راستہ نہیں دیتے ۔
ریسکیو ایمبولینس اکثر کسی کی جان بچانے یا حادثے کی جگہ پر ریسکیو کرنے جا رہی ہوتی ہے۔
اس لیے *ایمبولینس کو راستہ دیں* کیونکہ ہوسکتا ہے یہ ایمبولینس آپکے کسی پیارے کی زندگی بچانے کیلئے جا رہی ہو۔
کہیں ایسا نا ہو کہ خالی ایمبولینس کا راستہ روک کر آپکو زندگی بھر پچھتانا پڑے۔
نوٹ؛ اس پیغام کو عوام کی فلاح کیلئے ریسکیو1122 صوابی کی جانب سے چلایا جا رہا ھے ۔
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شہئر کریں اور صدقہ جاریہ کمائیں ۔
لقمان خان
میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی
03/02/2025
ایسی بد معاشی کا کیا فائدہ۔۔
آپ کی بوڑھی ماں سردی سے ٹھٹرتی جیل کے دروازے پر پنڈ اٹھا کر کھڑی اپنے بچے کو ایک نظر دیکھنے کو ترس رہی ہوتی ہے۔
بہن کی شادی پر خرچ ہونے والے پیسے وکیل،،عدالتوں وغیرہ میں خرچ ہو جاتے ہیں،🥺
خداراہ اپنی ذہنی بدمعاش سوچ کو بدلیں کسی کی بات پر تھوڑا سا صبر و استقامت دکھانا ،،
آپکے بہت سے مسائل کو حل کر سکتا ہے
اپنے والدین بہن بھائیوں کے لیے سوچیں
لکھا پڑھا معاشرہ ،،
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 23:00 |
| Tuesday | 09:00 - 23:00 |
| Wednesday | 09:00 - 23:00 |
| Thursday | 09:00 - 23:00 |
| Friday | 09:00 - 23:00 |
| Saturday | 09:00 - 23:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |