24/02/2020
آج باجوڑ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن پشاور کیمپس میٹنگ ہوئی جس میں پشاور کیمپس الیکشن پر تفصیلی گفتگو ہوئی.
تین عہدوں پر الیکشن ہوگا جسمیں صدر، جنرل سیکرٹری اور چئیرمین شامل.
خواہشمند سٹوڈنٹ پشاور کیمپس 28 فروری رات 12 بجے تک اپنا درخواست چیف الیکشن کمشنر حضرت یوسف دانش کیساتھ جمع کرسکتے ہیں.
الیکشن قواعد و ضوابط طے کی گئی اور اگلے ھفتہ بروز پیر بتاریخ 02 مارچ بوقت 3 بجے سے لیکر 05 بجے تک روز گارڈن ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں الیکشن ہوگا.
پشاور کیمپس تمام انرول سٹوڈنٹ کسی بھی عہدے کیلئے درخواست بمغ 1000 روپے جمع کرسکتے ہیں.
الیکشن امیدوار کے لئے کچھ شرائط رکھی گئی ہے جو درجہ ذیل ہیں.
1) امیدوار کیساتھ باجوڑ ڈومیسائل اور پشاور کیمپس انرول سٹوڈنٹ ہونا لازم ہے.
2) یونیورسٹی میں کم از کم ایک سال ڈگری باقی ہو کیونکہ یہ عہدہ ایک سال تک رہے گا.
3) الیکشن جیتنے کے بعد کامیاب امیدوار آئندہ ایک سال تک کسی فیڈریشن عہدہ نہیں لے سکتا.
4) کامیاب امیدواروں سے حلفیہ بیان لیا جائے گا کہ آئندہ ایک سال تک کوئی سیاسی ایکٹوٹیز نہیں کرے گا.
5) باجوڑ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن اپنے مفاد اور اپنے پبلسٹی کے لئے استعمال نہیں کرے گا.
6) کلچر نائٹ اور ویلکم پارٹی تینوں یونیورسٹیوں کے مشاورت سے کیا جائے گا اور فنڈ رائزنگ کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل ہوگی.
7) کامیاب امیدواروں کو پابند کیا گیا ہے کہ کے تینوں یونیورسٹیوں کے مشاورت کے بغیر کوئی فنڈ رائزنگ، کلچر نائٹ اور ویلکم پارٹی نہیں کرے گا.
8) تینوں یونیورسٹیوں کو یکساں نمائندگی دینے کا پابند ہوگا.
بالا تمام شرائط کامیاب امیدواروں پر لاگو ہوتا ہے اور کسی نے شرائط پاسداری نہیں کی تو الیکشن کمیشن کے پاس اختیار ہے کہ کامیاب امیدوار کو ڈی نوٹیفائی کرسکتے ہیں.
باجوڑ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن پشاور کیمپس میڈیا سیل.
رابطہ نمبر 03068070033.
09/01/2020
ایٹا ٹیسٹ برائے ساتویں جماعت برائے سال 2020_ 2021
نئے ضم شدہ اضلاع کے وہ تمام طلباء جو چٹھی یا ساتویں جماعت میں پڑھ رہے ہو انکے لئے حکومت خیبر پختونخواہ کی طرف سے ساتویں سے لیکر ایف ایس سی تک مفت تعلیم دی جائیگی اور ساری اخراجات حکومت خیبر پختونخواہ برداشت کریگی ۔
جس کے لیے داخلے شروع ھے ۔۔۔۔۔
لہذا اس کے لئے فارم جمع کرے ۔۔۔۔۔
08/01/2020
Dear Prospective Candidates,
The advertisement for STFS 5th batch has been announced and (Daily Nawai Waqt and The Express Tribune). The application form is available at CTS website. To apply please visit the following link http://www.cts.org.pk/Project/Details/49
14/02/2019
اج پشاور پریس کلب کے سامنے باجوڑ سٹوڈنٹس ارگنائزیشن کے طرف سے لاڑکانہ سندھ میں ضلع باجوڑ کے تین مزدوروں کے قتل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔
تین مزدور کار دن دیہاڑی قتل کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 72 گھنٹے تک ڈیڈ لائن دیتے ہیں اگر ملزمان گرفتار نہیں ہوئی تو دھرنا دیں گے ۔
باجوڑ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ۔
پچھلے سال کراچی یونیورسٹی میں احمد شاہ کے قاتلوں کو اب تک گرفتار نہیں ہوئی ۔
پچھلے سال لاہور میں دو باجوڑ سے تعلق رکھنے والے قتل ہوئے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لایا ۔
اس دفعہ خاموش نہیں بیٹھے گا جب تک انصاف نہیں ملا ۔
باجوڑ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور ۔
31/01/2019
آج باجوڑ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں زبردست مقابلہ کے بعد اکرام اللہ صدر اور سعید اللہ جنرل سیکرٹری منتخب ۔
الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن کمیٹی نے بہترین انتظامات کئے ۔
چیف الیکشن کمشنر حضرت یوسف دانش اور الیکشن کمیٹی ممبرز وقار شاہین، ضیاء اسلام، شاہ حسن، ضیاء الدین کو بہترین انتظامات، شفاف انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
چیف الیکشن کمشنر حضرت یوسف دانش نے فرمایا کہ ھم نے بھرپور کوشش کی ہے کہ الیکشن شفاف طریقے سے ہوجائے اور شکر الحمد للہ تاریخ میں پہلی دفعہ شفاف اور کمیٹی غیر جانبدار رہے ۔
آخر میں چیف الیکشن کمشنر حضرت یوسف دانش نے نتائج سنائی اور دونوں فریقین نے نتائج تسلیم کیا ۔
الیکشن کے بعد باجوڑ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے گروپ فوٹو بنوائے ۔
باجوڑ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن میڈیا سیل ۔
28/01/2019
آج باجوڑ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں دوبارہ تنظیم نو کے لئے میٹنگ ہوا جس میں آنے والے BSO AUP الیکشن کے لئے کمیٹی بنائی گئی ۔
حضرت یوسف دانش چیف الیکشن کمشنر مقرر اس کے ساتھ مندرجہ ذیل ممبران ہوگا ۔
1) ضیاء اسلام
2) علی رحمان
3) وقار شاہین
4) ضیاء الدین
صدر اور جنرل سیکرٹری خواہش مند اپنا درخواست 31 جنوری 12PM تک وقار شاہین اور ضیاء الدین کے ساتھ جمع کرسکتے اور الیکشن بھی 31 جنوری ہی ہوگا ۔
ٹائم: پولنگ ٹائم 3 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک ہوگا ۔
وینو: ہاسٹل 6TH کے سامنے روز گارڈن میں الیکشن ہوگا ۔
باجوڑ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن دوبارہ مضبوط ، مستحکم اور فعال کرنے میں سب اپنا کردار ادا کریں اور 31 جنوری زیادہ سے زیادہ باجوڑ سٹوڈنٹس شرکت یقینی بنائیں ۔
منجانب: باجوڑ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور ۔
01/05/2018
Hazrat Yousaf Danish Former president BSO..
05/03/2018
باجوڑ سٹوڈنٹس ارگنائزیشن پشاور یونیورسٹی کے سال 2018 انتخابات مکمل نوید صدر جبکہ جواد علی کو جنرل سیکرٹری منتخب ۔ تفصیلات کیمطابق باجوڑ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور یونیورسٹی کی سالانہ انتخابات مکمل ہوئے جس میں نوید نے اکبر نے صدارت کیلئے 57 اور جواد علی نے جنرل سیکرٹری کیلئے 43 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ۔
انتخابات سینئر ساتھیوں نثار باز، سرتاج عزیز،حضرت یوسف دانش، عثمان شاہ، ایوب لالا، وکیل حیا خان، ڈاکٹر جعفر، برہان الدین ،اور واجد کے زیر نگرانی منعقد ہوئے ۔