Sardar Ihtisham Abbasi

Sardar Ihtisham Abbasi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sardar Ihtisham Abbasi, College & University, Azad kashmir, Peshawar.

21/06/2022

مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی تصنیف
"اچھی حکمرانی"
صفحہ نمبر۔۔۔۔۔ 155
عنوان۔۔۔۔۔۔"معاشرے میں فرد کی اہمیت"سے اقتباس۔
"یہ اچھی طرح حق الیقین معلوم ہونا چایئے کہ حکمرانی ہو یا کوئی اور نظام ہو اس کا اصل اور بنیادی مدعا و مقصود فرد ہے۔ہمارے ہاں اسی ایک امر کی سمجھ،شعور اور احساس نہیں ہے جس وجہ سے ترقی و تعمیر کے دریا بہا دینے کے باوجود ایک بے چینی بلکہ بے یقینی تسلسل سے چلی آ رہی ہے بلکہ اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔جب ہم فرد کی بات کرتے ہیں تو معلوم ہونا چایئے کہ کون سا فرد مراد ہے۔کیا کروڑوں اور اربوں پتی،سمگلر اور لوٹ مار کرنے والا فرد مراد ہے۔یقینا نہیں۔اس سے مراد وہ فرد ہے جو ضرورت کے لیئے پریشان ہے۔کچھ لوگ وہ ہیں جو ضرورت سے زاہد کے لیے پریشان ہیں۔لیکن اہمیت اس فرد کی ہے جو ضرورت کے لیئے پریشان ہے۔اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نزدیک بھی اہمیت اسی کی ہے کیوں کہ اس کا اللہ کے سوا کوئی اور سہارا نہیں ہے۔یہی وہ لوگ ہیں جو مالک حقیقی کے قریب ہیں۔یاد رکھیں کہ ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیں تو ان کی کوئی حقیقت نہیں ہو گی جب تک اس مسکین شخص کو اعتماد نہیں ہوتا کہ وہ بھی اس معاشرے کا ایک معزز فرد ہے۔اس بارے میں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ارشادات کو بغور دیکھیئے اور اپنے کردار کو ٹٹولیئے۔پھر اگر اللہ عمل کی توفیق دے تو اس کے اثرات کا بھی بغور جائزہ لیجئے ۔اللہ تعالی کا ارشاد ہے:(سورہ التحریم آیت 6)
ترجمہ۔۔۔۔اے ایمان والو ! اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو آگ سے بچاؤ۔
یہ خطاب فرد سے ہے کہ وہ اپنے آپ کو آگ سے بچائے اور پھر اپنے اہل و عیال کو۔اگر غور سے دیکھیں تو یہی کل معاشرہ ہے۔"

Photos from Sardar Ihtisham Abbasi's post 18/06/2022

قاہد تیری عظمت کو سلام۔
جناب سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم حال MLA صاحب نے قبل ازیں ہلاں چنمبہ کیلۓ آدھا کلومیٹر پختہ سڑک دی تھی جس میں اضافہ کرتے ہوۓ حسبِ وعدہ مزید آدھا کلومیٹر پختہ سڑک دے کر عوام علاقہ ہلاں چنمبہ پولینگ اسٹیشن ڈونگہ کھتیر کی عوام کیساتھ الیکشن کے دوران کیے گۓ وعدوں کی 100 فیصد پاسداری کی ہے۔
جس میں میجر(ر )نصرالله صاحب صدر پونچھ ڈوثرن، سردار واجد عباسی صاحب، امجد عباسی صاحب کا مکمل تعاون رہا۔
ہم عوام علاقہ ہلاں چنمبہ سردار عتیق صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
الله پاک اُنکی عمر دراز کریں اور کامیابیاں نصیب کریں۔
*منجانب*
نمبردار حاجی فرید خان
صوبیدار (ر) نثار خان
عبدالقادر عباسی
احتشام جاوید عباسی( رابطہ سیکرٹری )
جبیب الرحمنٰ عباسی
حمیز خان
اخلاق عباسی
سید مرتضیٰ شاہ
ارشد عباسی
مولانا اشتیاق کیانی
سید اظہر حسین شاہ
ماجد حسین شاہ
افضل کیانی(جملہ احباب عوامِ علاقہ ہلاں چنمبہ)

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Azad Kashmir
Peshawar