06/10/2022
" غیر محسوس عذاب سے بچئے"
ایک شخص حسن بصری رحمہ اللہ کے پاس آیا اور ان سے کہا:
میں نے سنا ہے کہ ہر نافرمانی کی کوئی نہ کوئی سزا ہوتی ہے، میں نے تو اللہ کی بہت نافرمانی کی لیکن اس نے مجھے سزا نہیں دی۔
حسن بصری نے اسے کہا:
بیٹا اللہ نے تمہیں کیسی سزا دی ہے تم جانتے نہیں اسی لئے یہ بات کر رہے ہو،
کہنے لگا: وہ کیسے ؟
فرمایا:
▪️ کیا اس نے تم سے زبان کی مٹھاس نہیں چھین لی؟
▪️ کیا قرآن مجید پڑھے بغیر تیرے دن نہیں گزرے؟
▪️ کیا تم نے لمبی راتیں ایسی نہیں گزاریں جب اس کے حضور کھڑے ہونے سے محروم رہے؟
▪️ کیا تمھاری زبان اس کے ذکر سے محروم نہیں رہی؟
▪️ کیا اس نے تمھیں دنیاوی مال و اسباب ، عزت و شہرت کی حرص میں مبتلا نہیں کر دیا ؟
▪️کیا تم نے اپنے دل پر اطاعت بھرے اعمال کو بوجھ نہیں جانا؟
▪️ کیا غیبت، گپ شپ اور جھوٹ بولنا تمھارے لیے آسان نہیں بن گیا ؟
▪️ کیا اس نے آخرت کو بھلا کر دنیا کو تمھارا سب سے بڑا فکر نہیں بنا دیا؟
▪️ کیا تم پر نیکیوں کے ایسے موسم نہیں گزرے، جیسے رمضان المبارک، شوال کی چھ دن ، ذوالحجہ کی دسویں لیکن تم ان کا صحیح و درست استعمال نہیں کر سکے۔
▪️ خدا کے نزدیک سب سے آسان ترین عذاب وہ ہے جو ظاہر میں محسوس ہو، چاہے وہ مال میں ہو، اولاد یا صحت میں ہو، اور سب سے بڑی سزا وہ ہے جو محسوس تک نہ ہو۔
▪️ اللہ کا عذاب اس سے بڑھ کر ہے جو تم سمجھتے ہو، یہ بھی اس کا عذاب ہی ہے کہ وہ دنیا تمہارے لیے اس طرح کھول دے جو تجھ سے آخرت کو بھلا دے، اور تمہارے لیے دنیوی علم کے دروازے ایسے کھول دے جو تمہیں دین کے درست علم و فہم سے دور کر دیں، اور تمھیں ایسا بہت سا مال دے دے جو اطاعت اور عبادت کی لذت سے محروم کر دے،
یہ رب کے عذاب کی سب سے بڑی شکلوں میں سے ہے۔
جان لو کہ اللہ نے تمھارے گناہوں کی پاداش میں تمہیں ایسی سزا دی جس کو نہ تم جان سکے اور نہ ہی محسوس کر سکے !!