31/08/2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی منظوری سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے نیا تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔
اب صوبے کے پرائمری تا مڈل اسکولوں کے لیے سمر اور ونٹر زونز کے حساب سے الگ الگ تعلیمی سال ہوں گے۔ اس پالیسی کا مقصد طلبہ کی فلاح و بہبود، معیاری تدریسی عمل اور صوبے کے مختلف موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔
نئے نظام کے مطابق امتحانات دو سمسٹرز پر مشتمل ہوں گے، پہلے سمسٹر کو سالانہ نتیجے میں 45 فیصد اور دوسرے سمسٹر کو 55 فیصد وزن دیا جائے گا۔ سمر زون میں امتحانات دسمبر اور مئی میں جبکہ ونٹر زون میں دسمبر میں منعقد ہوں گے۔
یہ فیصلہ تعلیمی معیار میں بہتری اور بچوں کے لیے زیادہ سہولت پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
29/08/2025
Semester System for All Primary and Middle Schools of KPK
28/07/2025
GHS Telaband Peshawar
Class 10th Result
28/07/2025
GHS Telaband Peshawar
Class 9th Result
21/05/2025
*خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا*
*پرائمری سکول 1 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے جبکہ مڈل ہائی و ہائیر سکینڈری سکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے*
*پہاڑی علاقوں میں سکول 1 جولائی سے 31 اگست تک بند رہیں گے*
04/04/2025
جماعت نہم اور دہم کے تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ!
ایس ایس سی امتحان 2025 کے رول نمبر سلپس کل بروز ہفتہ اسکول سے وصول کرلیں۔ تمام طلبہ اپنے رول نمبر سلپ اسکول کے اوقات کار میں حاصل کر سکتے ہیں۔
28/03/2025
سالانہ تقریب تقسیم انعامات گورنمنٹ ہائی سکول ٹیلہ بند پشاور
28/03/2025
تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سالانہ نتائج (جماعت ششم تا ہشتم) کا اعلان آج، بروز جمعہ 28 تاریخ، صبح 8:00 بجے کیا جائے گا۔ تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح سکول میں حاضری کو یقینی بنائیں ۔
شکریہ!