Power of education 01 with syed ubaid shah

Power of education 01 with syed ubaid shah

Share

Biology with syed ubaid shah

this page is about for basic introduction to biology ,m all types of mcqs will be available

01/04/2023

جب بچہ پیدا ہو تو برتھ سرٹیفکیٹ، جب بڑا ہو تو ب فارم 18 سال کا ہو تو شناختی کارڈ، جب ڈرائیور بنے تو لائسنس، جب شادی ہو جائے تو نکاح سرٹیفکیٹ اور جب وفات پا جائے تو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جب یہ سب نادرا کے پاس موجود ہوتا ہے تو ڈیٹا نادرا سے کیوں نہیں لیا جاتا مردم شُماری پر کروڑوں خرچ کرنے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟

27/09/2022

اس مخلوق کو ڈیموڈیکس (Demodex) کہا جاتا ہے اور یہ ہر انسان کی آنکھوں 👁 کی پلکوں کے اندر رہتی ہے۔
یہ رات کو اس وقت باہر نکلتے ہیں جب آپ سو رہے ہوتے ہیں، یہ آپ کے چہرے پر چلتے ہیں۔ اس کے نر اور مادہ آپ کے چہرے پر ملاپ کرتے ہیں اس کی مادہ آپ کے پلکوں کے ہر بال کے اندر 20 سے 24 انڈے دیتی ہیں،
اس کیڑے کا کام ہر روز آپ کی مردہ جلد کو کھانا ہے تاکہ نئ جلد بن سکے، یعنی جب آپ سو رہے ہوتے ہیں تو یہ قدرتی کاسمیٹک کا عمل انجام دیتا ہے۔
یاد رکھیں.۔۔۔۔. اگر آپ اپنی زندگی میں بے کار ہیں تو بھی آپ لاکھوں جانداروں کی روزی اور زندگی کا ذریعہ ہیں

Photos from Power of education 01 with syed ubaid shah's post 24/09/2022

Biological terms

24/09/2022

💦 ہارمونز کی دنیا 💦

خوشی کے ہارمونز ۔
ہمارے اندر خُوشی کا احساس ان چار ہارمونز کی وجہ سے ہوتا ہےاس لئےضُروری ہے کہ ہم ان چار ہارمونز کے بارے میں جانیں

▪پہلا ہارمون *اینڈورفنس* ہے :
جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارا جسم درد سے نپٹنے کیلئے اینڈورفنس خارج کرتا ہے تاکہ ہم ورزش سے لطف اٹھا سکیں۔ اسکے علاوہ جب ہم کامیڈی دیکھتے ہیں، لطیفے پڑھتے ہیں اس وقت بھی یہ ہارمون ہمارے جسم میں پیدا ہوتا۔ اسلئے خوشی پیدا کرنے والے اس ہارمون کی خوراک کیلئے ہمیں روزانہ کم از کم 20 منٹ ایکسرسائز کرنا اور کچھ لطیفے اور کامیڈی کے ویڈیوز وغیرہ دیکھنا چاہیئے۔

▪دوسرا ہارمون *ڈوپامائین* ہے:
زندگی کے سفر میں، ہم بہت سے چھوٹے اور بڑے کاموں کو پورا کرتے ہیں، جب ہم کسی کام کو پورا کرتے تو ہمارا جسم ڈوپامائین کو خارج کرتا ہے. اور اس سے ہمیں خوشی محسوس ہوتی ہے۔
جب آفس یا گھر میں ہمارے کام کے لئے تعریف کی جاتی تو ہم اپنے آپ کو کامیاب اور اچھا محسوس کرتے ہیں، یہ احساس ڈوپامائین کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ عورتیں عموماً کھر کا کام کرکے خوش کیوں نہیں ہوتی اسکی وجہ یہ ہیکہ گھریلو کاموں کی کوئی تعریف نہیں کرتا۔
جب بھی ہم نیا موبائیل، گاڑی، نیا گھر، نئے کپڑے یا کچھ بھی خریدتے ہیں تب بھی ہمارے جسم سے ڈوپامائین خارج ہوتا ہے۔اور ہم خوش ہوجاتے ہیں.
اب، آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ شاپنگ کرنے کے بعد ہم خوشی کیوں محسوس کرتے ہیں۔

▪تیسرا ہارمون *سیروٹونائین*:
جب ہم دوسروں کے فائدہ کیلئے کوئی کام کرتے ہیں تو ہمارے اندر سے سیروٹونائین خارج ہوتا ہے اور خوشی کا احساس جگاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر مفید معلومات فراہم کرنا، اچھی معلومات لوگوں تک پہنچانا، بلاگز، Quora اور فیس بک پر پر عوام کے سوالات کا جواب دینا اسلام یا اپنے اچھے خیالات کی طرف دعوت دینا ان سبھی سے سیروٹونائین پیدا ہوتا ہے اور ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔

▪چوتھا ہارمون *آکسی ٹوسین* ہے:
جب ہم دوسرے انسانوں کے قریب جاتے ہیں یہ ہمارے جسم سے خارج ہوتا ہے۔
جب ہم اپنے دوستوں کو ہاتھ ملاتے ہیں یا گلے ملتے ہیں تو جسم اکسیٹوسین کو خارج کرتا ہے۔
واقعی یہ فلم 'منا بھائی' کی جادو کی چھپی کی طرح کام کرتا ہے۔ جب ہم کسی کو اپنی باہوں میں بھر لیتے ہیں تو آکسی ٹوسین خارج ہوتا ہے اور خوشگواری کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

📌 خُوش رہنا بہت آسان ہے:
ہمیں اینڈروفنس حاصل کرنے کے لئے ہر روز ورزش کرنا ہے۔
ہمیں چھوٹے چھوٹے ٹاسک پورا کرکے ڈوپامائین حاصل کرنا ہے۔
دوسروں کی مدد کرکے سیروٹونائین حاصل کرنا ہے۔
اور
آخر میں اپنے بچوں کو گلے لگا کر، فیملی کے ساتھ وقت گزار کر اور دوستوں سے مل کر آکسی ٹوسین حاصل کرنا ہے۔

اس طرح ہم خُوش رہیں گے۔ اور جب ہم خوش رہنے لگیں گے تو ہمیں اپنے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔

*اَب آپ سَمجھ گئے ہوں گے کہ بچہ اگر خَراب موڈ میں ہو تو اُسے فوری گلے لگانا کیوں ضُروری ہے؟*
*خُوش رہیں۔*
خُوشیاں بانٹتے

سید عبید شاہ

31/08/2022

حمل کے بعد عورت کی اُداسی!!!

انسانی حمل ایک پیچیدہ عمل ہے۔ حمل کے دوران ایک عورت کے جسم میں کئی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ ان تبدیلیوں کی سب سے بڑی وجہ عورت کے جسم میں ہارمونز کے توازن کا بگڑنا ہوتا ہے ۔ ہارمونز کیا ہوتے ہیں؟ ہارمونز دراصل کچھ خاص طرح کے کیمیکلز ہوتے ہیں جو انسان کے جسم کے مخصوص حصے جنہیں غدود کہا جاتا ہے، اُن سے نکلتے ہیں اور یہ انسان کے جسم میں ہونے والے مختلف عوامل کو کنٹرول کرتے ہیں۔غدود پر بات کی جائے تو انسان کے جسم میں سب سے اہم غدہ دماغ میں موجود پچوٹری گلینڈ ہے جو خود کئی ہارمونز خارج کرنے کے علاوہ ایسے ہارمونز بھی خارج کرتا ہے جسکی بدولت جسم کے دوسرے غدود بھی ہارمونز خارج کرتے ہیں۔ گویا یہ پکچوٹری گلینڈ جسم کے غدود اور اُنکے ہارمونز کو کنٹرول کرتا ہے۔
مختلف ہارمونز کے خارج ہونے سے انسانی نفسیات پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے۔ کسی ہارمون کے کم یا زیادہ خارج ہونے سے انسان کے موڈ بدلتے ہیں بھوک بڑھتی یا کم ہوتی ہے، دباؤ، غصہ، خوف، اور دیگر کئی جذبات کا تعلق ان ہارمونز کی جسم میں مقدار پر منحصر ہوتا ہے۔

حمل کے دوران عورت کے جسم میں انہی ہارمونز کا توازن بگڑتا ہے جس سے وہ کئی نفسیاتی اور جسمانی ہیچیدگیوں کا شکار رہتی ہیں۔ مگر یہ سلسلہ محض حمل کے اختتام پر ختم نہیں ہوتا۔ سائنس یہ بتاتی ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد ہر نو میں سے ایک عورت ایک خاص طرح کے ڈپریشن کا شکار رہتی ہے۔ اسے "پوسٹ پارٹم ڈپریشن"کہتے ہیں۔

"پوسٹ پارٹم ڈپریشن" کی علامت پیدائش کے فوراً بعد عورت میں شروع ہو جاتی ہیں اور بعض عورتوں میں یہ سالوں رہتی ہیں۔ اسکا شکار خواتین بچے کی پیدائش کے بعد عورت خالی خالی محسوس کرتی ہیں، اُن میں ایک نا اُمیدی سی آ جاتی ہے، اُنہیں اپنے نوزائیدہ بچے سے کوئی لگاؤ،۔کوئی محبت نہیں رہتی۔ وہ بچے کو اور خود کو مارنے کا بھی کئی بار سوچتی ہیں۔اسکی علامت میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ کسی شے میں دلچسپی نہیں لیتی، دوستوں رشتہ داروں یا کسی اور شخص سے میل ملاپ یا بات چیت کا دل نہیں کرتا حتیٰ کے جنسی خواہشات بھی ماند پڑ جاتی ہیں جن سے شادی کے مسائلِ پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ مسلسل سر میں درد، زیادہ یا کم نیند آنا، غصے میں رہنا، چڑچڑاپن ، بھوک کم لگنا، نظامِ ہضم کا خراب ہونا، جسم اور چہرے پر بالوں کا اُگنا، خود کو شرمندہ شرمندہ محسو کرنا وغیرہ وغیرہ یہ تمام پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی علامات میں شامل ہیں۔ اگر اس ڈپریشن کی تشخیص جلد سے جلد ہو جائے تو اس سے نپٹا جا سکتا ہے۔ ورنہ یہ ایک خاندان کو تباہ بھی کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے تین رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ اول کسی عورت کی حمل کے بعد دیکھ بھال کرنا اور دوسرا اس طرح کے معاملات سے آگاہی حاصل کر کے خواتین کے ساتھ نرم اورشائستہ رویہ اختیار کرنا اور اُنکی مشکلات کو سننا شامل ہے۔اور تیسرا علامات ظاہر ہونے کی صورت بروقت کسی معالج سے مشورہ لینا ۔

ہمارا معاشرہ جہاں عورتوں کے مسائل کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی وہاں اس بارے میں لوگوں کو آگاہی دینا ضروری ہے کیونکہ ایک عورت حمل کی پیچیدگیوں سے گزرنے کے بعد جب ان مسائل سے گزرتی ہے تو اُسکا کوئی پرسانِ حال نہیں ہوتا۔ اسکے علاوہ نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال کی بہت بڑی ذمہ داری اُسکے کندھوں پر آ جاتی ہے۔
یوں ایک عورت پِس کر رہ جاتی ہے۔ اس مسئلے کو نہ سمجھ کر اور خواتین کی حوصلہ افزائی نہ کر کے دراصل ماں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کی صحت پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے۔

لہذا معاشرتی رویوں کو بدلنے اور ان معاملات سے مکمل آگاہی حاصل کرنا خاوند کی اور اُس عورت کے قریب رہنے والے لوگوں کی ذمہ داری اور فرض میں شامل ہے۔ نجانے کتنی عورتیں آج بھی چُپ چاپ اس بیماری سے گزر رہی ہونگی اور ساتھ ہی ساتھ معاشرے کے طعنوں کو بھی سہہ رہی ہونگی۔
اپنی نسلوں کی بہتری کے لیے اس رویے کو بدلنا اور اس حوالے سے آگاہی ہم سب کا فرض ہے۔ اس پوسٹ کو ہو سکے تو جتنا شئیر کر سکتے ہیں کیجیے تاکہ لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی پھیلے۔ شکریہ

Photos from Power of education 01 with syed ubaid shah's post 21/07/2022

جڑواں بچے کیسے پیدا ہوتے ہیں اور انکی شکلیں کیوں ملتی ہیں---
See 1st comment

07/05/2022

*ہر انسان کی زندگی میں اہم طبی نمبر*

1. بلڈ پریشر: 120/80
2. نبض: 70 - 100
3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
4. تنفس: 12-16
5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)
خواتین ( 11.50 - 16 )
6. کولیسٹرول: 130 - 200
7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
8. سوڈیم: 135 - 145
9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
10. جسم میں خون کی مقدار:
پی سی وی 30-40%
11. شوگر: بچوں کے لیے (70-130)
بالغ: 70 - 115
12. آئرن: 8-15 ملی گرام
13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000
14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000
15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔
16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایل
17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)
18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml

*جو لوگ اوور پہنچ چکے ہیں ان کے لیے تجاویز:*
*40 سال*
*50*
*60*

*پہلا مشورہ:*
ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ لگے یا ضرورت کیوں نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے زیادہ تر جسم میں پانی کی کمی سے ہوتے ہیں۔ 2 لیٹر کم از کم فی دن (24 گھنٹے)

*دوسرا مشورہ:*
کھیل کھیلو یہاں تک کہ جب آپ اپنی مصروفیت کے عروج پر ہوں... جسم کو حرکت میں لانا چاہیے، چاہے صرف پیدل چل کر... یا تیراکی... یا کسی بھی قسم کے کھیل ہی کیوں نہ ہوں۔ 🚶 پیدل چلنا شروع کرنے کے لیے اچھا ہے... 👌

*تیسرا مشورہ:*
کھانا کم کریں...

ضرورت سے زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دو... کیونکہ یہ کبھی اچھا نہیں لاتا۔ اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کم کریں۔ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس پر مبنی خوراک کا زیادہ استعمال کریں۔

*چوتھا مشورہ*
جہاں تک ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو... اپنے پیروں پر پہنچنے کی کوشش کریں جو آپ چاہتے ہیں ( گروسری، کسی سے ملنا...) یا کسی مقصد کے لیے۔ لفٹ، ایسکلیٹر استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیوں کا دعوی کریں۔

*پانچواں مشورہ*
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
فکر چھوڑو.... چیزوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرو...

اپنے آپ کو پریشانی کے حالات میں شامل نہ کریں ... یہ سب صحت کو کم کرتے ہیں اور روح کی رونق کو چھین لیتے ہیں۔ ایک نینی کا انتخاب کریں جس کے ساتھ آپ آرام دہ محسوس کریں۔ ان لوگوں سے بات کریں جو مثبت ہیں اور سنیں 👂

*چھٹا مشورہ*
جیسا کہ کہا جاتا ہے.. اپنا پیسہ دھوپ میں چھوڑ دو.. اور سایہ میں بیٹھو.. اپنے آپ کو اور اپنے آس پاس والوں کو محدود نہ کرو.. پیسہ اس سے جینے کے لیے بنایا گیا تھا، اس کے لیے نہیں جینے کے لیے۔

*ساتواں مشورہ*
اپنے آپ کو کسی کے لیے رنجیدہ نہ کرو، اور نہ ہی کسی ایسی چیز پر جو آپ حاصل نہ کر سکے،
اور نہ ہی کوئی ایسی چیز جس کے آپ مالک نہ ہو سکے۔
اسے نظر انداز کریں، بھول جائیں؛

*آٹھواں مشورہ*
عاجزی.. پھر عاجزی.. پیسے، وقار، طاقت اور اثر و رسوخ کے لیے... یہ سب چیزیں ہیں جو تکبر اور تکبر سے خراب ہو جاتی ہیں..
عاجزی وہ ہے جو لوگوں کو محبت کے ساتھ آپ کے قریب لاتی ہے۔ ☺

*نواں مشورہ*
اگر آپ کے بال سفید ہو جاتے ہیں، تو اس کا مطلب زندگی کا خاتمہ نہیں ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک بہتر زندگی شروع ہو چکی ہے۔ 🙋 پر امید بنیں، یاد کے ساتھ زندگی گزاریں، سفر کریں، خود سے لطف اندوز ہوں۔۔۔۔۔

15/03/2022

اپنے محلے میں کریانہ سٹور والے کے پاس جائیں اور اس کا کھاتہ دیکھیں۔ اُس میں غریبوں کا اُدھار لکھا ہوگا اُن غریبوں کے لئے یہ "بڑے ہندسے" ہیں اور آپ کے لئیے شاھد بہت چھوٹے۔۔۔!!!
آپ وہ رمضان سے پہلے پہلے چُپ چھاپ ادا کردیں۔۔۔!!!
یہ بہترین صدقہ ھے۔۔۔!!!!!!!!!!

Photos from Power of education 01 with syed ubaid shah's post 04/03/2022

*روس کا کل رقبہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں 2 امریکہ یا 2 چین یا 5 بھارت یا 21 پاکستان جتنے ملک سما سکتے ہیں ۔ یہ سیارہ پلوٹو کے سائز کا ہے. روس میں 11 الگ الگ ٹائم زون استعمال ہوتے ہیں، اسکی سرحدیں 14 ممالک سے ملتی ہیں، یہاں ایک لاکھ سے بھی زیادہ دریا موجود ہیں*
⭕ دنیا کی سب سے لمبی ریلوے لائن بھی روس میں ہی ہے۔ یہ 9200 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگر ایک طرف سے نان سٹاپ سفر شروع کیا جائے تو آخری سٹیشن تک پہنچتے پہنچتے 153 گھنٹے (6 دن سےبھی زیادہ) لگ جاتے ہیں، صرف ماسکو سے 90 لاکھ لوگ میٹرو ریلوے سے روزانہ سفر کرتے ہیں.
⭕ روس کی کل آبادی 15 کروڑ کے قریب ہے اور خواتین کی تعداد مردوں سے ایک کروڑ زیادہ ہے، شرح خواندگی تقریبا 100 فیصد ہے، دنیا میں سب سے زیادہ قدرتی گیس کے ذخائر یہاں پائے جاتے ہیں، یورپ اپنی 40 فیصد گیس روس سے حاصل کرتا ہے
⭕ روس کے پاس 8400 ایٹمی ہتھیار ہیں جبکہ پاکستان کے پاس 165 ہتھیار بتائے جاتے ہیں، روس نے 2017 میں 66 ارب ڈالرز دفاع کا بجٹ رکھا تھا.
⭕ روس پر کسی ملک کا قبضہ کرنا تقریبا ناممکن ہے۔ اسکی وجہ وہاں کا سرد ترین موسم اور رقبہ ہے۔ بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق روس پر مکمل قبضے کرنے کیلئے تقریبا سوا کروڑ فوج درکار ہے۔۔
⭕ روس کے بارے میں یہ بات بھی مشہور رہی ہے کہ اس نے 15 کے قریب خفیہ شہر آباد کئے ہوئے ہیں، ان شہروں کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہاں کون رہتا ہے، کیا ہوتا ہے؟
Cpd
واللہ اعلم

Photos from Power of education 01 with syed ubaid shah's post 04/03/2022

Australian spin wizard Shane Warne passes away at the age of 52 after suffering a suspected heart attack.

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Peshawar