15/09/2026
🌸 گھر کی درسگاہ — قرآن سے محبت کی خوبصورت مثال 📖❤️
الحمدللہ! اقرأ روضۃ الاطفال ٹرسٹ پشاور زون کے برانچ کے ننھے طلبہ کی قرآنِ کریم سے محبت کا ایک خوبصورت منظر۔
اس پیاری ویڈیو میں ایک ننھی طالبہ اپنی چھوٹے بھائی کو گھر پر نہایت محبت، توجہ اور بہترین انداز سے ناظرہ پارۂ عمّ پڑھا رہی ہیں۔ 🥰
🌿 معلمہ صاحبہ اور والدین کی بہترین تربیت کا خوبصورت ثمر!
یہ منظر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جب قرآنِ کریم سے دل جڑ جائیں تو گھر بھی علم و نور کی درسگاہ بن جاتا ہے۔
معلمہ صاحبہ کی محنت، والدین کی توجہ اور بچوں کی قرآن سے محبت یقیناً قابلِ تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں بچوں کو قرآنِ کریم کا سچا عاشق، بہترین قاری اور والدین کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲