National financial literacy program for youth peshawar
I bring a wealth of expertise to empower individuals and businesses alike.
With a passion for driving meaningful change and fostering growth, I offer strategic insights, innovative solutions, and tailored guidance to help you thrive in today's dynamic lan
13/01/2025
مارخور فخر چترال ایوارڈ سیزن 3 میں کلرز آف چترال کی طرف سے طیبہ گل کو آن کے شاندار خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوزا گیا۔
مارخور فخر چترال ایوارڈ سیزن 3 کی تقریب بروز ہفتہ نشتر ہال پشاور میں منعقد کی گئی جو چترال کی ثقافت، ورثے اور خدمات کو سراہنے کا ایک شاندار مظاہرہ تھی۔ اس پروگرام کے میزبان مشہور سینگر افسر افغان اور صدائے چترال کے میزبان اور کے ٹو ٹی وی ہوسٹ عالیہ اشرف تھے ۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز اور سی ای او مارخور مارکیٹنگ اینڈ ڈولپرز Markhor Marketing & Developers نبیل افریدی تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ وزیر زادہ، اے سی سلیم ایوبی، تحصیل ناظم فرید جان، سابق صدر پی ٹی آئی اپر چترال احسان الحق، ینگ لیڈر پارلیمنٹرین باسط علی، سماجی کارکن سراج احمد پروانہ، قاضی عنایت جلیل اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
پروگرام کی میزبانی کلر چترال نے کی، اور میڈیا کوریج دے شاہ زیب ٹی وی The Shahzaib Tv کے ذریعے فراہم کی گئی۔ تقریب میں چترالی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا، جن میں روایتی موسیقی اور رقص شامل تھے، جو حاضرین کے لیے خوشی اور تفریح کا باعث بنے۔
مارخور فخر چترال ایوارڈ کا تیسرا سیزن ان لوگوں کی خدمات کو تسلیم کرنے کا ایک اہم موقع تھا جنہوں نے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس ایوارڈ نے نہ صرف چترال کی ثقافت کو پروان چڑھایا بلکہ انفرادی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔ یہ تقریب چترالی ورثے کو زندہ رکھنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعل راہ بنے
۔
Fakhre Chitral Award Show 2025 - Fakhre Chitral Award show and Musical night - Fakhre Chitral award show nishtar hall peshawar
ھماری قوم جب تک ذہنی غلامی سے اور جسمانی فراغت سے باھر نہیں اٸے گی تب تک نہ ھمارا معاشی مسلہ حل ھوگا نہ دوسرے مساٸل۔بہت سے گھروں کا اندرونی نظام دیکھ لیں راتوں کو جاگ کر صبح کی نماذ قضا ہوجاتی ہے ۔روزگار سے وابستہ افراد ٹاٸم پر ڈیوٹی پر جاتے ہیں مگر باقی لوگوں کی صبح ١٢ بجے سے پہلے نہیں ھوتی ۔ان ھڈ حرام سیاستدانوں نے قوم کو 2/3 ہزار دیکر بھکاری اور کام چور بنا دیا ہے۔ ھماری قوم کا المیہ ہی یہ ھے کہ کسی کی ضرورت پوری نہ ھو تو لوگ روتے ھیں کہ بےروزگاری ہے اور جب ان ہی افراد کو کام کرکےمحنت کر کے اخراجات پورا کرنے کی توجہ دلائی جاتی ھے کام اور محنت سے جی چراتےھیں یعنی ھاتھ کی محنت کرنے کو تیار نہیں ھوتے۔پورا ملک اپاہج ہوچکا ہے حکومت بھی مانگ کر چل رہی ہے اور عوام بھی یہی روش اپنائے چل رہے ہیں ۔پاکستانی قوم چھوٹے موٹے کام کو توہین
اور ضرورت کے وقت ہاتھ پھیلانے کو حق سمجھتی ہے۔پھریہی لوگ کہتے ھیں ۔پاکستان مساٸلستان ہے ۔ کہتے ہیں بے روزگاری ہے پر جب کام ہو تو کوئی مزدور نہیں ملتا ۔کوٸ ایمان دار پلمبر نہیں ملتا ۔گھروں میں کام کرنے والے نہیں ملتے ۔کھیت میں کام کرنے کو کوٸ نہیں ملتا ۔ہر کوئ محنت کے بغیر مال کمانا چاھتا ہے۔ھمارے ملک میں ترقی یافتہ ممالک کی مثال دی جاتی ہے مگر وہاں کے نظام کو کوٸ فالو نہیں کرنا چاھتا۔اپ لوگ گلی محلوں میں خود روز گار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں ۔مگر شرط یہ ہے کہ کام کریں ۔ مثلا گلی محلوں میں اس پاس روزانہ صفاٸ کا ایک سسٹم بنا لیں گلی میں بے روزگار افراد کی ڈیوٹی مقرر کریں ۔اور محلے کے تمام گھروں سے صفاٸ فیس لے کر ان نوجوانوں کو تنخواہ دیں ۔اسی طرح سکیورٹی ٹیم بنالیں کام تقسیم کر کے فیس مقرر کر کے کام بانٹ دیں ۔اگر کسی کو روزگار نہیں مل رھا ۔اسے چھوٹا ساکوٸ کام سٹارٹ کرنے میں مدد کریں ۔اس سے خریداری کر کے اسے سپورٹ کریں ۔نہ کہ پہلے بے روزگاری اور پھر بڑی تعلیمی ڈگری لے کر معمولی کام کرنے کا طعنے دے کر جینا حرام کر دیں۔صاحب حیثیت افراد براے مہربانی دیکھ بال کر صرف بیوہ عورتوں ۔۔بوڑھوں اور معزوروں کو مالی امداد دیں اور نوجوانوں کو اور بچوں کو کوٸ روزگار سیکھانے کا بندوبست کر وا دیں تاکہ ھنر سیکھ کر کل وہ کسی اور کا سہارا بن سکیں ۔اپنے اردگرد گداگری کے پیشے سے منسلک صحت مند افراد کی حوصلہ شکنی کریں ۔کوشش کر کے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزاٸ کریں ۔انکی تعریف کریں ۔اسی طرح اپ صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں
19/07/2022
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Website
Address
25000
20/12/2022