Teacher's Unity ATA Charsadda

Teacher's Unity ATA Charsadda

Share

union is strength

26/10/2025
Photos from Teacher's Unity ATA Charsadda's post 26/10/2025

آل ٹیچرز ایسوسی ا یشن ضلع چارسدہ الیکشن ۔۔۔
آ ج آ ل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چارسدہ کا الیکشن نہایت ہی پرامن اور احسن طریقے سے احتتام پذیر ہوا ۔الیکشن میں جناب گلزار حسین صاحب صدر اور ضیاء الرحمان صافی جنرل سیکرٹری ال ٹیچرز ایسوسی ا یشن ضلع چارسدہ کے عہدے پر منتخب ہوئے ۔یہاں پر رنر اپ کینڈیڈیٹ مفتی صابر جان صاحب کا ذکر کرنا نہایت لازمی ہے ۔انہوں نے اے ٹی اے الیکشن میں ایک نئی جان ڈالی تھی اور نہایت ہی فراخ دلی سے جناب گلزار حسین صاحب کو خود جیت کا ہار پہنایا۔ سابقہ صدر جناب جواد عنایت خان صاحب کی کاوشو ں اور کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے جس جمہوری طریقے سے اس الیکشن کو کروایا اس کی مثال نہیں ملتی ۔جواد عنایت خان صاحب نے کہا کہ اے ٹی اے چارسدہ کی طرح دوسرے اضلاح کو بھی چاہیے کہ وہ بھی جمہوری طریقے سے الیکشن کروا کر اپنے نمائندے منتخب کریں ۔اخر میں رہنما اے ٹی اے چارسدہ جناب جواد عنایت خان صاحب نے ان تمام اساتذہ کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ووٹ کے ذریعے الیکشن میں حصہ لیا ۔الیکشن کمشنر جناب گل سیا ر سرحدی اور پوری الیکشن ٹیم کو الیکشن احسن طریقے سے کروانے خراج تحسین پیش کی ۔
ساجد خان پریس سیکرٹری اے ٹی اے چارسدہ

21/10/2025

چارسدہ ( ) آل ٹیچر ایسوسی ایشن چارسدہ کے انتحابات میں ضلعی صدارتی امیدواروں میں مفتی صابر جان اور گلزار حسین جبکہ جنرل سیکرٹری کے لِے ضیاء جان صافی اور اخونذادہ شاہ جہان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے اس وقت پورے ضلع سمت صوبہ خیبر کی اساتذہ کی نظریں آل ٹیچر ایسوسی ایشن چارسدہ کے الیکشن پر مرکوز ہیں آل ٹیچر ایسوسی ایشن ایک غیر سیاسی ایک فعال اساتذہ کی واحد نمائیندہ تنظیم ہے جو اساتذہ حقوق کے لئے ہر میدان کوشاں رہتی ہیں آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے انتحابات میں دونوں امیدواروں کا کمپیین جاری ہے الیکشن 26 اکتوبر 2025 کو گورنمنٹ ماڈل سکول ترنگزئی میں صبح 9 بجے سے 3 بجے تک جاری رہیگی

05/09/2025

ال ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چارسدہ ۔۔۔۔
اج ال ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چارسدہ کا ایک اہم میٹنگ صدر جواد عنایت خان صاحب کی زیر نگرانی جی ایم ایس اول دن کلی میں منعقد ہوا ۔
میٹنگ کا ایجنڈا صرف ایک ہی تا
"سرکاری سکولوں کی نجکاری کا خاتمہ "
صدر جواد عنایت خان صاحب نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں سرکاری سکولوں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے کیونکہ یہ موجودہ اور انے والے نسل کے لیے زہر قاتل ہے ۔اور اس کا سب سے بڑا نقصان غریب عوام کی بچوں کو ہوگا ۔کیونکہ کچھ وقت کے لیے تو حکومت ان کا خرچہ برداشت کرے گی لیکن بعد میں فیس دینے کے پیسے جب غریب عوام کے والدین کے پاس نہیں ہوں گے تو وہ سکول چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔صدر صاحب نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات تمام عوام کو دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کی بجائے انہیں سہولیات مہیا کی جائے اور جن سکولوں کی کارکردگی کو بنیاد بنا کر حکومت یہ اقدامات کرنے جا رہی ہے تو یہ بھی دیکھ لیا جائے کہ ان سکولوں میں پڑھائی کے لیے کیا تمام سہولیات اور اساتذہ سٹا ف موجود ہے ؟؟؟؟؟ اگر نہیں تو یہ ریاست کی ناکامی ہے نہ کہ ملازمین کی ۔۔۔
صدر صاحب نے باقاعدہ طور پر متفقہ قرارداد منظور کر کے اس نجکاری کے خلاف ضلع چارسدہ سے باقاعدہ طور پر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔اس سلسلے میں ضلع چا رسدہ میں موجود تمام تنظیموں کے صدور سے رابطہ کریں گے اور ضلع چارسدہ میں باقاعدہ طور پر جی ٹی اے کا ایک اہم میٹنگ انشاءاللہ بہت جلد بلایا جائے گا ۔تنظیم سے بالاتر ہو کر یہ ہر ملازم کا مسئلہ ہے اس لیے تمام لوگوں کو اس نقطہ پر متحد ہونا ہوگا اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے ۔۔۔۔
دوسری بات سینیئر کیڈر کی پروموشن کا مسئلہ ہے اس میں کل بھی ڈائریکٹریٹ میں ملاقاتیں کی تھی۔۔ے
اگر دو تین دن کے اندر اندر یہ مسئلہ حل نہیں ہوا تو اس کے بعد انشاءاللہ ائندہ کے لا یخہ عمل کا اعلان کریں گے ۔۔۔۔
منجانب ۔جواد عنایت خان صدر ال ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چارسدہ

31/07/2025

کل یکم اگست "اگیگا" اورایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کی
جانب سے دھرنے کے بجائے ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوگا۔ تمام سرکاری ملازمین کل صبح گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1، پشاور میں جمع ہوں گے، جہاں سے صوبائی اسمبلی کی طرف ایک بھرپور اور پُرجوش مارچ کیا جائے گا۔

یہ احتجاج صرف اجتماع نہیں، بلکہ اپنے حقوق کی بازیابی کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہوگا۔

تمام ملازمین سے پُرزور اپیل ہے کہ وہ کل کے اس تاریخی احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، کیونکہ
"اب نہیں تو کب؟ "

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Peshawar