Political Analyst

Political Analyst

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Political Analyst, Education, Munda Qala, Peshawar.

04/09/2021
24/08/2021

Point's of success

16/08/2021

افغانستان کی موجودگی صورت حال اور اقوام عالم
افغانستان ،افغانستان میں رہنے والے لوگوں کا ملک ہے افغانی جس طرح چاہے اپنے لئے طرز حکومت ، آئین اور قانون کا انتخاب کرسکتے ہیں اقوام عالم کو چاہئے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں منفی مداخلت بند کریں اس ملک میں پچھلے 40 سالوں سے بہت خون بہا ہے یہ ملک مزید قتل و غارت کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے افغانیوں پر رحم کی ضرورت ہے پاکستانیوں کو دیگر ممالک کے بہ نسبت بڑھ چڑھ کر افغانستان کے امن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور ایسے بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے جس کی وجہ سے افغانستان کے امن کو خطرہ لاحق ہوسکتاہے اور افغانیوں اور پاکستانیوں میں نفرتیں پیدا ہونے کا خطرہ ہو اور افغانیوں کو چاہئے کہ ماضی سے سبق حاصل کریں اور اپنی اندر اتحاد،اتفاق اور بھائی چارہ پیدا کریں
Prof. Shaukat Ali sb

05/08/2021

آذاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف نے تقریبا 6 لاکھ ووٹ لیکر 25 نشستیں حاصل کیں ہیں جو کہ 32.5 فیصد بنتی ہیں۔۔۔ مسلم لیگ (ن) نے 5 لاکھ ووٹ حاصل کئے، 9 نشستیں ملیں جو کہ 25 فیصد ووٹ بنتے ہیں۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے 3 لاکھ ووٹ حاصل کئے، 11 نشستیں حاصل کیں جوکہ 17 فیصد بنتی ہیں۔۔۔ ٹوٹل ٹرن آؤٹ تقریباً 59 فیصد رہا۔۔۔

کچھ سوالات ہیں !

1. کیا 32.5 فیصد ووٹ لینے والی جماعت عوام کی نمائندہ حکومت بنانے کے قابل ہے جس پر 68 فیصد عوام کا عدم اعتماد ہے؟؟

2. کیا 25 فیصد اور 17 فیصد ووٹ حاصل کرنے والی جماعتیں حزب اختلاف کا کردار ادا کر سکتی ہیں جن کو بالترتیب 75 فیصد اور 83 فیصد عوام کا اعتماد حاصل نہیں ہے ؟؟؟

3. یہ کیسا نظام جمہوریت اور جمہوری الیکشن ہے جہاں حکومت بنانے والی جماعت کو رعایا کا کم از کم 50 فیصد اعتماد بھی حاصل نہیں ہے ؟؟

4۔ اگر حکومت بنانے یا اپوزیشن کرنے والی جماعت اکثریتی عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے تو دنیا کے کس قانون ، ضابطے کے تحت اسے اپنے آپ کو عوام کی نمائندہ حکومت کہنے کا اختیار ہے ؟؟ کون سی اخلاقی برتری حاصل ہے ؟؟؟

5۔ اس سرمایہ دارانہ نظام کے تحت قائم نظام الیکشن کے تحت ہر 5 سال کے بعد اس سے بڑا فراڈ دنیا میں کہیں ہوتا ہے جس میں عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے ؟؟؟

6.کیا ایسے ظالمانہ نظام سے اعلان براءت نہیں ہونا چاہیے؟؟؟

7۔ یہ کیسا نظام انتخاب ہے جس میں 32.25 اور 17 فیصد ووٹ لینے کے لیے بھی دھاندلی ، خطیر سرمائے کا استعمال ، دھمکی آمیز بیانات، جوڑ توڑ کی سیاست ، خرید و فروخت اور ضمیر فروشی جیسے مکروہ ہتھکنڈے بھی استعمال کرنے پڑتے ہیں؟؟

8۔ کیا اس ووٹر کی کوئی آزادانہ رائے قابل اعتبار ہے جو پہلے ہی سے بنیادی ضروریات ، تعلیم اور عقل و شعور سے محروم ہے ، ظلم کی چکی میں پس رہا ہے اور یہ ظالم اس سے سب کچھ چھین کر اس سے اسکی رائے مانگتے ہیں ؟؟؟

9.. کیا ایسا نظام انتخاب قابل قبول ہے جس میں آپ 3 بڑے چوروں کا آپشن سامنے لیکر آتے ہیں اور پھر عوام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اب ان میں سے کوئی ایک اپنا نمائندہ منتخب کرو ؟؟؟

یہ وہ سوالات ہیں جو اس ملک میں بسنے والے ہر اس فرد سے ہیں جو اس ملک کا شہری ہے اور تھوڑی بہت بھی عقل اور سمجھ بوجھ رکھتا ہے۔۔۔

سرمایہ دارانہ نظام اور سرمایہ دارانہ نام نہاد جمہوری نظام کی حقیقت جان کر جیو!
Political analyst

04/08/2021

Live long Pakistan, zindabad

01/08/2021

تحریر : سر شہاب اللہ شہاب

29/07/2021

🚫👇
کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔

کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔

جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔

بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔

اوبامہ 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔

کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔

کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔

اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں۔۔

انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔

نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔

اللّٰه رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا۔ کس کو کس وقت کیا دینا ہے۔ اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللّٰه کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔۔۔

28/07/2021


1. ہر کونسل میں جنرل سیٹ کی تعداد 3، خاتون.1 نوجوان1. کسان۔ 1 اور اقلیتی نشست بھی1ہوگی۔
اس طرح ایک کونسل میں کل ممنران کی تعداد 7 ہوگی ویلج میں جو بھی ایک نمبر پر آئے گا وہ وہ ویلج ناظم اور تحصیل اسمبلی کا ممبر بھی ہوگا

2. ایک ووٹر 6 ووٹ ڈال سکے گا۔
3. امیدوار کے لئے انتخاب لڑنے کے لئے کوئی تعلیمی قابلیت کی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔ البتہ نوجوان سیٹ کے انتخابات کے لئے 21 سال سے 30 سال تک اور باقی نشستوں کے لئے 21 سال سے اوپر عمر درکار ہے۔
4. امیدوار صرف اسی کونسل سے انتخابات لڑ سکتا ہے جہاں پر اس کا ووٹ بطور ووٹر انتخابی فہرست میں درج ہو۔
5. انتخابات کے لئے داخلہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں نامزدگی فارم جمع کرناہوگا۔
اور ویلج/ نیبرہوڈ کونسل کے انتخابات کی نامزدگی فارم جمع کرنے کی فیس 5,000جبکہ تحصیل چیئرمین کی نشست کی انتخابات کی نامزدگی فارم جمع کرنے کی فیس 50,000 روپے ہیں۔
اور یہ فیس ناقابل واپسی ہوگی۔
6. تحصیل چیئرمین کے نشست کے لئے انتخابات براہ راست ووٹ کے ذریعے ہونگی۔ یعنی پورے تحصیل کونسل میں جتنے ووٹر رجسٹرڈ ہیں انہی سے MNA اور MPA کی طرز پر ووٹ لیا جائے گا۔
ضلع کونسل کا نظام اس دفعہ ختم کیا گیا ہے اس لئے ضلع ممنر یا ضلع ناظم نہیں ہے۔
7. یونین کونسل لیول پر اس بار انتخابات نہیں ہوگے اس بار صرف نیبر ہوڈ یا ویلج کونسل ہونگے اور اوپر لیول پر تحصیل ہوگا۔
البتہ ووٹر کی کوئی تعداد نہیں رکھی گئی ہے کیونکہ حلقہ بندی ووٹر نہیں بلکہ آباد کے اعتبار سے کی جاتی ہے اور وہ ہر کونسل میں 5 سے 15 ہزار تک ہوگی۔
8. نیبر ہوڈ وہ کونسل ہوتا ہے جو شہری علاقوں میں ہو اور ویلج کونسل دیہی علاقوں میں ہوتا ہے۔ یونین کونسل اس سے پہلگ ہوتا تھا اور وہ ان دونوں سے بڑا ہوتا ہے جسے 2015 انتخابات میں وارڈ کا بام دیا گیا تھا۔ موجودہ نظام میں یونین کونسل کا تصور ہی ختم کیا گیا ہے۔
Copied

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Munda Qala
Peshawar