Marwat Students Union ICUP

Marwat Students Union ICUP

Share

Marwat Students Union Islamia College University Peshawar

04/05/2026

مروت اسٹوڈنٹس یونین کی کابینہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے دوران تعلیمی مسائل، طلبہ کے حقوق، تنظیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر غور کیا گیا۔ اراکین نے اپنی تجاویز پیش کیں اور باہمی مشاورت سے کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ آخر میں ایک چھوٹا سا اتن (Attan) بھی پیش کیا گیا جس نے محفل کو مزید خوشگوار بنا دیا ۔۔

Photos from Marwat Students Union ICUP's post 20/04/2026

آج اسلامیہ کالج پشاور میں بنوں سوسائٹی کے امن کے حق میں ایک پُرامن احتجاج کیا گیا، جس میں مروت اسٹوڈنٹس یونین اسلامیہ کالج پشاور نے شرکت کی۔ اس احتجاج کا مقصد بنوں میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرنا اور متاثرہ افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔
مظاہرے کے دوران MSU کے اراکین نے پُرامن انداز میں اپنے مطالبات پیش کیے اور بینرز و پلے کارڈز کے ذریعے امن، انصاف اور استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر یونین کے نمائندگان نے بنوں کے عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مروت اسٹوڈنٹس یونین نے متعلقہ حکومتی اور سیکیورٹی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ بنوں میں فوری طور پر امن و امان کو یقینی بنایا جائے، عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے اور ایسے مؤثر اقدامات کیے جائیں جو علاقے میں پائیدار امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوں۔

Photos from Marwat Students Union ICUP's post 18/04/2026

مروت اسٹوڈنٹس یونین اسلامیہ کالج پشاور کے لیے یہ ایک فخر اور خوشی کا لمحہ

سال 2019 میں جب یونین کو دوبارہ فعال کیا گیا تو اس وقت انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم صفت اللہ خان بھی اس کے سرگرم ممبر تھے۔ محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے انہوں نے 2023 میں CSS کا امتحان دوسری پوزیشن پاس کیا اور آج ایک آفیسر( Assistant Commissioner)کی حیثیت سے دوبارہ اسی یونین میں تشریف لائے اور طلبہ سے ایک مفید نشست کی۔

یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مروت اسٹوڈنٹس یونین ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو طلبہ کو آگے بڑھنے اور کامیابی کی طرف رہنمائی دیتا ہے۔

ہم تمام مروت طلبہ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس طرح کے اسٹڈی سرکلز میں حصہ لیں، اپنے سینئرز سے رہنمائی حاصل کریں اور تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کر کے اپنے قبیلے اور ملک کا نام روشن کریں۔

Photos from Marwat Students Union ICUP's post 18/04/2026

After the successful study circle, a group photo of the Marwat Students Union with Assistant Commissioner Mr. Sifat Ullah.

17/04/2026

مروت اسٹوڈنٹس یونین
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور

آج مروت اسٹوڈنٹس یونین نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک شاندار اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ اس نشست کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صفت اللہ خان مروت تھے، جنہوں نے طلبہ سے مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے خاص طور پر کیریئر پلاننگ، سی ایس ایس کی تیاری، اور معاشرتی مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلبہ کی رہنمائی کی۔ طلبہ نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے اپنے کیریئر گولز، سی ایس ایس، اور سماجی امور سے متعلق سوالات کیے، جن کے مہمانِ خصوصی نے تسلی بخش جوابات دیے۔

یہ اسٹڈی سرکل نہ صرف طلبہ کے لیے معلوماتی ثابت ہوا بلکہ ان کی فکری اور عملی رہنمائی کا بھی ایک اہم ذریعہ بنا۔

مروت اسٹوڈنٹس یونین ہمیشہ کی طرح طلبہ کی علمی و فکری ترقی کے لیے ایسے مثبت اقدامات جاری رکھے گی۔.

16/04/2026

مروت اسٹوڈنٹس یونین
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور
اسٹڈی سرکل
مہمانِ خصوصی
اسسٹنٹ کمشنر صفت اللہ مروت

تاریخ: جمعہ، 17 | وقت: صبح 11:00 بجے | مقام: پرل لان
انتظام: مروت اسٹوڈنٹس یونین
صدر: زعفران خان | جنرل سیکرٹری: ایڈووکیٹ سہیل مروت | چیئرمین: حماد خان

20/03/2026

🌙 Eid ul Fitr Mubarak from MSU ICUP! 🌙
On this blessed occasion of Eid ul Fitr, Marwat Students Union (MSU) Islamia College Peshawar extends heartfelt wishes to all students, teachers, and the entire community. May this joyous day bring peace, happiness, and prosperity into your lives.
Let us celebrate the spirit of unity, brotherhood, and compassion, and remember those who are less fortunate.
May Allah accept our fasting, prayers, and all good deeds, and bless us with success, guidance, and endless mercy in both worlds. Ameen.
✨ Eid ul Fitr Mubarak to everyone! ✨
— MSU ICUP

08/03/2026

مشران 💖
ایم ایس یو اسلامیہ کالج یونیورسٹی، ایم ایس یو ایگریکلچر یونیورسٹی اور ایم ایس یو یو ای ٹی کے کابینہ اراکین اور مشران کے درمیان ایک خوشگوار اور دوستانہ ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر طلبہ کے مختلف امور اور باہمی تعاون کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران سنجیدہ بات چیت کے ساتھ ساتھ خوب گپ شپ بھی ہوئی جس سے آپس کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کے درمیان محبت، اتحاد اور بھائی چارہ کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔ 🤝

03/02/2026

Marwat students union (ICUP) culture Attan

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Peshawar
25000