😊معزز اساتذہ، والدین اور طلباء!
گرمیوں کی تعطیلات کے بعد *کل یکم ستمبر سے سکولز دوبارہ کھل رہے ہیں۔*
تمام طلباء وقت کی پابندی کے ساتھ سکول حاضری کو یقینی بنائیں۔
تعلیم کے نئے سفر کا آغاز جوش، جذبے اور نظم و ضبط کے ساتھ کریں۔
GMS Sheen Kamar Bara
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GMS Sheen Kamar Bara, School, GMS sheen kamar , Zawdeen, Bara district khyber, Peshawar.
17/05/2025
گورنمنٹ مڈل سکول شین کمر باڑہ میں(DSS کے تحت)ہائی سیکشن کے اجراء کی خوشخبری
گورنمنٹ مڈل سکول شین کمر، تحصیل باڑہ، میں ہائی سیکشن کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی، کیونکہ اکثر طلبہ جماعت ہشتم کے بعد تعلیمی سفر ادھورا چھوڑ دیتے تھے۔ اس اہم مسئلے کے پیشِ نظر ایم پی اےعبدالغنی افریدی معزز ایس ڈی ای او باڑہ جناب ڈاکٹر شیر زمان صاحب، ایم پی اے فوکل پرسن مینار خان اور دیگر علاقائی مشران کی بھرپور کوششوں سے بالآخر یہ خواب حقیقت میں بدل گیا۔
الحمدللہ! آج ایس ڈی ای او باڑہ کی زیر نگرانی سکول میں ہائی سیکشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ منگل کے دن سے سیکنڈ ٹائم میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوگا۔
اس موقع پر جناب ڈاکٹر شیر زمان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم طلبہ کو درسی کتب اور دیگر تعلیمی ضروریات ہر ممکن طریقے سے فراہم کریں گے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیمی سہولیات سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے تمام معزز مشران اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ ہمارے اس تعلیمی اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے بچوں کا بروقت داخلہ کروائیں، تاکہ یہ تعلیمی خدمت تسلسل کے ساتھ جاری رہ سکے۔
یہ اقدام نہ صرف علاقے میں تعلیمی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔
11/04/2025
سرکاری اسکولوں میں داخلے جاری ہیں — ہر بچے کے لیے معیاری تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع! یہ اسکول مفت کتابیں، قابل اور تجربہ کار اساتذہ، اور ایک محفوظ اور معاون تعلیمی ماحول فراہم کرتے ہیں جو سیکھنے اور ترقی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اپنے بچے کو روشن مستقبل کی بنیاد دیں، وہ بھی بغیر کسی خرچ کے۔ آج ہی داخلہ لیں اور ایک ایسے نظام کا حصہ بنیں جو ہر بچے کو برابر تعلیم دینے پر یقین رکھتا ہے!
08/04/2025
اطلاع براۓ والدین
ہمیں امید ہے کہ آپ نے عید خوشی سے منائی اور اچھی چھٹیاں گزاریں — اسکول 9 اپریل کو نئے تعلیمی سال کے ساتھ دوبارہ کھلے گا۔
لھذا اپنے بچوں کو بروقت سکول بھیجے تاکہ تعلیم کا سلسلہ جاری رہے.
نئے تعلیمی اوقات :- صبح اغاز:-7:30 بجے چھٹی :-01:35
منجانب انتظامیہ :- گورنمنٹ مڈل سکول شین کمر باڑہ ضلع خیبر.
29/03/2025
28/03/2025
The Annual Result Day was celebrated with great enthusiasm at GMS Shin Kamar.Students, teachers, and parents gathered to mark the achievements of the academic year.The Headmaster congratulated all the students and encouraged them to continue striving for success.
30/08/2024
"فارم ب" سے مستقبل میں طلباء کو بہت سے مسائل پیش ہوسکتے ہیں۔ فارم ب بنانے سے پہلے قریبی سکول کے اساتذہ کرام سے مشورہ کریں۔ اج BISP کے پیسے لینے والےکل یہ پیسے اپ کے بچے عدالتوں میں لگائینگے۔
30/03/2024
آج گورنمنٹ مڈل سکول شین کمر میں سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا اساتذہ کرام نے سالانہ امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔
طلباء کو کمپیوٹرائزڈ DMC بھی دئے گئے۔
29/03/2024
تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سالانہ امتحان کا نتیجہ کل بتاریخ 30 مارچ 2024 کو ھوگا۔لہذا تمام والدین اپنے بچوں کے ساتھ سکول ضرور آئے اور اپنے بچوں کی خوشی میں شریک ہوجائے۔
04/03/2024
Final Centralized Exam-2024 GMS Shin Kamar Bara Khyber
سالانہ امتحان 2024
سالانہ امتحان2024 کا آغاز 4 مارچ بروز پیر سے ہوگا۔
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے ساتھ تیاری میں مدد کرے۔اور ان پر خصوصی توجہ دیں۔
تاکہ بچے اعلی کارکردگی دکھا سکے۔
نتیجہ انشاءاللہ30 مارچ 2024 کو سنایا جائیگا۔
اپریل میں انشاءاللہ نیا تعلیمی سال شروع ہوگا ۔
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع ، فیصلہ شدید سردی اور زیادہ تر اساتذہ کا الیکشن 2024 کی تربیت میں مصروفیت کی وجہ سے کیا گیا۔انشاءاللہ سکول دوبارہ 8 جنوری سے کھلےگا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Peshawar