20/02/2026
مسلم کیڈٹ اسکول شاہ سرے میں جماعت ھشتم کے طلباء کے اعزاز میں ایک خوبصورت الوداعی پروگرام منعقد ہوا۔
الوداع کہنا آسان نہیں ہوتا، مگر یہ جدائی نئی منزلوں کی طرف پہلا قدم بھی ہوتی ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ وہ جہاں بھی جائیں گے اپنی محنت، اخلاق اور صلاحیتوں سے کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گے۔
جیسا کہ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال نے فرمایا:
"ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں"
اللہ تعالیٰ انہیں دین و دنیا دونوں میں کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کے مستقبل کو روشن بنائے۔
مسلم کیڈٹ اسکول شاہ سارے کو ہمیشہ اپنے ایسے باکردار طلبہ پر فخر رہے گا۔ ✨