19/01/2026
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چارسدہ کے زیراہتمام یتیم بچوں کیلئے آرفن کئیر پروگرام کے تحت شائیننگ سٹارز کے لئے سٹی سکول سسٹم بٹگرام میں “سیلف ریسپانزیبلٹی” کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا اور باہمت ماوں کے لیے تربیت اولاد کے موضوع پر ہدایات کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اس سیشن میں شکیل احمد صاحب نے بطور ٹرینرز شرکت کی۔
جس میں بچوں نے بھرپور دلچسپی سے حصہ لیا۔
09/01/2026
Class 9th Annual 2 Result.
12/12/2025
🌟 نوجوانوں کی رہنمائی — کامیاب مستقبل کی جانب ایک قدم 🌟
Students of Class 6th to 10th
الحمدللہ!
آج سٹی سکول سسٹم بٹگرام شبقدر میں طلبہ کے لیے کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کامیاب کیرئیر کونسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ راستوں کے بارے میں رہنمائی حاصل کی۔
اس سیشن میں طلبہ کو مختلف شعبوں کے انتخاب، اہداف مقرر کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے کے حوالے سے مفید مشورے دیے گئے۔ بچوں کا جذبہ، سوالات اور سیکھنے کا شوق واقعی قابلِ تعریف تھا۔
ہم دل کی اتاہ گہرائیوں سے پرنسپل محمد عمران اور سکول انتظامیہ اس کاوش کو سراہتے ہیں
میں آخر میں محترم پرویز خان اسسٹنٹ مینیجر کے پی ، محمد عادل اور شاہ فہد کے شکر گزار ہوں ، جنہوں نے اس سیشن کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون اور طلبہ کو روشن مستقبل کی طرف رہنمائی دینے کا موقع فراہم کیا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کے مستقبل کو روشن کرے اور انہیں کامیابیوں سے نوازے۔ آمین 🌟