School Leader Cluster Niami Circle Daudzai Peshawar

School Leader Cluster Niami Circle Daudzai Peshawar

Share

Here are the important news according to school teachers are sharing and guided him

Photos from School Leader Cluster Niami Circle Daudzai Peshawar 's post 22/10/2025

🌟 Primary Schools Sports Gala 2025 was successfully organized with great enthusiasm and participation. The event brought joy and entertainment to the students and received immense appreciation from the community. 🏏🎯🏃‍♂️

— Organized by Safi Ullah (School Leader)
— Cluster Niami, Town II, District Peshawar

22/10/2025

31/08/2025

چھٹیاں ختم، نئی کہانیاں اور نئے خوابوں کا آغاز ✨

بستہ، کتاب اور پینسل آپ کے دوست بننے کو تیار 📚✏️

کلاس روم آپ کی قہقہوں اور باتوں کے منتظر ہیں 😊

ہر دن ایک نیا کھیل، ایک نیا سبق، اور ایک نئی خوشی لے کر آئے گا 🌸

اسکول کی گھنٹی اب خوشیوں کی آواز بنے گی 🔔

پیارے بچو! کل سے آپ کا اسکول آپ کا منتظر ہے ❤️

🎉 یکم ستمبر 2025 – واپسی خوشیوں بھری

01/05/2025
25/04/2025

OFFICE OF THE SUB-DIVISIONAL EDUCATION OFFICER (MALE) TOWN II PESHAWAR

*منٹس آف دی میٹنگ*
*زیر صدارت* : جناب ضیاء الرحمن صاحب (ایس ڈی او ٹاؤن ٹو)
*تاریخ* : 24 اپریل 2025
*مقام* : دفتر سرکل داؤدزئی

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔
*شرکاء اجلاس* :
جناب خلیل الرحمن صاحب (اے ایس ڈی او، سرکل داؤدزئی)
جناب بحر اللہ جان (سکول لیڈر، کلسٹر ناگمان)
جناب فواد عنایت (سکول لیڈر، کلسٹر تودہ)
جناب احتشام الحق (سکول لیڈر، کلسٹر گلبیلا)
جناب صفی اللہ (سکول لیڈر، کلسٹر نیامی و میچنی)

*ایجنڈا و نکاتِ اجلاس* :
1 *. انرولمنٹ کمپین* :
تمام سکول و کلسٹر لیڈرز کو ہدایت دی گئی کہ انرولمنٹ مہم کو مؤثر اور تیز تر بنایا جائے۔ والدین سے ملاقات، علاقے میں واک، اور بچوں کے اندراج پر بھرپور توجہ دی جائے۔

2. *اکیڈمک سیشن 2025-26 کی تیاری:*
اساتذہ کو اپنی تدریسی منصوبہ بندی مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ہیڈ ٹیچرز اسکیم آف سٹڈی کے مطابق ٹائم ٹیبل تیار کریں اور متعلقہ کلسٹر لیڈرز سے شیئر کریں۔
تمام سکول اکیڈمک کلینڈر کی روشنی میں اپنی تدریسی سرگرمیاں منظم کریں۔
3 *. اساتذہ کی حاضری اور وقت کی پابندی* :
جو اساتذہ 15 منٹ سے زائد تاخیر سے سکول آئیں، انہیں غیر حاضر (Absent) مارک کیا جائے گا۔
وقت سے پہلے سکول چھوڑنے والے اساتذہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
4 *. ڈراپ آؤٹ طلباء کا ازالہ* :
سکولوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ڈراپ آؤٹ طلباء کو دوبارہ داخل کریں اور انہیں مناسب کلاس میں پروموٹ کریں۔
5 *. ماہانہ رپورٹنگ:*
ہر لیڈر ماہانہ رپورٹ تیار کر کے مہینے کے آخر میں ٹاؤن ٹو دفتر درمنگی میں جمع کرائے گا۔
6. *کتب کی کمی کے حوالے سے ہدایات* :
تمام اساتذہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ کتب کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے، طلباء کی ضروریات کو پُر کرنے کے لیے پرانی کتابوں سے فائدہ اٹھائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہ سکیں۔
جو سکول کسی مخصوص کتاب کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں وہ دیگر سکولوں سے رابطہ کریں اور باہمی مشاورت سے کتب کا تبادلہ کریں۔
جس کے پاس کتاب موجود ہو، وہ دوسرے سکول کو مہیا کرے تاکہ تمام طلباء کو کتابیں میسر آ سکیں۔
6. تمام اساتذہ کو ہدایت دی جاتی ہیں کہ sharp teacher ایپ کو انسٹال کریں۔ اور اس کا استعمال لازمی کریں۔
7. والدین کے ساتھ رابطےمیں رہنے کے لیے تمام بچوں سے اس کے والدین کے فون نمبر کو حاصل کریں۔ اور ایک واٹس ایپ گروپ بنائیں ۔
*اختتام* :
تمام نکات پر اتفاق رائے سے فیصلے کیے گئے۔ شرکاء نے ان فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کا عزم کیا۔ دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Photos from School Leader Cluster Niami Circle Daudzai Peshawar 's post 28/03/2025

🏆 شاندار کامیابی – ہمارا فخر! 🏆
محمد یوسف جان، فرزندِ محمد جان، سکونت گل عالم، نے جی پی ایس گل عالم کورونا کے طالبعلم کے طور پر ٹاؤن ٹو کے 222 اسکولوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی!
یہ ایک شاندار کامیابی ہے کہ ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ہونہار طالبعلم محدود وسائل کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں مقابلہ کرتے ہوئے کامیاب ہوا۔ محمد یوسف جان نے 600 میں سے 562 نمبر حاصل کر کے اپنی محنت، لگن اور صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔
یہ کامیابی نہ صرف ہمارے اسکول بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے! اس شاندار کارنامے کا کریڈٹ ان کے محنتی اساتذہ کرام کو بھی جاتا ہے، جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے اس طالبعلم کی راہنمائی کی۔
🌟 محمد یوسف جان، ہمیں تم پر فخر ہے! 🌟

#مبارکباد


GPS Gul Alam Koroona Peshawar

Photos from School Leader Cluster Niami Circle Daudzai Peshawar 's post 04/01/2025

ATTENTION:
To: All SDEOs /ASDEOs /School Leaders and PSHTs
Subject: Smart Syllabus and Marks Distribution for Class 5 Final Term Examination
The Smart Syllabus and Marks Distribution for Class 5 Final Term Examination are hereby shared with you. You are directed to immediately provide these to all concerned teachers in your schools and ensure their proper implementation.

DDEO (M) Peshawar

Photos from School Leader Cluster Niami Circle Daudzai Peshawar 's post 16/12/2024
13/12/2024

پشاور میں دوسرے ٹرم کے امتحانات کا آغاز

پشاور، 13 دسمبر 2024 – ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عرفان علی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ارشاد خان کی ہدایت پر پشاور کے تمام پرائمری سکولوں میں دوسرے ٹرم کے امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس سال پورے ضلع میں یکساں سوالیہ پرچہ اور ڈیٹ شیٹ متعارف کرائی گئی ہے۔ امتحانی پرچے نصاب کی مطابقت اور جدید دور کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں تاکہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ امتحانات سکول کے رہنماؤں کی فعال شمولیت کے ساتھ منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کی قیادت سکول لیڈرز کی تعلیمی کمیٹی کر رہی ہے۔ اس کمیٹی کے چیئرمین صفی اللہ ہیں، جبکہ اراکین میں سید فیضان، ناصر خان، محمد اسحاق، شاہد اللہ، اور احتشام الحق شامل ہیں۔

یہ اقدام محکمہ تعلیم کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یکساں امتحانات طلبہ کی کارکردگی کا منصفانہ جائزہ لینے اور ان کے تعلیمی تجربے کو بہتر بنانے میں معاون ہیں۔

محکمہ تعلیم طلبہ کو مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

27/09/2024

یہ ایک بہت اہم اور مثبت قدم ہے جو خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں کی تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ (SLO Base) پیپرز بناۓ گٸے ہیں جو وقت کی ضرورت ہیں اور اس سے ہی تعلیمی میدان میں کامیابی مل سکتی ہیں اس کے لیے ہمیں رواٸتی طریقہ امتحانات سے نکل کر اس میں جدت لانے کی ضرورت تھی جو الحمد اللہ
School leaders Peshawar
کی ٹیم نے بڑی محنت اور لگن سے پوری کی

سرکاری سکولوں میں پہلی مرتبہ ضلعی سطح پر اس طرح کے سنٹرلائزڈ امتحانات کا انعقاد نہ صرف طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گا بلکہ اس سے سرکاری اور نجی سکولوں کے درمیان معیار میں فرق کو بھی کم کیا جائے گا۔

سکول لیڈرز اور محکمہ تعلیم کی جانب سے کی جانے والی مسلسل محنت اور نگرانی نے اس انقلابی تبدیلی کو ممکن بنایا ہے۔ پورے نصاب کو تین ٹرمز میں تقسیم کرنے اور سنٹرلائزڈ امتحانات کے انعقاد سے طلبہ کو منظم انداز میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں گھر کے قریب معیاری تعلیم کی سہولت دستیاب ہوگی۔

یہ اقدام نہ صرف پشاور میں بلکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی نافذ کیا جائے گا، جو پورے صوبے میں تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا

Photos from School Leader Cluster Niami Circle Daudzai Peshawar 's post 02/09/2024

Welcome Back to School ..😍

Dear students ! We hope you have enjoyed summer vacations ,We hope that you have had the opportunity to rest, relax & spent time with your family .




Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Niami Karyana Road Naguman Peshawar
Peshawar