AlQuran Virtual Academy

AlQuran Virtual Academy

Share

AlQuran Virtual Academy is a platform where you learning Quran From Best Teacher

17/06/2022

31/05/2022

AlQuran Virtual Academy

20/04/2022
20/04/2022

یاد رہے کہ اعتکاف کی حالت میں مستقل طور پر کوئی ایک عمل مخصوص یا زیادہ فضیلت والا نہیں ہے، تاہم رسول اللہ ﷺ نے حدیث مبارک میں اعتکاف کی ایک وجہ شبِ قدر کی تلاش بھی ارشاد فرمائی ہے، اس لیے مسنون اعتکاف کے دوران راتوں کی عبادت کا اہتمام ہونا چاہیے۔ نیز اعتکاف کا دوسرا بڑا مقصد اللہ کے در پر پڑ کر اپنے گناہوں کی معافی اور آئندہ زندگی اس کی رضا کے مطابق گزارنے کا عزم بھی ہے؛ لہٰذا گناہوں (مثلاً غیبت وغیرہ)، لایعنی (بے مقصد کاموں) وغیرہ سے اجتناب کرتے ہوئے نیک اعمال میں مشغول رہے، استغفار کرتا رہے تو اللہ تعالیٰ طلبِ صادق کو دیکھ کر ضرور رحمت و مغفرت کا پروانا عطا فرمائیں گے۔
فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202375۔
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

08/04/2022

*قرآن کی تلاوت کے سجدے کا طریقہ*
جب سجدہِ تلاوت کرنے لگے تو سجدہِ تلاوت کی نیت دل میں کرے اور زبان سے بھی کہہ لینا بہتر ہے،نویت أن أسجد للّٰه تعالٰی عن تلاوة القران(اردو میں یوں کہے کہ اللّٰہ تعالی کے واسطہ سجدہِ تلاوت کرتا ہوں) اور کھڑا ہوکر ہاتھ اٹھائے بغیر اللّٰہ اکبر کہتا ہوا سجدہ میں جائے اور کم سے کم تین مرتبہ سبحان ربی الاعلی کہے پھر اللّٰہ اکبر کہتا ہوا سجدے سے سر اٹھائے اور کھڑا ہو جائے، سجدہِ تلاوت میں تشہد پڑھنے اور سلام پھیرنے کی ضرورت نہیں، اگر بیٹھ کر اللّٰہ اکبر کہتا ہوا سجدہ میں چلا جائے اور سجدہ کے بعد اللّٰہ اکبر کہتا ہوا سجدے سے سر اٹھائے اور بیٹھ جائے کھڑا نہ ہو تب بھی درست ہے، لیکن کھڑا ہو کر سجدہ میں جانا اور پھر کھڑا ہو جانا افضل ہے۔
اگر نماز (تراویح) میں آیتِ تلاوت کے بعد فی الفور سجدہِ تلاوت کریں تو نیت ضروری نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم

21/03/2022

AlQuran Virtual Academy

18/03/2022

مرد حضرات کیلئے جمعے کی نماز فرض ہے۔ جمعے کی نماز کی نیت اس طرح کریں کہ :
*نیت کرتا ہوں 2 رکعات نماز جمعہ فرض کی۔۔واسطے اللہ کے , اس امام کے پیچھے*
جمعے سے پہلے اور بعد کی سنتوں کیلئے صرف سنت ہی کی نیت کریں۔ *یعنی اس طرح کہے کہ نیت کرتا ہوں 4 رکعات نماز سنت کی*۔۔اس نیت میں ظہر یا جمعے کی سنت کا لفظ کہنا ضروری نہیں ہے۔
فقط واللہ اعلم

16/03/2022

AlQuran Virtual Academy

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Peshawar
25000