Zia educational Academy Man admissions start Ho Gaye Hain ....
Zia Educational Academy Kotak
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zia Educational Academy Kotak, Education, Village Kotak Tarnab shabqadar, Peshawar.
20/01/2022
12/10/2021
06/04/2021
I miss you Sir
"پڑھاتے کیسے ہیں ؟"
"اگر کوئی طالبعلم مار یا پیار سے نا پڑھے تو اسکا کیا حل کرنا چاہیے "
پڑھانے سے پہلے آپکو ایک استاد کی حیثیت سے اپنی ریکوائرمنٹس اور اپنی ذمہ داریوں کا پتہ ہونا چاہئے۔ چار سال پڑھانے اور 500 طلبہ کے ساتھ کام کرنے کے بعد مجھے یہ سمجھ آیا کہ ٹیچنگ محض ایک پروفیشن نہیں ، بلکہ یہ کئی پروفشنز کا مجموعہ ہے ۔ اس میں آپ کو پڑھانے کا ہنر بھی آنا چاہئے ، آپکو ایک اچھا مینیجر ہونا چاہئے ، آپکی پلیننگ ایبیلٹی شاندار ہونی چاہئے ، آپکو ایک موٹیوٹر اور اچھا کیریر کونسلر ہونا چاہئے، آپکو ایجوکیشنل اور چایلڈ سایکالوجئ کی سمجھ ہونی چاہئے اور سب سے بڑھ کر آپکو ایک اچھا انسان ہونا چاہئے ۔ استاد کی حیثیت سے آپ میں ان خوبیوں کا ہونا لازمی ہیں
1 محبت
آپکو اگر پڑھانے سے محبت نہیں ہے اور محض دال روٹی کیلئے پڑھاتے ہیں تو میرے خیال میں یہ دنیا کی بدترین خیانت ہے۔ پڑھانے اور اپنی سٹوڈنٹس سے محبت آپکو اپنے کام میں بہترین کوشش پر مجبور کرے گا۔
2 عزت :
عزت ہر ایک بندے کا چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، استاد ہو طالبعلم سب کا یکساں حق ہے۔ آپ اگر اپنے شاگردوں کو عزت نہیں دینگے وہ آپکی عزت نہیں کرینگے ۔ یہ ایک ٹپ کہہ لیں کہ جو طالبعلم مجھے جتنا ذیادہ تنگ کرتا ہے میں اسے اتنا ہی ذیادہ عزت دیتا ہوں کہ وہ بیچارہ میری بات سننے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
3 لایف ٹائم lessons :
بچوں کو آپ 2+2 پڑھائے نا پڑھائے لیکن انکو ایسے اسباق دے جو انکے پورے ذندگی کام آئے مثلا ان کو بات کرنے کا ہنر سکھائے، ان میں اعتماد پیدا کرے ان میں اپنے عمل اور کردار سے نرمی اور خلوص پیدا کرنے کی کوشش کرے۔
: Empathy 4
اکثر اوقات اساتذہ ری ایکٹ کرنے کے عادی ہوتے ہیں ۔ مثلا بچہ شور مچاتا ہے تو استاد اس سے ذیادہ تیز آواز میں ڈانٹ ڈپٹ کرنے لگتا ہے۔ شاگرد کوئی شرارت کرتا ہے ہم فورا ڈنڈا اٹھا لیتے ہیں کبھی ہوم ورک نہیں کرتا ہم اسکی سنے بغیر اسے رگڑ دیتے ہیں ۔ مثلا بچہ کلاس میں سو رہا ہیں ہم اسے فورا کلاس سے باہر نکال لیتے ہیں ، ہو سکتا ہو اسنے پوری رات گندم کی کٹائی یا بجلی خراب ہونے کے باعث جاگ کر گزاری ہو۔۔۔ جب تک آپ بچے کی جگہ خود کو رکھ کے اسے نہیں سمجھیں گے تعلیم و تربیت کا یہ عمل بے اثر رہے گا ۔
5 ری سایزنگ :
بچے کو اسکی ذہنی سطح اور سمجھ بوجھ کے مطابق کام دیا جائے۔ ہوم ورک اور سزا دونوں میں ہم اکثر یکسانیت کا شکار ہوتے ہیں ۔ کلاس میں کم از کم دو سے تین گروپ بنانے چاہیئے تاکہ بچوں کی ذہنی سطح کے مطابق انکو کام دیا جا ئے۔ کمزور طلباء کو سب سے آسان اسباق میں ٹسٹ دینا چاہئے تاکہ انکا اعتماد بحال ہو سکے اور تدریس کے عمل کو فروٹ فل بنائے جا سکے۔
6 ایکٹیو پارٹیسیپیشن :
کلاس کو جمعے کا خطبہ بنانے کے بجائے سوال و جواب کے انداز میں کنڈکٹ کرنا چاہئے ۔ اس سے طلباء سوال و جواب میں مصروف ہو کر آپکو تنگ بھی نہیں کریں گے اور انکی توجہ بھی برقرار رہے گی۔
6 تعریف اور ستائش :
ہمارا معاشرہ مجموعی طور پر ایک مایوس معاشرہ ہے ۔ یہاں پر آپ کو لوگ مایوس کرنے کیلئے ہزاروں وجوہات دینگے لیکن بہت کم لوگ آپ کو ان کریج کرنئگے ۔ کچھ یہی حال اساتذہ کا بھی ہے۔ بچہ اگر دس چیزیں ٹھیک لکھتا ہے تو ہم اسکی توڑی سی بھی تعریف نہیں کرینگے لیکن اگر وہ دو غلطیاں کرتا ہے تو پھر ہمارا میٹر گھوم جاتا ہے۔ سزا و جزا کے بجائے جزا و سزا کا قانون ہونا چاہئے ۔ بچے نے اگر ایک بھی چیز ٹھیک کیا ہے تو اسکی تعریف ہونی چاہیے کیونکہ تعریف سے بہترین موٹیوشن اور کوئی نہیں ۔
شکریہ۔
Date: November 20, 2020
آپ کا بیٹا جب اسکول جا رہا ہو اور آپ اسے رخصت کر رہی ہوں تو اس کے ٹفن میں کھانے کی چیز دو عدد رکھیں اور اس سے کہیں : ایک تمہارے لیے ہے اور دوسرا تمہارے سب سے محبوب دوست کے لیے.
اس طرح آپ کا بچہ محبت اور احسان کا سبق سیکھے گا.
بچے کے بیگ میں قلم ایک سے زائد رکھیں اور اس سے کہیں : اگر کوئی اسٹوڈنٹ اپنا قلم بھول جائے تو آپ مدد کے طور پر یہ قلم اس کو دے دینا.
اس طرح آپ کا بچہ اپنی ذمہ داریاں اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ سیکھے گا.
جب بچہ گھر واپس آئے تو اسے بتائیں کہ اس کے آنے سے گھر کی رونق بڑھ جاتی ہے.
اس طرح اسے اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہوگا.
جب وہ گھر لوٹے تو اس سے پوچھیں : آج آپ نے سب سے اچھا کام کیا کیا ہے ؟
اس طرح اسے اچھے برے کی تمیز ہوگی اور اگلی بار وہ آپ کے بغیر پوچھے آپ کو بتائے گا.
تربیت ایک سادہ اور آسان سا فن ہے، زبان سے لمبی چوڑی تقریر کرنے کا نام تربیت نہیں ہے.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Peshawar