20/05/2026
اقرا پبلک سکول جوگنی پشاور میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی عملی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے بھی منظم انداز میں کام کیا جا رہا ہے۔ موجودہ دور میں صرف کتابی تعلیم کافی نہیں، بلکہ طلبہ کی عملی تربیت، اخلاقی نشوونما اور کردار سازی بھی بے حد ضروری ہے۔ اسی مقصد کے تحت سکول بچوں کو مختلف سرگرمیوں، عملی مشقوں اور تربیتی پروگراموں میں شامل کر کے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ اقدامات بچوں میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، ذمہ داری اور عملی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں، تاکہ وہ مستقبل میں ایک کامیاب اور باصلاحیت فرد بن سکے ۔۔
ایم ڈی طارق سعید اقرا پبلک سکول جوگنی 💖