05/10/2024
*گوادر*
آل بلوچستان وزیر تعلیم میگا سپورٹس فیسٹیول 2024 ڈسٹرکٹ گوادر کا فائنل فٹ بال میچ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پسنی کے
ٹیموں کے مابین 05 اکتوبر 2024 کو بابا برنجو فٹبال اسٹیڈیم گوادر میں کھیلا گیا۔
دلچسپ مقابلے کے بعد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پسنی نے میچ 1-0 سے جیت لیا۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پسنی کی جانب سے فیصل نے پہلے ہاف میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔ اسطرح پسنی کالج نے ڈویژن لیول کے لئے کوالیفائی کرلیا
یہ واضح رہے کہ فیسٹیول کے کرکٹ ٹورنمنٹ ڈسٹرکٹ لیول میچ میں ڈگری کالج گوادر نے گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پشکان کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔ ڈسٹرکٹ لیول کا فائنل مقابلہ انٹر کالج اورماڑہ اور ڈگری کالج گوادر کی ٹیموں کے درمیان ہونا تھا ۔ تاہم اورماڑہ کالج کی ٹیم گوادر آنے سے قاصر رہی ۔ اس لیے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر کی ٹیم کو ڈسٹرکٹ لیول کا فاتح قرار دیا گیا ۔ اسطرح گوادر کالج کی کرکٹ ٹیم نے ڈویژن لیول کیلئے کوالیفائی کرلیا۔