20/05/2026
📢 اساتذہ کے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ ✊
ضلع کرم میں اگیگا و کوارڈینیشن کونسل کے زیرِ اہتمام پاراچنار میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ایس ایس ٹی ویلفئیر ایسوسی ایشن نے بھرپور شرکت کی، جہاں اساتذہ برادری نے اپنے جائز مطالبات اور حقوق کے حق میں آواز بلند کی۔
مظاہرے سے ایس ایس ٹی یونین کے صدر مشتاق حسین اور سینئر نائب صدر سید گلفام نے خطاب کیا۔
صدر مشتاق حسین نے اپنے خطاب میں اساتذہ کو درپیش مسائل، تعلیمی شعبے کی مشکلات اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مضبوط، باوقار اور معیاری تعلیمی نظام کے لیے اساتذہ کے مسائل کا حل ناگزیر ہے، اور اساتذہ برادری اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد ہے۔
🎥 صدر مشتاق حسین کے خطاب کی ویڈیو
✊ اتحاد • جدوجہد • کامیابی