01/04/2026
آج دل بھاری ہے کیونکہ شہید زمان پبلک سکول بوشہرہ سے میری 6 سالہ تدریسی سفر کا اختتام ہو رہا ہے۔یہ ادارہ صرف ایک سکول نہیں بلکہ میری زندگی کا ایک خوبصورت باب رہا ہے جہاں میں نے سیکھا بھی اور سکھایا بھی۔
میں اپنے پرنسپل صاحب، تمام ساتھی اساتذہ کرام اور پیارے طلباء کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔یہ لمحے، یہ یادیں اور یہ رشتے ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقی عطا فرمائے اور میرے طلباء کو کامیابیوں کی بلندیاں نصیب ہوں۔الوداع کہنا آسان نہیں، مگر دعاؤں کے ساتھ رخصت ہو رہا ہوں۔ 🌹