EduCare School System Boshehra Parachinar

EduCare School System Boshehra Parachinar

Share

School

02/05/2026

EduCare School System میں ماہانہ ٹیسٹ طلباء کی تعلیمی ترقی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ان ٹیسٹس کے ذریعے نہ صرف طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے بلکہ انہیں باقاعدگی کے ساتھ مطالعہ کرنے کی عادت بھی دی جاتی ہے۔ ماہانہ ٹیسٹ طلباء کو اپنی کمزوریوں اور خوبیوں کو پہچاننے میں مدد دیتے ہیں، جس سے وہ اپنی تیاری کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی موقع ملتا ہے کہ وہ بروقت رہنمائی اور فیڈبیک فراہم کریں۔ EduCare میں ماہانہ ٹیسٹ صرف نمبروں کے لیے نہیں بلکہ مسلسل سیکھنے اور بہترین تعلیمی معیار کے حصول کا ذریعہ ہیں۔




18/04/2026

"ایجوکئر سکول سسٹم گل کلے بوشہرہ کلاس 6 کے طلباء
کو جدید طرزِ تعلیم کے تحت ویڈیو اینیمیشن کے ذریعے پڑھایا گیا، جس سے نہ صرف ان کی دلچسپی میں اضافہ ہوا بلکہ سیکھنے کا عمل بھی مزید مؤثر اور آسان ہو گیا۔ یہ طریقہ کار ماڈرن ایجوکیشن کی بہترین مثال پیش کرتا ہے جہاں ٹیکنالوجی کو تعلیم کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔"















23/03/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ!

تمام طلباء و طالبات اور معزز والدین کی خدمت میں اطلاع دی جاتی ہے کہ بروز منگل، ایجوکئیر سکول سسٹم حسبِ معمول کھلا رہے گا۔تمام طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ بروقت حاضری کو یقینی بنائیں۔

حاضری کا وقت: صبح 8:15 بجے انشاءاللہ

آپ کے تعاون کا شکریہ۔

انتظامیہ ایجوکئیر سکول سسٹم

08/01/2026

کلاس ہفتم کے طلبہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی الوداعی پارٹی الحمدللہ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہو گئی۔
یہ پروگرام خوشگوار یادوں، مسکراہٹوں اور خوبصورت لمحات سے بھرپور رہا۔
طلبہ کی بھرپور شرکت اور نظم و ضبط نے اس تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
ہم تمام اساتذہ، منتظمین اور طلبہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔
دعا ہے کہ ہمارے یہ طلبہ اپنے تعلیمی سفر میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔




19/08/2025

Job Announcement

Position: Female Teacher – Science Subjects
Level: Middle Classes

Required Qualification:
✅ Minimum BS in Botany, Zoology, Microbiology, or Biotechnology

Location Preference:
✅ Candidates from villages Ahmad Zai, Dall, Mirbakheil, and Sahra will be preferred

Subjects to Teach:
📘 General Science / Biology-related subjects at middle school level

Note:
⚠️ Only serious and qualified candidates should apply.

Contact:03068559669
03068300846

Address:EduCare School System Gul kaly Boshehra.

09/08/2025

برادر معراج حسین کی گفتگو سے آ
اقتباس

دورِ جدید میں علم کے تقاضے ماضی سے کہیں زیادہ وسیع، تیز اور چیلنجنگ ہو گئے ہیں۔ اس ماحول میں اساتذہ اور والدین دونوں پر برابر کی اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں تاکہ نئی نسل نہ صرف تعلیمی لحاظ سے مضبوط ہو بلکہ عملی زندگی کے چیلنجز کا بھی بہتر انداز میں سامنا کر سکے۔

اساتذہ کی ذمہ داریاں۔۔

1. جدید تدریسی طریقوں کا استعمال
روایتی لیکچر کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی، ملٹی میڈیا، اور پراجیکٹ بیسڈ لرننگ کو شامل کرنا۔
2. تنقیدی سوچ کی تربیت
طلبہ کو محض رٹّہ لگانے کی بجائے تجزیہ اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت دینا۔
3. کردار سازی
علم کے ساتھ اخلاق، برداشت، دیانت اور سماجی ذمہ داری کی تعلیم دینا۔
4. رہنمائی اور حوصلہ افزائی
ہر طالب علم کی انفرادی صلاحیتوں کو پہچاننا اور ان کو مثبت سمت دینا۔

والدین کی ذمہ داریاں

1. گھر میں تعلیمی ماحول پیدا کرنا
مطالعہ، تحقیق اور مکالمے کا رجحان پیدا کرنا۔
2. وقت اور توجہ دینا
بچوں کی تعلیمی پیش رفت پر نظر رکھنا اور ان کے مسائل سننا۔
3. اخلاقی تربیت
سچائی، احترام اور سماجی شعور کی تربیت گھریلو ماحول میں دینا۔
4. ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال سکھانا
بچوں کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا درست اور محفوظ استعمال سکھانا۔

نتیجہ:
دورِ جدید میں علم صرف کتابی معلومات تک محدود نہیں بلکہ عملی زندگی میں اس کا اطلاق سب سے اہم ہے۔ اساتذہ اور والدین اگر اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں تو ایک ایسی نسل تیار کی جا سکتی ہے جو نہ صرف علمی طور پر مضبوط ہو بلکہ اخلاقی، سماجی اور عملی زندگی میں بھی کامیاب ہو۔

Photos from EduCare School System Boshehra Parachinar 's post 09/08/2025

معزز مہمانانِ گرامی، محترم اساتذہ، اور پیارے والدین!
آج کا یہ پروگرام، جس کا عنوان "دورِ جدید میں علم کے تقاضوں میں والدین اور اساتذہ کا کردار" تھا، الحمدللہ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔
پروگرام میں لیکچرار فیاض علی،پبلک ٹرینر کاظم حسین، معراج علی بینک الحبیب، ،ایڈووکیٹ مجاہد حسین سمیت دیگر سماجی رہنماؤں اور والدین کی شرکت۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی خیالات اور علم سے ہماری رہنمائی فرمائی۔ ہم اپنے والدین کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں دلچسپی لی بلکہ آج یہاں اپنی موجودگی سے ہمارے حوصلے کو بلند کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ دورِ جدید میں کامیابی صرف کتابی علم سے نہیں بلکہ اچھی تربیت، مثبت سوچ اور عملی کردار سے ممکن ہے۔ والدین اور اساتذہ دونوں مل کر بچوں کو وہ مضبوط بنیاد دے سکتے ہیں جس پر وہ ایک روشن اور کامیاب مستقبل تعمیر کریں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حق کو بہتر طور پر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے بچوں کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔
شکریہ!

EduCare School System Gul kaly Boshehra

08/08/2025

دعوت برائے والدین
(صرف والدین کے لیے مخصوص)

محترم والدین / سرپرست گرامی!

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته

ہم آپ کو نہایت ادب و احترام کے ساتھ مطلع کرنا چاہتےہیں کہ ہمارے ادارے میں * * کے عنوان پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہ یہ تقریب خاص طور پر صرف والدین کے لیے ترتیب دی گئی ہے، جس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی پر تبادلہ خیال، ان کی صلاحیتوں کے جائزے اور مزید بہتری کے لیے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

ہم پُرامید ہیں کہ آپ اس اہم موقع پر ضرور شرکت فرما کر ادارے اور اساتذہ کے ساتھ مل کر اپنے بچوں کے تعلیمی سفر کو مزید مؤثر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

تاریخ: 9 اگست 2025
دن: بروز ہفتہ
وقت: صبح 9 بجے
مقام: ایجوکئر سکول سسٹم گل کلے بوشہرہ

نوٹ: یہ تقریب صرف والدین کے لیے مخصوص ہے۔ بچوں کو ساتھ لانے سے گریز کریں۔

آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت و افتخار ہوگی۔

والسلام
پرنسپل۔۔جمشید حسین
*EduCare School System Gul Kaly Boshehra*

04/08/2025

پیارے طلباء!

ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام طلباء و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد سے اعلیٰ نمبرز حاصل کیے اور پوزیشن حاصل کی۔ آپ کی کامیابی آپ کے والدین، اساتذہ اور خود آپ کے لیے فخر کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب کرے۔ آمین۔

ساتھ ہی، ان طلباء کو بھی یہ پیغام دینا چاہتے ہیں جو اس بار کامیاب نہ ہو سکے۔ یاد رکھیں:

ناکامی، کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔

زندگی کا اختتام ایک امتحان میں فیل ہونے سے نہیں ہوتا۔ اصل ہار تب ہوتی ہے جب انسان ہار مان لے۔ اپنی غلطیوں سے سیکھیں، نئے عزم کے ساتھ محنت کریں، وقت کی قدر کریں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ ان شاء اللہ اگلی بار کامیابی آپ کا مقدر ہوگی۔

"کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی!"

آپ سب ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں۔ کامیاب ہوں یا ناکام، آپ کی محنت ہی آپ کی اصل پہچان ہے۔
منجانب:ایجوکئر سکول سسٹم گل کلے بوشہرہ

25/04/2025

*Sports Day 2025*

Winning is not everything, but wanting to win is." - *Billie Jean*

*GAMES*
1.Cricket
2.Foot Ball
3.Volley Ball
4.Indoor Games

*Date* 26th April
*Day* Saturday

*EduCare school System Gul Kaly Boshehra*

Want your school to be the top-listed School/college in Parachinar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Gul Kaly Boshehra
Parachinar
26300

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:00